Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Region

پولیس سربراہ اور کور کمانڈر نے سیکورٹی صورتحال کا جائزہ لیا

by Indian Times
26/07/2023
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

پولیس سربراہ اور کور کمانڈر نے سیکورٹی صورتحال کا جائزہ لیا

سری نگر، 25جولائی/یو این آئی/جموں وکشمیر پولیس کے سربراہ دلباغ سنگھ اور کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل راجیو گھائی نے پولیس ہیڈ کواٹر سری نگر میں سیکورٹی صورتحال کا جائزہ لیا۔معلوم ہوا ہے کہ میٹنگ کے دوران سرگرم جنگجووں کے خلاف مشترکہ طور پر آپریشن شروع کرنے کا فیصلہ لیا گیا۔ذرائع نے بتایا کہ منگل کے روز پولیس ہیڈ کواٹر سری نگر میں پولیس سربراہ دلباغ سنگھ اور کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل راجیو گھائی کی سربراہی میں ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ منعقد ہوئی جس میں اے ڈی جی پی ہیڈکواٹر ایم کے سنہا کے علاوہ دیگر سینئر آفیسران نے شرکت کی۔میٹنگ کے دوران کشمیر میں سیکورٹی گرڈ کو مزید مضبوط کرنے اور ملی ٹینٹوں کے عزائم کو ناکام بنانے کی خاطر حفاظتی اقدامات کو مضبوط کرنے کا فیصلہ لیا گیا۔ذرائع نے بتایا کہ میٹنگ کے دوران پاکستان کے ساتھ لگنے والی سرحدوں پر دراندازی ، منشیات اور ہتھیاروں کو اس طرف بھیجنے پر تشویش کا اظہار کیا گیا۔ میٹنگ کے دوران پولیس سربراہ دلباغ سنگھ نے کہاکہ سیکورٹی ایجنسیوں کے درمیان قریبی تال میل کی وجہ سے ملی ٹینٹوں کے منصوبوں کو ناکام بنانے میں مدد ملی ہے۔انہوں نے فوج اور پولیس کے درمیان مستقل بنیادوں پر انٹیلی جنس شیئرنگ کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہاکہ مختلف سیکورٹی اداروں کے درمیان قریبی تال میل ناگزیر ہے۔ذرائع نے بتایا کہ پولیس اور فوج کے سینئر آفیسران نے سرگرم ملی ٹینٹوں کے خلاف بڑے پیمانے پر مشترکہ آپریشن شروع کرنے کا بھی فیصلہ لیا ہے۔یو این آئی

ShareTweetSendSend
Previous Post

سید محمد الطاف بخاری کا ظہور احمد بٹ کے انتقال پر اظہار افسوس

Next Post

سید محمد الطاف بخاری کا ظہور احمد بٹ کے انتقال پر اظہار افسوس

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
Next Post

سید محمد الطاف بخاری کا ظہور احمد بٹ کے انتقال پر اظہار افسوس

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS