Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Region

3روزہ قومی ورکشا پ کے اِفتتاحی سیشن سے خطاب

by Indian Times
22/08/2023
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

3روزہ قومی ورکشا پ کے اِفتتاحی سیشن سے خطاب
سری نگر/21اگست/لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا نے سری نگر میں ” پنچایت کے ساتھ بہتر حکمرانی“ کے موضوع پر تین روزہ قومی ورکشا پ کے اِفتتاحی سیشن سے خطاب کیا۔مرکزی وزیر دیہی ترقی و پنچایتی راج شری گری راج سنگھ نے بذریعہ ورچیول موڈ کانفرنس میں شرکت کی۔اِس موقعہ پر” میری پنچایت “ایپ ۔ ایک مربوط او رمتحد ایم گورننس پلیٹ فارم کا بھی آغاز کیا گیا۔مرکزی وزیر شری گری راج سنگھ نے جموںوکشمیر میں تین درجے پنچایتی راج نظام کو مضبوط بنانے کی کوششو ں کے لئے جموںوکشمیر یوٹی اِنتظامیہ کی ستائش کی۔مرکزی وزیر موصوف نے کہاکہ” میری پنچایت“ ایپ جیسے اَقدامات دیہی ہندوستان کو بااِختیار بنانے کے لئے گڈگورننس او رڈیجیٹل اِنڈیا کی نئی شکل دے گا۔لیفٹیننٹ گورنر نے اَپنے خطاب میں ملک بھر سے پنچایتوں کے نمائندوں ، شراکت داروں اور ڈومین ماہرین کا جموں وکشمیر میں خیر مقدم کیا۔اُنہوں نے کہا کہ تین دِنوں کے دوران مثالی حکمت عملی ، متضاد کارروائیوں او ردیر پا ترقی کے اہداف کی لوکلائزیشن سے ہم آہنگ بہترین طریقوں پر غور و خوض پنچایت سطح پر حکمرانی کو مزید مو¿ثر بنائے گا۔لیفٹیننٹ گورمنوج سِنہا نے کہا،” وزیر اعظم نریندرمودی جی نے ہمیں ” گرام اُدے سے بھارت اُدے“ کا نظریہ¿ دیا ہے اور یہ دیہی علاقوں کی بہت ساری صلاحیتوں اور اِمکانات کا ادراک کرنے ، ملک کی تقدیر بدلنے کے لئے ہماری مخلصانہ کوشش ہونی چاہیے۔“اُنہوں نے تمام سطحوں پر جواب دہ ، جامع ، شراکت دار اور نمائندہ فیصلہ سازی کو یقینی بنانے کے لئے گزشتہ تین برسو ں میں حکومت جموںوکشمیر یوٹی کی کوششوں کا اِشتراک کیا۔لیفٹیننٹ گورنر نے کہا،” گاﺅں کو تبدیل کر کے او راُنہیں اتمانربھر بناکر دیر پا ترقی کے اہداف حاصل کئے جاسکتے ہیں۔ ہمارا یہ پختہ عزم ہے کہ پی آر آئیز کو بااِختیار بنانااور ترقیاتی اَقدامات میں ان کی بڑھتی ہوئی شرکت کو یقینی بنانا ہے۔“اُنہوں نے کہا کہ ہم پنچایتوں کو اِقتصادی سرگرمیوں او رخوشحالی سینٹروں میں تبدیل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں کو عوامی ضروریات کے مطابق تیز رفتاری سے مکمل کیا جا رہا ہے۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ بنیادی ڈھانچے کی ترقی دیہی اور شہری جموں و کشمیر کے درمیان تفاوت کو ختم کرے گا اور منصوبوں کی بروقت تکمیل سے پتہ چلتا ہے کہ ہمارا دیہی معاشرہ خوشحال ہو رہا ہے اور ترقی جامع اور دیرپاہے۔اُنہوں نے لوگوں اور تمام متعلقہ محکموں سے اپیل کی کہ وہ اَچھی حکمرانی کے لئے پنچایت سطح پر مل کر کام کریں۔ اُنہوں نے کہا کہ حکومت ضروری وسائل کو یقینی بنانے اور پنچایتوں کو عمل درآمد کی ذمہ داری دے رہی ہے تاکہ جامع ترقی کی بنیاد کو مضبوط کیا جا سکے۔لیفٹیننٹ گورنر نے ہر فرد کی فلاح و بہبود اور دیہی آبادی کے معیار ِ زندگی کو بہتر بنانے کے لئے جموںوکشمیر یوٹی اِنتظامیہ کے عزم کا اعادہ کیا۔اُنہوں نے کہا کہ ہم مو¿ثراور بغیر کسی رُکاوٹ کے عوامی خدمات کی فراہمی ، تمام دیہات کی خواہشات کو پورا کرنے کے لئے سرکاری سکیموں اور پروگراموں کے فوائد کی خاطر ضروری اَقدامات کرنے کے لئے مل کر کام کر رہے ہیں۔لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ دیہی خواتین کی طرف سے قائم اور چلائے جانے والے خود روزگار سکیموں او رسیلف ہیلپ گروپوں میں دیہی معاشرے کو خود اَنحصار بنانے اور نچلی سطح پر روزگار اور خود روزگار کے مزید مواقع پیدا کر کے گھریلو آمدنی میں اِضافہ کرنے کی بے پناہ صلاحیت ہے۔اُنہوں نے مزید کہا کہ ہم نے غربا¿ کی رہائش کی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے زمینوں سے محروم اَفراد کو زمین اور ایک پکے گھر فراہم کرنے کی خاطر ٹھوس اَقدام اُٹھایا ہے۔مرکزی وزیر مملکت پنچایتی راج شری کپل موریشور پاٹل نے اَپنے خطاب میں دیر پا ترقی کے اہداف کو حاصل کرنے کے لئے تمام شراکت داروں کی اِجتماعی کوششوں پر زو ردیا۔اِس موقعہ پر پی آر آئی کے لئے قومی صلاحیت سازی کے فریم ورک کے آپریٹنگ گائیڈ لائنز اور سروس لیول کے بینچ مارکس او رگرام پنچایتوں کے لئے پانی کی فراہمی اور صفائی ستھرائی کے لئے ماڈل کنٹریکٹس کا بھی اجرا¿ کیا گیا۔اِس موقعہ پر ڈی ڈی سی چیئر پرسنوں ، لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر راجیو رائے بھٹناگر، یونی سیکرٹری پنچایتی راج شری سنیل کمار ، کمشنر سیکرٹری محکمہ دیہی ترقی و پنچایتی راج محترمہ مندیپ کور اور جموںوکشمیر اور ملک بھر سے پی آر آرئی ممبران موجود تھے۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

ہندوستان اقتصادی خوشحالی کے نئے دور کی طرف تیزی سے گامزن/ وزیر اعظم نریندر مودی

Next Post

لوگوں کو گمراہ کرنے والے 50 ہزار لوگوں کی ہلاکتوں کے ذمہ دار /منوج سنہا

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
Next Post
لوگوں کو گمراہ کرنے والے 50 ہزار لوگوں کی ہلاکتوں کے ذمہ دار /منوج سنہا

لوگوں کو گمراہ کرنے والے 50 ہزار لوگوں کی ہلاکتوں کے ذمہ دار /منوج سنہا

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS