Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Region

جموں و کشمیر کے تمام اضلاع میں ترقی ایک طاقتور عوامی تحریک بننی چاہئے: منوج سنہا

by Indian Times
19/09/2023
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

جموں و کشمیر کے تمام اضلاع میں ترقی ایک طاقتور عوامی تحریک بننی چاہئے: منوج سنہا
سری نگر….. 18 ستمبر… یو این آئی…..جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کا کہنا ہے کہ جموں و کشمیر کے تمام 20 اضلاع میں ترقی ایک طاقتور عوامی تحریک بننی چاہئے۔انہوں نے کہا کہ قیام امن میں رخنہ ڈالنے کی کوشش کرنے والوں کو معاشرے سے الگ تھلگ کیا جانا چاہئے۔موصوف لیفٹیننٹ گورنر نے ان باتوں کا اظہار پیر کو وسطی ضلع بڈگام کے ریشی پورہ علاقے میں ضلع ہسپتال کمپلیکس کا سنگ بنیاد ڈالنے کے بعد کیا۔انہوں نے کہا: ‘ریشی پورہ بڈگام میں ضلع ہسپتال کمپلیکس کا سنگ بنیاد رکھا ترقی کے حوالے سے آج کا دن ہم سب کے لئے ایک تاریخی دن ہے’۔ان کا کہنا تھا: ‘125 بستروں پر مشتمل یہ ہسپتال لوگوں کے دیرینہ مطالبے اور صحت کی تمام سہولیات ایکی ہی چھت کے نتیچے رکھنے کا خواب پورا کرے گا’۔مسٹر سنہا نے کہا کہ ہر شہری کی ذمہ داری ہے کہ وہ جموں وکشمیر کی تعمیر و ترقی میں اپنا کردار ادا کرکے اپنا فرض پورا کرے۔انہوں نے کہا: ‘جموں و کشمیر کے تمام 20 اضلاع میں ترقی ایک طاقتور عوامی تحریک بننی چاہئے اور جو عناصر امن میں خلل ڈالنے کی کوشش کرتے ہیں ان کو سماج سے الگ تھلگ کیا جانا چاہئے’۔ان کا کہنا تھا: ‘یو ٹی انتظامیہ خوف سے پاک، دہشت گردی سے پاک، بد عنوانی سے پاک اور مستقبل پر مبنی جموں وکشمیر بنانے کے لئے پر عزم ہے’۔لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ ہم اپنے فوجیوں اور پولیس اہلکاروں کو سلام پیش کرتے ہیں جنہوں نے دہشت گردی کا مقابلہ کرکے اپنی جانیں نچھاور کیں۔انہوں نے کہا: ‘میں لوگوں کو یقین دلانا چاہتا ہوں کہ ہم جموں وکشمیر کو دہشت گردی سے پاک بنائیں گے یہ ہمارا عزم ہے’۔یو این آئی

ShareTweetSendSend
Previous Post

کھیل نہ صرف تفریح کا وسیلہ ہے بلکہ ہنر اور تجربے کو بھی تشکیل دیتا ہے: منوج سنہا

Next Post

امسال سیاحوں کی تعداد سوا دو کرڑو سے تجاوز کرنے کی توقع:منوج سنہا

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
Next Post
امسال سیاحوں کی تعداد سوا دو کرڑو سے تجاوز کرنے کی توقع:منوج سنہا

امسال سیاحوں کی تعداد سوا دو کرڑو سے تجاوز کرنے کی توقع:منوج سنہا

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS