Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home National

وزیر اعظم مودی نے چندریان 3 کی کامیابی پر اسرو کے سائنسدانوں کو مبارکباد دی

by Indian Times
24/08/2023
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

وزیر اعظم مودی نے چندریان 3 کی کامیابی پر اسرو کے سائنسدانوں کو مبارکباد دی

جوہانسبرگ/نئی دہلی، 23 اگست /یو این آئی/ وزیر اعظم نریندر مودی نے چندریان-3 مشن کی کامیابی پر ہندوستانی تحقیقی ادارے (اسرو) کے سائنسدانوں اور ہم وطنوں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ خلائی سائنس کے میدان میں ہندوستان نے سورج کے مطالعہ سے بڑی مہمات کا منصوبہ بنایا ہے ہندوستان کی اس حصولیابی کو نہ صرف ہندوستان بلکہ پوری دنیا کے لوگوں کی کامیابی قرار دیتے ہوئے مسٹرمودی نے کہا کہ ہندوستان اس میدان میں دنیا کے ساتھ تعاون کرنے کو تیار ہے۔ انہوں نے اس حصولیابی کو ناکامی کو کامیابی میں بدلنے کا کرشمہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ جنوبی (ترقی پذیر دنیا) کے ممالک بھی ایسی کامیابی حاصل کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔وزیر اعظم نے جوہانسبرگ (جنوبی افریقہ) سے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے اسرو کے مشن کنٹرول روم میں تمام سائنس دانوں اور تکنیکی ماہرین سے خطاب کرتے ہوئے اعلان کیا کہ ہندوستان جلد ہی سورج کے تفصیلی مطالعہ کے لیے “آدتیہ ایل ون” مشن شروع کرے گا۔مسٹر مودی برکس چوٹی کانفرنس میں شرکت کے لیے جنوبی افریقہ گئے ہیں۔ وہاں سے اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ میرے پیارے ہم وطنو، یہ زندگی تب مبارک ہو جاتی ہے جب ہم تاریخ کو اپنی آنکھوں کے سامنے بنتے ہوئے دیکھتے ہیں۔ یہ لمحہ ناقابل فراموش ہے۔ یہ شام غیر معمولی ہے۔ یہ شام ترقی یافتہ ہندوستان کے بگل کا ہے۔ یہ نئے ہندوستان کے اعلان کا لمحہ ہے۔ یہ مشکلوں کے سمندر کو پار کرنے کا لمحہ ہے۔ یہ لمحہ فتح کا ، چاند پر چلنے کا ہے۔ یہ لمحہ 140 کروڑ دھڑکنوں کی طاقت کا ہے۔ یہ لمحہ ہندوستان میں نئی ??توانائی، نئے یقین ، نئے شعور کاہے۔ یہ لمحہ ہندوستان کی بڑھتی ہوئی اپیل کا ہے۔ امرت کال کی پہلی روشنی میں کامیابی کی امرت کی بارش ہوئی ہے۔وزیر اعظم نے کہا،”میرا دل چندریان مہا ابھیان پر بھی لگاہوا ہے۔ نئی تاریخ بنتے ہی پورا ہندوستان جشن میں ڈوب گیاہے۔ میں ٹیم چندریان، اسرو کو مبارکباد دیتا ہوں، جنہوں نے اس لمحے کے لیے برسوں سے سخت محنت کی ہے۔ جوش، خوشی اور جذبات سے بھرے اس لمحے کے لئے میں (مسٹر مودی)140 کروڑ ہم وطنوں کو مبارکباد دیتا ہوں۔ میرے پریوار جنوں ، ہمارے سائنسدانوں کی محنت اور قابلیت کی وجہ سے، ہندوستان چاند کے جنوبی قطب پر پہنچ گیا ہے، جہاں دنیا کا کوئی ملک نہیں پہنچ سکا۔“مسٹرمودی نے کہا کہ آج سے چاند سے متعلق افسانے بدل جائیں گے، کہانیاں بدل جائیں گی۔ نئی نسل کے لیے کہانیاں بھی بدلیں گی۔ ہندوستان میں ہم سب زمین کو ماں اور چاند کو ماما کہتے ہیں۔ کبھی کہاجاتا تھا کہ چندا ماما بہت دور ہیں۔ اب ایک دن ایسا بھی آئے گا جب بچے کہیں گے کہ چندا ماما بس ایک ٹور کے ہیں۔ دوستو، اس خوشی کے موقع پر میں دنیا کے تمام لوگوں، تمام ممالک اور خطوں کے لوگوں کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ ہندوستان کا چاند مشن صرف ہندوستان کا نہیں ہے۔ ہم اس سال جی 20 کی میزبانی کر رہے ہیں۔ ایک کنبہ، ایک مستقبل کا ہمارا وڑن پوری دنیا میں گونج رہا ہے۔ ہمارا چاند مشن اس انسانیت پر مبنی نقطہ نظر پر مبنی ہے۔ اس لیے یہ کامیابی پوری انسانیت کی ہے۔ اس سے دوسرے ممالک کے چاند مشن کو مستقبل میں مدد ملے گی۔مجھے یقین ہے کہ دنیا کے تمام ممالک ایسا کر سکتے ہیں۔ ہم سب چاند اور اس سے آگے کے خواب دیکھ سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ چندریان کی یہ کامیابی ہندوستان کی ا±ڑان کو چاند کے مدار سے آگے لے جائے گی۔ ہم اپنے نظام شمسی کی حدود کو جانچیں گے اور انسانوں کے لیے کائنات کے بہت سے امکانات کو سمجھنے کی سمت کام کریں گے۔ ہم نے مستقبل کے لیے بہت سے بڑے اور اہم اہداف طے کیے ہیں۔ جلد ہی سورج کے تفصیلی مطالعہ کے لیے ا?دتیہ ایل 1مشن لانچ کرنے جا رہے ہیں۔ اس کے بعد زہرہ (وینس) بھی اسرو کے مقاصد میں سے ایک ہے۔یو این آئی

ShareTweetSendSend
Previous Post

جموں و کشمیر میںدہشت گردی کو مکمل طورپر ختم کرناہمارامشن /ڈی جی پی دلباغ سنگھ

Next Post

ہندوستان نے چاند پر فتح کے جھنڈے گاڑے

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
Next Post
ہندوستان نے چاند پر فتح کے جھنڈے گاڑے

ہندوستان نے چاند پر فتح کے جھنڈے گاڑے

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS