Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Business

سوچھ بھارت مشن کے تحت گاﺅں کو ماڈل زمرہ او ڈی ایف پلس قرار دینے سے پہلے کوالٹی چیک (کیو سی) کرنے کی مشق کریں۔ چیف سیکرٹری

by Indian Times
12/08/2023
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

سوچھ بھارت مشن کے تحت گاﺅں کو ماڈل زمرہ او ڈی ایف پلس
قرار دینے سے پہلے کوالٹی چیک (کیو سی) کرنے کی مشق کریں۔ چیف سیکرٹری
سری نگر///انفو///چیف سیکرٹری ڈاکٹر ارون کمار مہتا نے یوم آزادی کے سلسلے میں ان اَضلاع کا جائزہ لیا جو سوچھ بھارت مشن ( ایس بی ایم ) گرامین کے تحت اَپنے گاﺅں کو ماڈل زُمرے میں قرار دینے میں پیچھے تھے۔حکومت سکیم کے متعین پیرامیٹروں کے مطابق 15 اگست تک پورے جموںوکشمیر یوٹی کو او ڈی ایف پلس کے طور پر اعلان کرنے کی خواہشمند ہے اور آج تک یومِ آزادی سے قبل باقی دیہاتوں سے زائد اَز 96فیصد کی پیش رفت کو رجسٹر کرنے میں کامیاب رہی ہے۔میٹنگ میں کمشنر سیکرٹری آر ڈی ڈی ، بارہمولہ ، کپواڑہ ، کشواڑ اور ریاسی کے ضلع ترقیاتی کمشنروں کے علاوہ ڈائریکٹر رورل سینٹیشن اور محکمہ کے دیگر متعلقہ اَفسران نے شرکت کی۔اِس موقعہ پر ڈاکٹر ارون کمار مہتا نے اَفسروں کو حکم دیا کہ وہ سوچھ بھارت مشن گرامین کے تحت گاﺅں کو ماڈل زمرہ او ڈی ایف پلس قرار دینے سے پہلے ” کوالٹی چیک ( کیو سی)“ کرنے کی مشق کریں۔اُنہوں نے اَفسروں سے کہا کہ وہ کسی بھی گاﺅں کو او ڈی ایف پلس زُمرہ قرار دینے کے لئے متعلقہ ” پرابھاری اَفسران‘ ‘ اور مقامی سرپنچوں کی سفارشات لیں ۔ اُنہوں نے کہا کہ اِس مشق کے لئے لازمی تمام ضروری سہولیات جیسے کوڑاکرکٹ جمع کرنا، سالڈ ویسٹ ٹریٹمنٹ ،لیگسی ویسٹ کو ہٹانا کے علاوہ اِرد گرد کی بصری صفائی ستھرائی کا یہ اعلان کرنے سے پہلے کراس چیک کیا جانا چاہیے۔چیف سیکرٹری نے یہ بھی مشاہدہ کیا کہ صفائی ایک دِن کا معاملہ نہیں ہے بلکہ لوگوں کے رویےّ میں مستقل تبدیلی کا تقاضا کرتا ہے۔ڈاکٹر ارون کمار مہتا نے رورل سنیٹیشن محکمہ کے کردار کی سراہنا کی جس نے اسے مختصر وقت میں اَنجام دیا۔ اُنہوں نے کہا کہ ایسے وقت بھی آئے جب اِس مشکل کام کو اس ٹائم فریم میں حاصل کرنا مشکل نظر آتا تھا لیکن اِجتماعی کوششوں سے یہ کام ہوا جو کہ قابل تعریف ہے۔اُنہوں نے اَفسروں سے کہا کہ وہ اِس یوم آزادی پر ان متعلقہ پنچایتوں میں ” سوچھتا ریلیاں “ نکال کر لوگوں کو بیداری پیدا کریں اور اِن ریلیوں میں نوجوانوں او رخواتین کو بھی شامل کریں۔اِس موقعہ پر کمشنر سیکرٹری آر ڈی ڈی مندیپ کور نے بتایاکہ محکمہ ہر گاﺅں میں اِس مہم کو بر قرار رکھنے کی ہر ممکن کوشش کر رہا ہے ۔اُنہوں نے کہا کہ گھریلو بیت الخلاءکے علاوہ روزانہ کوڑا کرکٹ کو اِکٹھا کرنا شروع کیا گیا ہے اور ہر ایک گاﺅں میں سوک پٹ اور کمپوزٹ پٹ فراہم کئے گئے ہیں ۔ اُنہوں نے کہا کہ مو¿ثر عمل آوری سے ہر گاﺅں کی صفائی اَب خواب نہیں ہے بلکہ حقیقت ہے۔ڈائریکٹر رورل سینٹیشن چرندیپ سنگھ نے اَپنی پرزنٹیشن میںنے میٹنگ کوجانکاری دی کہ زائد اَز96فیصد جموںوکشمیر اِس وقت او ڈی ایف ماڈل رینکنگ میں ملک کی سرفہرست تین ریاستوں اور یوٹیز میں شامل ہے۔ اُنہوں نے بتایا کہ 6,650 گاﺅں میں سے 6,399 گاﺅں پہلے ہی ماڈل زمرہ کا درجہ حاصل کر چکے ہیں اور باقی اِس ماہ کی 15 تاریخ سے پہلے یہ درجہ حاصل کرلیںگے جیسا کہ جموںوکشمیریوٹی کے ہر ضلع ترقیاتی کمشنر نے یقین دہانی کی ہے۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

راجا یعقو ب فاروق نے” میری ماں، میرا دیش“ مہم کے تحت ٹی آر سی میں پودا لگایا

Next Post

جموں کشمیر پولیس ملی ٹنسی کے خلاف موثر طریقہ سے لڑرہی ہے / امیت شاہ

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
Next Post
مودی حکومت کے تحت اندرونی سیکورٹی مضبوط ہوئی: مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ

جموں کشمیر پولیس ملی ٹنسی کے خلاف موثر طریقہ سے لڑرہی ہے / امیت شاہ

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS