Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Region

 آرٹ کی ترقی اور فروغ کےلئے امن ناگزیر

by Indian Times
19/07/2023
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

 آرٹ کی ترقی اور فروغ کےلئے امن ناگزیر
میں کشمیر میں فن کو تمام محاذوں پر پھلتا پھولتا دیکھ کر خوش ہوںلیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا

سری نگر///۸۱،جولائی///جے کے این ایس ///جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے منگل کے روز کہا کہ کشمیر میں فن پروان چڑھ رہا ہے اور ہر شہر اور قصبے میں سینما گھر بن رہے ہیں ۔انہوںنے کہاکہ گاندربل، بانڈی پورہ اور کولگام اضلاع میں اس سال ستمبر میں سنیما ہال بنیں گے۔جے کے این ایس کے مطابق ٹیگوہال سری نگرمیں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے کہاکہ کووڈ19 وبائی امراض کے دوران فنکاروں کو بہت نقصان اٹھانا پڑا۔انہوں نے کہاکہ اب مجھے ملک کے دوسرے حصوں سے کشمیر میں فنکاروں کو اپنے فن کا مظاہرہ کرنے اور نئے فن کو سیکھنے کے لیے آتے ہوئے دیکھ کر خوشی ہو رہی ہے۔انہوں نے ٹیگور ہال، سری نگر میں امرت یوا کالوتسو سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گاندربل، بانڈی پورہ اور کولگام اضلاع میں اس سال ستمبر میں سنیما ہال بنیں گے۔جبکہ اس سے قبل پلوامہ اور شوپیاں اضلاع میں سنیما ہال بنائے گئے ، جس کے بعد بارہمولہ اور ہندواڑہ میں حال ہی میں سنیما ہالوں کا افتتاح دیکھا گیا۔قابل ذکر بات یہ ہے کہ سری نگر میں ایک سنیما پہلے ہی کام کر رہا ہے۔ لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے کہا کہ آرٹ کی ترقی اور فروغ کےلئے امن ناگزیر ہے۔ انہوں نے کہاکہ امن کے بغیر کچھ نہیں ہو سکتا۔لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے کہاکہ آج، کوئی نوجوانوں کو دریائے جہلم پر آئس کریم سے لطف اندوز ہوتے ہوئے اور ساتھ ہی ساتھ موسیقی بجانے اور سننے سے لطف اندوز ہوتے دیکھ سکتا ہے۔ انہوںنے کہاکہ فن کوئی سرحد نہیں جانتا اور اعصاب کو سکون پہنچا سکتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ میں کشمیر میں فن کو تمام محاذوں پر پھلتا پھولتا دیکھ کر خوش ہوں۔لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے کہاکہ گزشتہ تین برسوں کے دوران کشمیرمیں ہرمحاذ پر مثبت بدلاﺅ آیاہے اوراس مثبت تبدیلی کے ثمرات عام لوگوںکو مل رہے ہیں ۔انہوںنے کہاکہ کشمیری نوجوانوں کوایک نیا حوصلہ ملا ہے اوراب وہ دیگر شعبوں کیساتھ ساتھ کھیلوں ،فن اور موسیقی میں بھی کافی دلچسپی لے رہے ہیں ۔لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے مزید کہاکہ کشمیر ہی نہیں پوری یونین ٹریٹری جموں وکشمیر میں حالیہ برسوںمیں تعمیر اور ترقی کے ایک نیا دور کاآغا زہوا ہے ،اب یہاں سیاحتی صنعت فروغ پاچکی ہے اور دیگر شعبوںکو بھی پروان چڑھایاجارہاہے ۔انہوںنے کہاکہ کشمیر عوام نے امن وامان کو ترجیح دی ہے اورانہوں نے تشدد کو پھٹکارلگادی ہے اوریہی وجہ ہے کہ اب یہاں ہر سطح پر سکون ،امن ،ترقی اورخوشحالی کابول بالاہورہاہے ۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

ضلع ترقیاتی کمشنر کولگام کا شاہو سچن میں امام باڑہ کا دورہ کیا

Next Post

جموں کشمیر کے بہتر مستقبل کی تعمیر میں نوجوانوں کو ایک کلیدی کردار ادا کرنا ہوگا/سید محمد الطاف بخاری

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
Next Post
جموں کشمیر کے بہتر مستقبل کی تعمیر میں نوجوانوں کو ایک کلیدی کردار ادا کرنا ہوگا/سید محمد الطاف بخاری

جموں کشمیر کے بہتر مستقبل کی تعمیر میں نوجوانوں کو ایک کلیدی کردار ادا کرنا ہوگا/سید محمد الطاف بخاری

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS