Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Region

ضلع ترقیاتی کمشنر نے پونچھ میں سی بی سی کی تین روزہ ملٹی میڈیا نمائش کا افتتاح کیا

by Indian Times
19/08/2023
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

ضلع ترقیاتی کمشنر نے پونچھ میں سی بی سی کی تین روزہ ملٹی میڈیا نمائش کا افتتاح کیا
سرینگر، 18 اگست/ ڈپٹی کمشنر پونچھ یاسین محمد چودھری نے بیس کیمپ، شری بھوڑا امرناتھ جی یاترا، کالج گراو¿نڈ، پونچھ میں سیوا سوشاسن اور غریب کلیان، ایک بھارت شریشٹھا بھارت، مشن لائف، جی-20 صدارت وغیرہ کے 9 سال پر 3 روزہ ملٹی میڈیا نمائش (آئی سی او پی) کا افتتاح کیا۔ جوائنٹ ڈائریکٹر سنٹرل بیورو آف کمیونیکیشن جموں و کشمیر، لداخ غلام عباس نے افتتاحی تقریب کی صدارت کی۔ انٹیگریٹڈ کمیونیکیشن اینڈ آو¿ٹ ریچ پروگرام (آئی سی او پی) کا اہتمام سنٹرل بیورو آف کمیونیکیشن پونچھ، وزارت اطلاعات و نشریات، حکومت ہند کے ذریعے کیا جا رہا ہے۔افتتاحی تقریب میںمختلف محکموں کے سربراہان بشمول مدن موہن سنگھ، کمانڈنٹ 38 سی آر پی ایف، طاہر مصطفیٰ ملک، اے ڈی سی، دیویندر سنگھ، 2 آئی سی-38 سی آر پی ایف، خالد حسین، ڈی پی او آئی سی ڈی ایس، پونچھ، ریاض احمد ایگزکٹیو انجینئر جل شکتی پی ایچ ای پونچھ، ڈاکٹر تنوی سی ای او سیاحت کے علاوہ دیگر اہم شخصیات موجود تھیں۔ ڈی سی پونچھ نے کہا کہ حکومت ہند کی اسکیموں اور پروگراموں کے بارے میں اس طرح کے بیداری پروگراموں کا انعقاد متواتر کیا جانا چاہئے تاکہ بالخصوص بالاکوٹ جیسے دور افتادہ سرحدی علاقوں میں عوام کو ان اسکیموں کے فوائد کے بارے میں معلوم ہوسکے۔جوائنٹ ڈائریکٹر، سنٹرل بیورو آف کمیونیکیشن، جموں و کشمیر، لداخ نے اپنے خطاب میں کہا، حکومت اپنی مختلف مرکزی معاون والی اسکیموں اور پروگراموں کے ذریعے ملک میں غریبوں کی بہتری کے لیے کام کر رہی ہے اور حکومت کی غریبوں کی حامی اسکیموں نے ملک میںایک انقلاب لایا ہے۔ تصویری نمائش مختلف شعبوں میں حکومت ہند کی کامیابیوں پر مرکوز ہے۔ ڈسپلے خاص طور پر وزارت اطلاعات و نشریات نے حکومت ہند کی مختلف اسکیموں کے بارے میں نمایش کا دورہ کرنے والوں کو روشناس کرانے کے لیے ڈیزائن کیے ہیں۔ سیلفی کارنر، ڈسپلے، فلم شو، سیوا کے 9 سال پر فلائرز اور کتابچے کی تقسیم، سوشاسن اور غریب کلیان، مرکزی معاونت والی اسکیموں اور حالات حاضرہ پر اوپن کوئز، اپنے ٹیلنٹ کا پلیٹ فارم، مختلف محکموں کے اسٹال اور سی ایس ایس پر ریسورس پرسنز کے لیکچر زائرین خصوصاً نوجوانوں کے لیے خاص توجہ کا مرکز تھے۔اس موقعہ پر آئی سی ڈی ایس، سماجی بہبود، دیہی ترقی، صحت اور جل شکتی ،پی ایچ ای محکموں کی جانب سے اسٹال لگائے گئے تھے۔ آئی سی ڈی ایس، محکمہ سماجی بہبود اور دیہی ترقی کے محکمے کے ماہراین نے متعلقہ محکموں سے متعلق مختلف اسکیموں کے بارے میں بات کی۔ پروگرام اور اوپن کوئز کا انعقاد وجے مٹو انچارج سی بی سی ایف او پونچھ نے کیا۔پروگرام میں افسران، مختلف محکموں کے عہدہداروں، مقامی لوگوں، طلبائ، اساتذہ نے شرکت کی۔یہ نمائش 18 سے 20 اگست تک تینوں دنوں کے دوران شری بدھا امرناتھ جی کے یاتریوں کے لیے کھلی رہے گی۔پونچھ کے مقامی لوگوں سے گزارش ہے کہ وہ گیارہ بجے سے شام چھ بجے کے درمیان نمائش مشاہدہ کریں(داخلہ مفت ہے)۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

جموں و کشمیر ایک بار پھر فلم شوٹنگ کی پسندیدہ منزل بن رہا ہے:منوج سنہا

Next Post

اوڑی اور سوپور میں دو دہشت گرد ماڈیول طشت از بام

Indian Times

Indian Times

Related Posts

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
نائب وزیر اعلیٰ کا ڈِی ایچ پورہ کولگام کا دورہ
Politics

نائب وزیر اعلیٰ کا ڈِی ایچ پورہ کولگام کا دورہ

19/03/2026
جموں و کشمیر مالی طور پر خود کفیل نہیں ،ہم مالی وسائل کیلئے زیادہ تر مرکز پر منحصر /وزیر اعلیٰ عمر عبد اللہ
Politics

وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے چترانوراتری کے موقعہ پر لوگوں کو مبا رک باد پیش کی

19/03/2026
Next Post
اوڑی اور سوپور میں دو دہشت گرد ماڈیول طشت از بام

اوڑی اور سوپور میں دو دہشت گرد ماڈیول طشت از بام

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS