Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home National

بی جے پی اقتدار میں آئی توچھتیس گڑھ کو نکسل ازم سے مکمل طور پر آزاد کرایا جائے گا/وزیر داخلہ امیت شاہ

by Indian Times
20/10/2023
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

بی جے پی اقتدار میں آئی توچھتیس گڑھ کو نکسل ازم سے مکمل طور پر آزاد کرایا جائے گا/وزیر داخلہ امیت شاہ
جگدل پور/کونداگاوں / وزیر داخلہ اور بی جے پی کے سینئر لیڈر امیت شاہ نے عوام کو یقین دلایا ہے کہ چھتیس گڑھ میں بی جے پی کے اقتدار میں آنے کے بعد ریاست کو نکسل ازم سے مکمل طور پر آزاد کرایا جائے گا۔مسٹر شاہ نے جگدل پور اور کونڈاگاوں میں الگ الگ منعقدہ انتخابی میٹنگوں میں کہا کہ مودی حکومت کے برسراقتدار آنے کے بعد نکسل ازم پر کافی حد تک قابو پالیا گیا ہے، لیکن چھتیس گڑھ میں یہ مسئلہ پوری طرح سے ختم نہیں ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ چھتیس گڑھ میں ایک بار پھر کمل کے پھول کی حکومت بنائیں، ہم پورے چھتیس گڑھ سے نکسل ازم کا صفایا کریں گے، ہم اس ریاست کو مکمل طور پر نکسل ازم سے آزاد کرائیں گے۔انہوں نے کہا کہ بستر کا خطہ ایسا ہے کہ جب یہاں نکسلی تشدد ہوتا ہے تو یہاں کے قبائلی ہی مرتے ہیں۔ پولیس مرے تو بھی ہمارا قبائلی بھائی مرتا ہے اور اگر کوئی عام شہری بھی مرتا ہے تو قبائلی بھائی ہی مرتے ہیں۔ ہمیں انہیں بچانا ہے۔ریاست کی بھوپیش حکومت پر بدعنوانی میں ملوث ہونے کا الزام لگاتے ہوئے انہوں نے دہرایا کہ اگر چھتیس گڑھ کے بھائی بہن ایک بار پھر بھارتیہ جنتا پارٹی کی حکومت لاتے ہیں تو قبائلی بھائیوں کے ہزاروں کروڑ روپے جو گھپلوں میں کھا گئے، ان کو الٹا لٹکا کر سیدھا کرنے کا کام بی جے پی حکومت کرے گی۔کانگریس آئی تو پھر آپ کا پیسہ لوٹ لے گی۔مسٹر شاہ نے کہا کہ اس بار پورے ملک میں ایک دیوالی منائی جائے گی لیکن چھتیس گڑھ میں تین دیوالیاں منائی جائیں گی، پہلی دیوالی دیوالی کے تہوار کے موقع پر منائی جائے گی، دوسری دیوالی 3 دسمبر کو منائی جائے گی جب کمل کے پھول کی حکومت بنے گی اور تیسری دیوالی اجودھیا میں رام جنم بھومی پر منائی جائے گی جب بھگوان شری رام کا مندر جنوری میں وقف کیا جائے گا تب بھی دیوالی شری رام کے ننیہال میں منائی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت والی مرکزی حکومت پورے ملک میں قبائلیوں کے احترام، پانی، جنگل اور زمین کے تحفظ کے ساتھ ساتھ قبائلی بھائیوں کی حفاظت اور جامع ترقی کے لیے بہت کام کر رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم مودی کی حکومت نے دیگر قبائلی برادریوں کو قبائلی گروپ میں شامل کیا۔ بھگوان برسا منڈا کے یوم پیدائش کو قبائلی دن کے طور پر منانے کے لیے کام کیا۔ مودی سرکار نے قبائلی مجاہد آزادی کے میوزیم بنانے کا کام کیا۔ آزادی کے بعد پہلی بار اوڈیشہ کی قبائلی بیٹی دروپدی مرمو کو صدر بنانے کا کام کیا۔چندریان کو چاند پر بھیجا گیا، پوری دنیا میں واہ واہ ہوئی۔مودی حکومت نے لوک سبھا اور قانون ساز اسمبلیوں میں ماوں بہنوں کے لیے 33 فیصد ریزرویشن دینے کا کام بھی کیا۔مسٹر شاہ نے الزام لگایا کہ بگھیل حکومت نے اپنا وعدہ توڑا۔ بگھیل حکومت نے صرف ایک کام کیا، کانگریس پارٹی کا اے ٹی ایم بنا کر قبائلیوں کا پیسہ اس کے خاندان کے دربار میں پہنچایا۔ قبائلی ماوں بیٹیوں کا پیسہ دہلی بھیج کر کرپشن کرنے والی حکومت کو ووٹ نہ دیں۔ جب یہاں بی جے پی کی حکومت تھی، اس نے پی ڈی ایس لایا، تندو پتہ کا بونس شروع کیا، دھان کی خریداری شروع کی، بستر کے علاقوں کی ترقی شروع کی۔انہوں نے کانگریس پر ناگرنار اسٹیل پلانٹ کے تعلق سے لوگوں کو گمراہ کرنے کا بھی الزام لگایا اور کہا کہ اس پلانٹ کی نجکاری نہیں کی جائے گی اور اس پر قبائلی بھائی بہنوں کا حق ہوگا۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

لیفٹیننٹ گورنر نے اننت ناگ میں 290 کروڑ روپے کے مختلف ترقیاتی پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد رکھا

Next Post

منوج سنہا نے پہلی وستاڈوم ٹرین کا کیاافتتاح امسال 2.25 کروڑ سیاحوں کی آمد متوقع / لیفٹیننٹ گورنر

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
مختلف وفود لیفٹنٹ گورنر سے ملاقی
Business

مختلف وفود لیفٹنٹ گورنر سے ملاقی

19/03/2026
لیفٹنٹ گورنر نے انڈین ریلوے مینجمنٹ سروس ( آئی آر ایم ایس ) کے افسر ٹرینیز سے ملاقات کی
National

لیفٹیننٹ گورنر کی نوریہ ، چترا شکلادی ، اُگادی ، گڑی پڈو اور چیٹی چند کے موقعہ پر مُبارک باد

19/03/2026
جموں و کشمیرجلد ہی دہشت گردی سے پاک ہو جائےگا/ لیفٹیننٹ گورنر
Business

جموں و کشمیرجلد ہی دہشت گردی سے پاک ہو جائےگا/ لیفٹیننٹ گورنر

18/03/2026
Next Post
منوج سنہا نے پہلی وستاڈوم ٹرین کا کیاافتتاح امسال 2.25 کروڑ سیاحوں کی آمد متوقع / لیفٹیننٹ گورنر

منوج سنہا نے پہلی وستاڈوم ٹرین کا کیاافتتاح امسال 2.25 کروڑ سیاحوں کی آمد متوقع / لیفٹیننٹ گورنر

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS