Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Region

جموں کشمیر کے بہتر مستقبل کی تعمیر میں نوجوانوں کو ایک کلیدی کردار ادا کرنا ہوگا/سید محمد الطاف بخاری

by Indian Times
20/07/2023
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

جموں کشمیر کے بہتر مستقبل کی تعمیر میں نوجوانوں کو ایک کلیدی کردار ادا کرنا ہوگا/سید محمد الطاف بخاری
جموں/19جولائی / اپنی پارٹی کے قائد سید محمد الطاف بخاری نے کہا ہے کہ جموں و کشمیر کے نوجوانوں میں اس خطے کو امن و استحکام، تعمیر و ترقی اور خوشحالی کی طرف لے جانے میں اہم کردار ادا کرنے کی صلاحیت موجود ہے۔ انہوں نے یقین دلایا کہ اپنی پارٹی نوجوان نسل کو اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرنے اور جموں و کشمیر کے بہتر مستقبل میں اپنا حصہ ڈالنے کے وسیع مواقعوں کی فراہمی یقینی بنائے گی۔یہ باتیں اپنی پارٹی کے سربراہ نے جموں میں پارٹی کے دفتر پر منعقدہ پارٹی یوتھ ونگ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہیں۔ تقریب کا اہتمام پارٹی یوتھ ونگ کے صوبائی صدر وِپل بالی نے کیا تھا۔اس موقع پر، جموں خطے سے تعلق رکھنے والی ایک ممتاز کاروباری شخصیت شکتی دتہ، نے اپنے متعدد ساتھیوں سمیت اپنی پارٹی میں شامل ہوئے۔سید محمد الطاف بخاری نے نئے اراکین کو پارٹی میں خوش آمدید کہا اور ا±مید ظاہر کی کہ ان کی شمولیت سے جموں کے دیہی علاقوں میں پارٹی کو مزید تقویت حاصل ہوگی۔ انہوں نے نئے ممبران کو یقین دلایا کہ انہیں اپنے اپنے علاقوں میں عوام کی خدمت کے لیے بھرپور مواقع فراہم کیے جائیں گے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے، اپنی پارٹی کے قائد نے جموں و کشمیر کو ایک بہتر مستقبل کی طرف لے جانے میں نوجوان نسل کو اپنا کلیدی کردار ادا کرنے پر زور دیا اور کہا کہ ہمارے نوجوانوں میں اس خطے کر تعمیر و ترقی اور خوشحالی کی طرف بڑھانے کی بھرپور صلاحیت موجود ہے۔انہوں نے کہا، ”ہمارے نوجوان ہمارا مستقبل ہیں، اور ان کے پاس ایک پ±رامن اور خوشحال جموں و کشمیر تعمیر کرنے کی صلاحتیں موجود ہیں۔ میں آپ کو یقین دلاتا ہوں کہ اپنی پارٹی نوجوان نسل کو ان کی زبردست صلاحیتوں کو ا±جاگر کرنے کے لیے ہر طرح کے مواقعے فراہم کرائے گی اور اس ضمن میں کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کیا جائے گا کیونکہ ہمارے مستقبل کا انحصار نوجوانوں پر ہے۔“انہوں نے مزید کہا، ”جموں و کشمیر کے نوجوانوں کو سماجی، تعلیمی، اقتصادی اور سیاسی طور پر بااختیار بنانے کے لیے کوشش کرنا ہماے کلیدی اہداف میں شامل ہے۔ اس ضمن میں ہمارے پاس ایک واضح وڑن بھی ہے، اور عزم بھی۔ جموں و کشمیر کے قدرتی وسائل کی بے پناہ صلاحیتوں سے استفادہ کرتے ہوئے ہم اپنے نوجوانوں کے لیے روزگار کے وافر مواقع پیدا کرسکتے ہیں۔ آنے والے انتخابات میں اپنی پارٹی کو عوامی مینڈیٹ حاصل ہوا تو ہم جموں کشمیر میں تعلیمی شعبے کا انفراسٹکچر کو بہتر بنائیں گے اور معیارِ تعلیم کو بھی بہتر بنائیں گے تاکہ ہمارے نوجوانوں کی وقت کے تقاضوں کے مطابق تربیت ہو۔“تاجر شکتی دتہ کے علاوہ اس تقریب کے دوران جو لوگ پارٹی میں شامل ہوئے، ا±ن میں منوج بالی (ریٹائرڈ ایگزیکٹو انجینئر)، کیشو بالی، نمیش سنگھ، سچن سنت، سریش دتہ، پرویندر لہریا، وشال بوگل، لکش منہاس، شیونش، سندیپ لینگر، دمن جوت سنگھ، گوتم نرینہ، ارجن جموال، ارباس، اور دیگر اشخاص شامل ہیں۔اس موقع پر پارٹی کے جو سرکردہ رہنما موجود تھے، ا±ن میں پارٹی کے صوبائی صدر منجیت سنگھ، سینئر صوبائی صدر فقیر ناتھ، صوبائی نائب صدر، پریم لال، ایڈیشنل جنرل سکریٹری، ارون چھبر، پارٹی کی ایس سی ونگ کے ریاستی صدر بودھ راج کاظمی، پارٹی کے ٹریڈ ونگ کے ریاستی صدر اعجاز کاظمی، پارٹی کے یوتھ ونگ کے ریاستی نائب صدر رقیق احمد خان، خواتین ونگ کی صوبائی صدر پونیت کور، پارٹی کی لیگل ونگ کے صوبائی صدر وکرم راٹھور، ایس سی ونگ کے صوبائی صدر لولی منگول ، ضلع نائب صدر، ویبھوے ماتو، لیگل ونگ کے ضلع صدر ساحل بھارتی، یوتھ ونگ کے ضلع صدر شیوم چودھری، یوتھ ونگ کے ضلع صدر منگت رام، ادھم پور کے ضلع صدر اجیت شرما، سندیپ وید، ابھینو گپتا، انکش ڈوگرا، عرفان چودھری، نوین چودھری، اور دیگر لیڈران شامل تھے۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

 آرٹ کی ترقی اور فروغ کےلئے امن ناگزیر

Next Post

کپوارہ کے مڑھل سیکٹر میں دو غیر ملکی دہشت گرد مارے گئے

Indian Times

Indian Times

Related Posts

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
نائب وزیر اعلیٰ کا ڈِی ایچ پورہ کولگام کا دورہ
Politics

نائب وزیر اعلیٰ کا ڈِی ایچ پورہ کولگام کا دورہ

19/03/2026
جموں و کشمیر مالی طور پر خود کفیل نہیں ،ہم مالی وسائل کیلئے زیادہ تر مرکز پر منحصر /وزیر اعلیٰ عمر عبد اللہ
Politics

وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے چترانوراتری کے موقعہ پر لوگوں کو مبا رک باد پیش کی

19/03/2026
Next Post
کپوارہ کے مڑھل سیکٹر میں دو غیر ملکی دہشت گرد مارے گئے

کپوارہ کے مڑھل سیکٹر میں دو غیر ملکی دہشت گرد مارے گئے

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS