Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home National

لیفٹیننٹ گورنر نے اننت ناگ میں ضلع ترقیاتی جائزہ میٹنگ کی صدارت کی

by Indian Times
17/10/2023
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

لیفٹیننٹ گورنر نے اننت ناگ میں ضلع ترقیاتی جائزہ میٹنگ کی صدارت کی
اننت ناگ/16اکتوبر/انفو/لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے اننت ناگ میں ضلع ترقیاتی جائزہ میٹنگ کی صدارت کی اور ضلع میں ترقیاتی پروجیکٹوں کی پیش رفت،مرکزی معاونت والی اور یوٹی سیکٹر سکیموں کی عمل آوری اور ضلع میں فلاحی سکیموں کا جائزہ لیا۔ میٹنگ میں چیئرمین ڈی دی سی اننت ناگ چوہدری محمد یوسف گورسی،اے ڈی جی پی کشمیر وِجے کمار،پرنسپل سیکرٹری پبلک ورکس ( آر اینڈ بی ) محکمہ شیلندر کمار ، لیفٹیننٹ گورنر کے پرنسپل سیکرٹری ڈاکٹر مندیپ کمار بھنڈاری، صوبائی کمشنر کشمیر وِجے بدھوری اور سینئر افسروں نے شرکت کی۔لیفٹیننٹ گورنر نے عوامی خدمات کی کارکردگی اور شفافیت کو یقینی بنانے میں قابل ذکر کام کے لئے ضلعی انتظامیہ کی سراہنا کی۔اُنہوں نے دیگر اَضلاع کو ہدایت دی کہ وہ اننت ناگ ضلع اِنتظامیہ کی منفرد پہل” میں بھی کسان“کو اپنائیں تاکہ جامع زرعی ترقیاتی پروگرام کے زیادہ سے زیادہ فوائد حاصل کئے جاسکیں۔لیفٹیننٹ گورنر نے مزید کہا کہ یہ اَقدام زراعت اور اس سے منسلک شعبوں کی ترقی دینے میں نوجوانوں کی زیادہ سے زیادہ شرکت کا باعث بنے گا ۔اُنہوں نے ضلعی اِنتظامیہ کو سرمائی موسم کے لئے اچھی طرح سے تیار رہنے کی ہدایت دی اور اس بات کو یقینی بنائیں کہ بجلی اور سڑک کے بنیادی ڈھانچے کو اچھی طرح سے برقرار رکھا جائے اور ہر وقت ٹریفک کے لئے موزوں ہو۔لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ ضلعی اِنتظامیہ اور متعلقہ محکموں کی جانب سے اشیائے ضروریہ کے اقدامات اورحساس علاقوں کے لئے کنٹن جنسی پلان میں اضافہ کو مو¿ثر طریقے سے عملایا جانا چاہیے۔اُنہوں نے ضلعی اَفسروںکو ہدایت دی کہ وہ کسان دوست، صحت اور تعلیمی شعبے کی سکیموں کے تحت فوائد کی تقسیم پر خصوصی توجہ دیں۔لیفٹیننٹ گورنر نے غذائیت کے کلیدی پیرامیٹروں میں بہتری حاصل کرنے کے لئے ’پوشن ابھیان‘ کو جن۔اندولن بنانے پر زور دیا۔اُنہوں نے کہا کہ ’پوشن ابھیان ‘کی کامیابی لوگوں کی شراکت پر مبنی ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ معاشرے کو اجتماعی طور پر بیداری پیدا کرنے کے لئے کام کرنا چاہیے اور ماں اور بچے کی فلاح و بہبود، نشوونما اور تحفظ کے لئے ضلعی انتظامیہ کے ساتھ مل کر کام کرنا چاہیے۔لیفٹیننٹ گورنر نے سیاحت، نوجوانوں کو بااِختیار بنانے، بنیادی ڈھانچے ، کھیلوں، روزگار پیدا کرنے، صنعتوں، کوآپریٹیو، پی ایم اے وائی، جل جیون مشن، ٹرانزٹ رہائش کی صورتحال اور آرکیٹیکچر اور ورثہ کی بحالی اور تحفظ سمیت مختلف شعبوں اور سکیموں میں کی پیش رفت کا بھی جائزہ لیا۔ ضلع ترقیاتی کمشنر اننت ناگ سید فخرالدین حامدنے میٹنگ کو ضلع اِنتظامیہ کے مجموعی کام کاج اور مرکزی معاونت والی اور یوٹی حکومت کی سکیموں اور بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں کے تحت ہونے والی پیش رفت کے بارے میں جانکاری دی ۔بعد میں لیفٹیننٹ گورنر نے پی آر آئی کے نمائندوں، تاجروں،فروٹ گروﺅرس، سول سوسائٹی کے ممبران اور مختلف فلاحی سکیموں سے مستفید ہونے والوں کے مختلف وفود سے تبادلہ خیال کیا اور انہیں ترجیحی بنیادوں پر ان کے مسائل اور مطالبات کے مناسب ازالے کی یقین دہانی کی۔وفود کے ارکان نے اننت ناگ ضلع کے لوگوں کی ترقیاتی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے لیفٹیننٹ گورنر کی زیرقیادت یو ٹی اِنتظامیہ کا شکریہ ادا کیا۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

کشمیر کے سیاحتی مقامات پر برفباری سے سیاحوں میں جوش و خروش

Next Post

لیفٹیننٹ گورنر نے اننت ناگ میں 290 کروڑ روپے کے مختلف ترقیاتی پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد رکھا

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
Next Post
لیفٹیننٹ گورنر نے اننت ناگ میں 290 کروڑ روپے کے مختلف ترقیاتی پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد رکھا

لیفٹیننٹ گورنر نے اننت ناگ میں 290 کروڑ روپے کے مختلف ترقیاتی پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد رکھا

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS