سید محمد الطاف بخاری کا ظہور احمد بٹ کے انتقال پر اظہار افسوس
سرینگر/25جولائی /اپنی پارٹی کے قائد سید محمد الطاف بخاری نے پارٹی کے کئی سینئر لیڈروں کے ہمراہ ظہور احمد بٹ کی گھر واقع نٹی پورہ سرینگر جاکر ان کے لواحقین کے ساتھ تعزیت وہ ہمدردی کا اظہار کیا۔ظہور احمد بٹ مختصر علالت کے بعد انتقال کر گئے۔ وہ اپنی پارٹی کے سینئر رہنما اور پارٹی کے سٹیٹ کنوینر حاجی پرویز کے کزن تھے۔موصولہ بیان کے مطابق اپنی پارٹی کے سربراہ آج ظہور احمد بٹ کے سوگوار کنبے سے جاملے اور بٹ صاحب کی وفات پر سوگواروں کے ساتھ اظہار ہمدردی کیا. پارٹی سربراہ کے ساتھ پارٹی کے کئی رہنما اور کچھ سینئر کارکنان بھی تھے۔اس موقع پر سید محمد الطاف بخاری اور ان کے ہمراہ قائدین نے حاجی پرویز اور خاندان کے دیگر افراد سے ملاقات کی اور لواحقین کے ساتھ تعزیت کا اظہار کیا۔پارٹی رہنماو¿ں نے مرحوم کی روح کے ابدی سکون اور لواحقین کو اس ناقابل تلافی نقصان کا دکھ برداشت کرنے کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔انہوں نے کہا کہ پارٹی کی پوری قیادت سوگواروں کے غم میں برابر کی شریک ہے اور دکھ کی اس گھڑی میں ان کے ساتھ کھڑی ہے۔سید محمد الطاف بخاری کے علاوہ پارٹی کے جو سینئر لیڈران تھے، ان میں پارٹی کی پارلیمانی کمیٹی کے چیئرمین محمد دلاور میر، جنرل سیکرٹری رفیع احمد میر، سٹیٹ سیکرٹری منتظر محی الدین، ضلع صدر سرینگر نور محمد شیخ کے علاوہ سرینگر کے چھانہ پورہ حلقہ انتخاب سے تعلق رکھنے والے سینئر رہنما شامل تھے۔ ان رہنماﺅں میں محمد اشرف ڈار، اعجاز احمد راتھر، اعجاز خان، محمد سلیم، ارشاد احمد، نذیر احمد ڈار، محمد شفیع، محمد وسیم، ریاض احمد وانی، ریاض غنی بٹ، غلام محمد راہ، اعجاز رسول، توصیف بشیر، امتیاز رشید، ثاقب، مظفر علی، امتیاز احمد، شیخ، نثار احمد شیخ، امان اللہ شاہ اور دیگر لیڈران شامل تھے۔






