Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Politics

غلام حسن میر نے جموں میں اپنی پارٹی عوامی رابطہ پروگرام کا لیا جائزہ

by Indian Times
17/08/2023
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

غلام حسن میر نے جموں میں اپنی پارٹی عوامی رابطہ پروگرام کا لیا جائزہ

جموں/16اگست/اپنی پارٹی سنیئر نائب صدر غلام حسن میر نے پارٹی کیڈر کو ہدایت کی ہے کہ وہ جمون وکشمیر میں آنے الے بلدیاتی اور پنچایتی راج اداروں کے انتخابات کے لئے تیار ہوجائیں۔ موصولہ پریس بیان کے مطابق غلام حسن میر نے بدھ کے روز پارٹی دفتر گاندھی نگر میں ایک اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کی جس میں جموں کی پارٹی قیادت، ذیلی تنظیموں کے سربراہان، ضلع صدور اور مختلف ونگوں کے انچارج نے شرکت کی۔ انہوں نے آنے والے بلدیاتی اور پنچایتی راج اداروں کے انتخابات کے حوالے سے پارٹی کی تیاریوں کا جائزہ لیا۔انہوں نے کہاکہ عوامی رابطہ مہم میں تیزی لائی جائے اور عوام کو اپنی پارٹی کی پالیسی اور یکساں ترقیاتی ایجنڈے سے متعلق آگاہ کریں۔ انہوں نے جموں وکشمیر میں جمہوری نظام کی بحالی میں غیر ضروری تاخیر پر بھی گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ اِس سے حکومت اور عوام کے درمیان دوریاں بڑھی ہیں، لوگ خود کو انتظامیہ سے الگ تھلگ محسوس کر رہے ہیں۔غلام حسن میر نے کہا”منتخب حکومت لوگوں کے سامنے جوابد ہ ہوتی ہے، لہٰذا موجودہ انتظایہ کی بجائے منتخب حکومت کو لایاجوکہ حکومت میں شفافیت اور جوابدہی لانے کے لئے ذمہ دار ہوسکتی ہے“۔ انہوں نے کہاکہ اپنی پارٹی اِس بات پر یقین رکھتی ہے کہ جموں وکشمیر میں لوگوں کے معیار ِ حیات کو بہتر بنانے کے لئے قدرتی وسائل کا پائیدار استعمال کیاجانا چاہئے۔ دریں اثناءانہوں نے علاقائی اور مذہبی تقسیم کی سیاست کوتنقید کا نشانہ بناتے ہوئے پارٹی کیڈر سے کہاکہ وہ دونوں خطوں کی یکساں ترقی اور اتحاد کے لئے کام کریں۔انہوں نے کہا”اپنی پارٹی میں نفرت، علاقائی یامذہبی تقسیم کے لئے کوئی جگہ نہیں، لوگ پہلے ہی روایتی سیاسی جماعتوںکی تفرقہ انگیز سیاست کی وجہ سے مشکلات ومصائب کا شکار رہے ہیں، ہمیں آگے آکر جموں وکشمیر کی عوام اور سبھی خطوں کے اتحاد کے لئے کام کرنا ہوگا۔ انہوں نے اس بات پرزور دیاکہ زمینی سطح کے ورکروں کا لوگوں میں بھائی چارہ اور اتحاد کو فروغ دینے میں انتہائی اہم کردار ہے۔ اس اجلاس میں موجود سینئر لیڈران میں ریاستی جنرل سیکریٹری وجے بکایہ، صوبائی صد رجموں سردار منجیت سنگھ، سنیئر صوبائی نائب صدر فقیر ناتھ، ضلع صدور وغیرہ قابل ِ ذکر ہیں۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

5سال بعد بخشی اسٹیڈیم سری نگر کویوم آزادی اجتماع کی دوبارہ میزبانی کا شرف حاصل

Next Post

رُکن پارلیمنٹ راجیہ سبھا نے لیفٹیننٹ گورنر سے ملاقات کی

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
Next Post
بے گھروں کو مکان اور بے زمینوں کو زمین فراہم کرنے کیلئے پُرعزم/منوج سنہا

رُکن پارلیمنٹ راجیہ سبھا نے لیفٹیننٹ گورنر سے ملاقات کی

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS