Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Region

کپوارہ کے مڑھل سیکٹر میں دو غیر ملکی دہشت گرد مارے گئے

by Indian Times
20/07/2023
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

کپوارہ کے مڑھل سیکٹر میں دو غیر ملکی دہشت گرد مارے گئے
سری نگر/ 19 جولائی/یو این آئی///فوج کا کہنا ہے کہ شمالی کشمیر کے ضلع کپوارہ کے مڑھل سیکٹر میں لائن آف کنٹرول پر ایک آپریشن کے دوران 2 جنگجو مارے گئے۔انہوں نے کہا کہ دونوں مہلوک جنگجووں کی لاشیں اسلحہ و گولہ بارود کے ساتھ بر آمد کی گئیں جبکہ علاقے میں آپریشن ہنوز جاری ہے۔دفاعی ترجمان کی جانب سے جاری کئے گئے بیان کے مطابق بارڈر سیکورٹی فورس(بی ایس ایف ) کی جانب سے انٹیلی جنس اطلاع ملنے کے بعد فوج ، بی ایس ایف اور جموں وکشمیر پولیس نے مڑھل سیکٹر میں دراندازی کے لئے استعمال میں لائے جارہے راستوں پر سیکورٹی فورسز کی تعیناتی عمل میں لائی۔انہوں نے بتایا کہ 18اور 19جولائی کی درمیانی شب سیکورٹی فورسز نے ایل او سی کے نزدیک مشتبہ افراد کی نقل وحرکت دیکھی جس کے بعد سلامتی عملے نے ان کا پیچھا کیا۔انہوں نے کہاکہ کچھ گھنٹے کے بعد سیکورٹی فورسز اور ملی ٹینٹوں کے مابین شدید گولیوں کا تبادلہ شروع ہوا جو کافی دیر تک جاری رہا۔ان کے مطابق فائرنگ کا سلسلہ رک جانے کے بعد تصادم کی جگہ دو غیر ملکی ملی ٹینٹوں کی لاشیں برآمد کی گئیں جن کی شناخت اور تنظیمی وابستگی کے بارے میں جانچ پڑتال شروع کی گئی ہے۔انہوں نے کہاکہ مہلوک ملی ٹینٹوں کے قبضے سے چار اے کے رائفلیں، ایک یو بی جی ایل، پانچ یو بی جی ایل گرینیڈس، نو میگزین، 175اے کے راونڈ، چھ ہینڈ گرینیڈ اور دوسرا قابل اعتراض مواد برآمد کرکے ضبط کیا گیا۔موصوف ترجمان کے مطابق یہ ایک کامیاب آپریشن رہا جس دوران سیکورٹی فورسز کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔انہوں نے مزید بتایا کہ ہمسایہ ملک کی جانب سے وادی کشمیر میں امن و امان کو درہم برہم کرنے کی خاطر ملی ٹینٹوں کو اس طرف بھیجنے کا سلسلہ لگاتار ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ملک دشمن عناصر کے منصوبوں کو ناکام بنانے کی خاطر سرحدوں پر تعینات افواج چوبیس گھنٹے اپنی خدمات خوش اسلوبی کے ساتھ انجام دے رہے ہیں۔دریں اثنا کشمیر زون پولیس نے ایڈیشنل ڈائریکٹر آف پولیس کشمیر وجے کمار کے حوالے سے بدھ کی صبح اپنے ایک ٹویٹ میں کہا: ‘مڑھل سیکٹر میں فوج، کپوارہ پولیس اور بی ایس ایف کے ایک مشترکہ آپریشن کے دوران 2 جنگجو مارے گئے’۔ٹویٹ میں کہا گیا کہ دونوں مہلوک جنگجووں کی لاشیں اسلحہ و گولہ بارود کے ساتھ بر آمد کی گئیں جبکہ علاقے میں آپریشن ہنوز جاری ہے۔یو این آئی

ShareTweetSendSend
Previous Post

جموں کشمیر کے بہتر مستقبل کی تعمیر میں نوجوانوں کو ایک کلیدی کردار ادا کرنا ہوگا/سید محمد الطاف بخاری

Next Post

رُکن پارلیمنٹ کی لیفٹیننٹ گورنر سے ملاقات

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
Next Post
رُکن پارلیمنٹ کی لیفٹیننٹ گورنر سے ملاقات

رُکن پارلیمنٹ کی لیفٹیننٹ گورنر سے ملاقات

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS