Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Edit

لیفٹیننٹ گورنر نے اننت ناگ میں 290 کروڑ روپے کے مختلف ترقیاتی پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد رکھا

by Indian Times
17/10/2023
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

لیفٹیننٹ گورنر نے اننت ناگ میں 290 کروڑ روپے کے مختلف ترقیاتی پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد رکھا
اننت ناگ16….اکتوبر….انفولیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا نے اننت ناگ میں تقریباً 290 کروڑ روپے کے مختلف ترقیاتی منصوبوں کا اِفتتاح اور سنگ بنیاد رکھا۔اِس موقعہ پر لیفٹیننٹ گورنر نے ضلع اِنتظامیہ، عوامی نمائندوں اور ضلع کے باشندوں کو مُبارک باد دی۔اُنہوں نے کہا کہ یہ ضلع اننت ناگ کی اِقتصادی اور سماجی ترقی کی راہ میں ایک اور سنگ میل ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ صحت، تعلیم، پانی کی فراہمی اور شہری ترقی کے شعبوں میں آج عوام کے لئے وقف کئے گئے متعدد پروجیکٹ معاشرے کے تمام طبقوں کو بااِختیار بنائیں گے۔لیفٹیننٹ گورنر نے مزید کہا کہ صحت اور تعلیم پر ہماری توجہ عوام کو مستقبل کے چیلنجوں کے لئے تیار کرے گی اور ضلع کی ترقی کی کہانی کو دوبارہ بحال کرے گی ۔اُنہوںنے کہا کہ دیہی ترقی، پی ڈبلیو (آر اینڈ بی)، جل شکتی، ماہی پروری اور سیاحتی شعبوں میں منصوبوں کا سنگ بنیاد ررکھنے سے لوگوں کے معیارِ زندگی پر واضح اثر پڑے گا۔لیفٹیننٹ گورنر نے کہا ،” جموںوکشمیر یو ٹی اِنتظامیہ کا بنیادی مقصد تیز رفتار معاشی ترقی ہے جو سماجی ترقی کے ساتھ مربوط ہے۔ مختلف شعبوں کو ہم آہنگ کرنے، معیارِ زندگی کو بہتر بنانے اور صنعتی شعبے میں وسیع مواقع سے فائدہ اُٹھانے کی اِجتماعی کوششوں سے جموں و کشمیر آج ملک میں ترقی کی تبدیلی میں سب سے آگے ہے۔“لیفٹیننٹ گورنرمنو ج سِنہا نے 124.17 کروڑ روپے کی لاگت سے جن37 پروجیکٹوں کا اِفتتاح کیا ہے ان میں جل شکتی کے 29 پروجیکٹ ، مین بازار پہلگام کی بیوٹیفکیشن، بوائز ڈگری کالج کھنہ بل میں کثیر المنزلہ عمارت اور ڈگری کالج بجبہاڑہ میں اکیڈمک بلاک اور اضافی کلاس روم، ٹاو¿ن ہال کے احاطے میں آفس کمپلیکس، ایم سی قاضی گنڈ، کنگن ہال میں روہو اور فٹ برج پر بلاک آفس کی عمارت، این ٹی پی ایچ سی کہریبل پروجیکٹ کے تحت سڑکوں کی اپ گریڈیشن شامل ہیں۔لیفٹیننٹ گورنر نے 166.56 کروڑ روپے کی لاگت سے جن 39 پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد رکھا ۔ ان میں دیہی ترقی کے محکمہ کے 20 پروجیکٹ،پی ڈبلیو ڈی ( آر اینڈ بی ) کے 9 منصوبے؛ ماہی پروری کے 4 منصوبے، پہلگام میں دریائے کے کنارے پر تفریحی مقام کی ترقی، نگر وان (سٹی فارسٹ)، سلیگام تنترائے پورہ، ایمو سنڈو، بریڈ اکھراج پورہ اور شمہل حسن نور میں منجھادن، مہند اور واٹر سپلائی سکیمیں شامل ہیں۔اِس موقعہ پر چیئر مین ڈی ڈی سی اننت ناگ چوہدری محمد یوسف گورسی، اے ڈی جی پی کشمیروِجے کمار،پرنسپل سیکرٹری پبلک ورکس ( آر اینڈ بی ) شیلندر کمار ، لیفٹیننٹ گورنر کے پرنسپل سیکرٹری ڈاکٹر مندیپ کمار بھنڈاری،صوبائی کمشنر کشمیر وِجے کماربدھوری اور سینئر افسران موجود تھے۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

لیفٹیننٹ گورنر نے اننت ناگ میں ضلع ترقیاتی جائزہ میٹنگ کی صدارت کی

Next Post

بی جے پی اقتدار میں آئی توچھتیس گڑھ کو نکسل ازم سے مکمل طور پر آزاد کرایا جائے گا/وزیر داخلہ امیت شاہ

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
Next Post
بی جے پی اقتدار میں آئی توچھتیس گڑھ کو نکسل ازم سے مکمل طور پر آزاد کرایا جائے گا/وزیر داخلہ امیت شاہ

بی جے پی اقتدار میں آئی توچھتیس گڑھ کو نکسل ازم سے مکمل طور پر آزاد کرایا جائے گا/وزیر داخلہ امیت شاہ

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS