Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Region

چھڑی مبارک دشنامی اکھاڑہ سری نگر سے پوتر گھپا کےلئے روانہ

by Indian Times
27/08/2023
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

چھڑی مبارک دشنامی اکھاڑہ سری نگر سے پوتر گھپا کےلئے روانہ
سری نگر… 26 اگست…یو این آئی….. شری امرناتھ جی یاترا کے لئے چھڑی مبارک (بھگوان شیو کی چاندی کی چھڑی) ہفتے کی صبح مہنت دیپندرا گری کی قیادت میں یہاں دشنامی اکھاڑے سے بم بم بولے نعروں کے بیچ پوتر گھپا کے لئے روانہ ہوئی۔ روانگی سے قبل چھڑی مبارک کی پوجا کی گئی جس میں سادھﺅں کی ایک اچھی تعداد نے حصہ لیا۔اس موقع پر چھڑی مبارک کے محافظ مہنت دیپندرا گری نے میڈیا کو بتایا کہ آج ہم یہاں دشنامی اکھاڑہ سے چھڑی مبارک کو لے کر پوتر گھپا کی یاترا کے لئے روانہ ہو رہے ہیں۔انہوں نے کہا: ‘روانگی کے دوران سب سے پہلے یہاں سریشور مندر میں پوجا گی، پھر پانپور شیو مندر میں پوجا ہوگی، پھر بجبہاڑہ ، پھر مارٹنڈ میں اور پھر گنیش بل میں ندی کے پار گنیش مندر میں پوجا ہوگی اور بعد میں پہلگام میں رات کا قیام ہوگا’۔ان کا کہنا تھا کہ بعد ازاں 28 اگست کو چند واڑی میں قیام ہوگا، پھر 29 اگست کو شیش ناگ میں، 30 اگست جو چتر دیشی کا دن ہے اور اس بار رکشا بندھن کا تہوار 30 اگست کو ہی منایا جائے گا، کو پنچترنی میں قیام ہوگا اور 31 اگست کو سورج طلوع ہونے کے ساتھ ہی چھڑی مبارک کو پوتر گھپا پہنچایا جائے گا اور وہاں پوجا ہوگی’۔دیپندرا گری نے کہا کہ 31 اگست کو واپس چل کر پنچترنی میں قیام کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ یکم ستمبر کو پنجترنی سے چل کر شیش ناگ اور چندن واڑی سے ہوتے ہی پہلگام میں رات کا قیام کیا جائے گا۔ان کا کہنا تھا کہ 2 ستمبر کو لدر ندی پہلگام کے کنارے پوجا ہوگی اور اسی کے ساتھ امسال کی چھڑی مبارک کی امرناتھ جی یاترا اختتام پذیر ہوگی۔قابل ذکر ہے کہ یکم جولائی سے شروع ہونے والی اس سالانہ یاترا کے دوران اب تک زائد از ساڑھے چار لاکھ یاتریوں نے پوتر گھپا کا درشن کیا ہے جبکہ سال گذشتہ صرف 3 لاکھ 60 ہزار یاتریوں نے ہی پوترا گھپا کا درشن کیا تھا۔62 دنوں پر محیط یہ یاترا 31 اگست کو شرون پورنیما کے موقع پر اختتام پذیر ہوگی۔یاتریوں کی تعداد میں مسلسل کمی درج ہونے کے پیش نظر شری امرناتھ جی شرائن بورڈ (ایس اے ایس بی) نے جموں کے بھگوتی نگر بیس کیمپ سے پوتر گھپا تک یاترا متبادل دنوں چلانے کا فیصلہ لیا ہے۔یو این آئی

ShareTweetSendSend
Previous Post

قومی کھیلوں کے ہفتہ کے تحت انڈیا پوسٹ کے ذریعہ صحت کے لئے ”فٹنس دوڑ“ کا اہتمام

Next Post

G20ٹورازم اجلاس سے سیاحتی سیکٹر میں بڑے پیمانے پر تبدیلی رونما

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
Next Post
G20ٹورازم اجلاس سے سیاحتی سیکٹر میں بڑے پیمانے پر تبدیلی رونما

G20ٹورازم اجلاس سے سیاحتی سیکٹر میں بڑے پیمانے پر تبدیلی رونما

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS