سید محمد الطاف بخاری کی پارٹی لیڈروں اور کارکنوں سے متحرک رہنے اور اپنی عوامی رابطہ مہم میں سرعت لانے کی تلقین
سرینگر/2اگست/ اپنی پارٹی کے قائد سید محمد الطاف بخاری نے پارٹی رہنماو¿ں اور سینئر کارکنوں پر زور دیا کہ وہ آنے والے بلدیاتی اور پنچایتی انتخابات کے پیش نظر اپنی سیاسی سرگرمیوں اور عوامی رابطہ مہم میں تیزی لائیں اور زمینی سطح پر عوام کے ساتھ قریبی تال میل رکھیں۔موصولہ بیان کے مطابق سید محمد الطاف بخاری سرینگر میں پارٹی صدر دفتر پر حلقہ انتخاب چھانہ پورہ سے تعلق رکھنے والے پارٹی کیڈر بشمول سینئر لیڈران کی ایک میٹنگ سے خطاب کر رہے تھے۔اس اجلاس میں بعض تنظیمی اور عوامی مسائل پر بھی تبادلہ خیالات کیا گیا جبکہ پارٹی لیڈروں نے پارٹی سربراہ کو چھانہ پورہ حلقہ انتخاب کے موجودہ سیاسی منظر نامے کی جانکاری بھی فراہم کی۔ اس موقع پر سید محمد الطاف بخاری نے پارٹی لیڈروں اور کارکنوں سے تلقین کی کہ وہ متعلقہ علاقوں میں اپنی سیاسی سرگرمیوں میں تیزی لائیں اور عوام کے ساتھ قریبی رابطے میں رہیں۔ انہوں نے کہا، ”آنے والے بلدیاتی اور پنچایتی انتخابات کے پیش نظر، آپ کے لیے ضروری ہے کہ آپ لوگوں کو جمہوری عمل میں حصہ لینے کے لیے تیار کرنے کے لیے سرگرم رہیں۔ اس کے علاوہ، عوام کے ساتھ جڑے رہنے سے آپ ان میں پارٹی کے عوام دوست ایجنڈے اور پالیسیوں کی آگاہی فراہم کرسکتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا، ”یہ آپ لوگوں کی ذمہ داری ہے کہ عوام کو مطلع کریں کہ اپنی پارٹی عوام کے بنیادی اور جمہوری حقوق کے تحفظ کے لیے معرض وجود آئی ہے۔ پارٹی کا بنیادی مقصد خطے میں دائمی امن، پائیدار خوشحالی اور ترقی کو یقینی بنانا ہے، اور اس کے ساتھ ساتھ لوگوں کو معاشی اور سیاسی لحاظ سے بااختیار بنانا ہے۔“اس اہم اجلاس میں پارٹی کے جو لیڈران اور سینئر کارکنان موجود تھے، ان میں پارٹی کے سٹیٹ کنوینر حاجی پرویز احمد، ڈی ڈی سی وائس چیئرمین بلال احمد بٹ، ضلع نائب صدر اعجاز راتھر، صوبائی یوتھ کنوینر شعیب ڈار، یوتھ صدر چھانہ پورہ ارشاد احمد شاہ، انچارج چھانہ پورہ حلقہ انتخاب اور کارپوریٹر راولپورہ محمد اشرف ڈار، نائب صدر یوتھ ونگ سرینگر مظفر علی، زونل صدر چھانہ پورہ حلقہ اعجاز خان، اقلیتی شعبہ انچارج رابن سنگھ، وارڈ صدر راولپورہ نذیر احمد ڈار، وارڈ صدر حیدر پورہ محمد مقبول ڈار، وارڈ صدر باغات محمد شفیع وانی، وارڈ صدر نٹی پورہ عبدالحمید، وارڈ صدر مہجور نگر رفیق احمد کاشتکاری، وارڈ صدر بڈ شاہ نگر محمد جمال بٹ، وارڈ صدر چھانہ پورہ غلام محمد راہ، وارڈ صدر باغ مہتاب ریاض احمد وانی (کاکا جی) اور دیگر اشخاص شامل تھے۔






