Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Region

لوگوں کو گمراہ کرنے والے 50 ہزار لوگوں کی ہلاکتوں کے ذمہ دار /منوج سنہا

by Indian Times
22/08/2023
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

لوگوں کو گمراہ کرنے والے 50 ہزار لوگوں کی ہلاکتوں کے ذمہ دار /منوج سنہا
سری نگر، 21 اگست /یو این آئی/ جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کا کہنا ہے کہ غریبوں کو زمین فراہم کرنے کی مخالفت کر نے والے لوگ ہی جموں وکشمیر میں 50 ہزار بے گناہ لوگوں کی ہلاکتوں کے ذمہ دار ہیں۔انہوں نے کہا کہ باہر کے لوگوں کو زمین فراہم کرنے کی باتیں کرنے والے لوگوں کو در اصل گمراہ کرنے کی باتیں کر رہے ہیں۔موصوف لیفٹیننٹ گورنر نے ان باتوں کا اظہار پیر کے روز یہاں شیر کشمیر انٹرنیشنل کنوکیشن سینٹر میں ایک سہہ روزہ قومی ورک شاب سے اپنے خطاب کے دوران کیا۔انہوں نے کہا: ‘جب غریب آدمی کو گھر بنانے کے لئے یہاں زمین فراہم کرنے کا فیصلہ ہوا تو کچھ لوگوں کو درد ہونے لگا یہ کہا جا رہا ہے کہ باہر کے لوگوں کو زمین فراہم کی جا رہی ہے’۔ان کا کہنا تھا: ‘ایسی باتیں کرنے والے لوگوں کو گمراہ کرنے کا کام کر رہے ہیں’۔مسٹر سنہا نے کہا کہ جو لوگ اس طرح کی باتیں کر رہے ہیں ان ہی کی وجہ سے یہاں چالیس پچاس ہزار بے گناہ لوگوں کا خون ہوا ہے۔انہوں نے کہا: ‘کچھ لوگ پوچھتے ہیں کہ یہاں کیا بدلا، ان کو یہ بات سمجھ لینی چاہئے کہ سڑکوں پر تشدد یہاں معمول تھا وہ بند ہوا ہے، اسکول، کالج سال بھر کھلے رہتے ہیں شام ڈھلتے ہی لوگ اپنے گھروں کی راہ لیتے تھے لیکن اب رات دیر گئے تک لوگ ریستوران میں ہوتے ہیں اور ریور فرنٹ پر لطف اندوز ہوتے ہیں”۔ورک شاپ میں موجود سرپنچوں، پنچوں، بی ڈی سی اور ڈی ڈی سی ممبروں سے مخاطب ہو کر ان کا کہنا تھا: ‘یہاں کافی شور مچایا گیا کہ باہر کے لوگوں کو زمین فراہم کی جار ہی ہے آپ ایک کی نشاندہی کریں جو باہر کا ہے اور اس کو زمین دی گئی ہے’۔منوج سنہا نے کہا کہ یہاں کچھ لوگ ایسے ہیں جنہیں یہاں کا امن ہضم نہیں ہوجاتا ہے اور یہ لوگوں کو ایک یا دوسرے بہانے پر سڑکوں کے تشدد کو بحال کرنے کے لئے اکساتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ گذشتہ چار برسوں کے دوران سری نگر میں کئی قومی و بین الاقوامی سطح کی تقریبوں کا انعقاد ہوا جن میں سے آج کی پنچایتی راج کی تقریب انتہائی اہمیت کی حامل ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ملک میں یہ راج پہلے ہی شروع ہوا تھا لیکن جموں و کشمیر میں تاخیر سے شروع ہوا لہذا ہمیں اس کے متعلق رفتار کو تیز تر کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ ترقی کی اصل اکائی پنچایت ہی ہے اور پنچایتوں سے ہی جموں وکشمیر کی ترقی ممکن ہے۔لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ جموں وکشمیر میں پنچایتی سطح پر 30 ہزار پروجیکٹ چل رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ فنڈس اور کام کے معیار و رفتار کو درست کرلیا گیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ جموں وکشمیر کے لوگ پنچایتی راج کے فوائد سے مستفید ہو رہے ہیں۔یو این آئی

ShareTweetSendSend
Previous Post

3روزہ قومی ورکشا پ کے اِفتتاحی سیشن سے خطاب

Next Post

2014 سے پہلے گھوٹالوں اور بدعنوانی کا دور تھا / وزیر اعظم مودی

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
Next Post
2014 سے پہلے گھوٹالوں اور بدعنوانی کا دور تھا / وزیر اعظم مودی

2014 سے پہلے گھوٹالوں اور بدعنوانی کا دور تھا / وزیر اعظم مودی

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS