Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Edit

کشمیر کے سیاحتی مقامات پر برفباری سے سیاحوں میں جوش و خروش

by Indian Times
17/10/2023
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

کشمیر کے سیاحتی مقامات پر برفباری سے سیاحوں میں جوش و خروش
سری نگر16ْْْ۔۔۔۔۔اکتوبر۔۔۔ وادی کشمیر کے لگ بھگ تمام سیاحتی مقامات کے وسیع و عریض سبز ہ زاروں پر برف کی سفید چادر بچھ گئی ہے۔ جہاں موسم گرما میں ان سیاحتی مقامات کی دلکش چراگاہیں سیاحوں کی آنکھوں کے لئے ٹھنڈک کا سامان فراہم کرتی ہیں وہیں موسم سرما میں جب ان میدانوں پر برف کی چادر بچھ جاتی ہے تو ان کا نظارہ اس قدر قابل دید ہوتا ہے کہ خاص طور پر غیر مقامی سیاح ان سے لطف اندوز ہونے کے لئے بے تاب ہوتے ہیں۔وادی کے ان سیاحتی مقامات خاص کر مشہور زمامہ سیاحتی مقامات گلمرگ، پہلگام اور سونہ مرگ میں پیر کے روز سیاحوں کو برف باری سے لطف اندوز ہوتے ہوئے دیکھا گیا۔برف باری کے بیچ یہ سیاح اپنے ہوٹلوں اور ریستوارن سے باہر آگئے اور میدانوں میں ان کو برف سے لطف اندوز ہوتے ہوئے دیکھا گیا اور یہ سیاح خوشی سے پھولے نہیں سما رہے تھے۔بعض سیاحوں کو برف باری کے بیچ ناچتے گاتے ہوئے دیکھا گیا جبکہ بعض مختلف جگہوں پر کھڑے ہو کر سیلفیاں لیتے ہوئے نظر آئے۔کولکتہ سے تعلق رکھنے والے ایک سیاح نے میڈیا کو بتایا کہ میں موسم گرما میں گلمرگ کئی بار آیا ہوں اور یہاں کے قدرتی خوبصورتی کے نظاروں سے لطف اندوز ہوا ہوں لیکن امسال پہلی بار یہاں برف دیکھی۔انہوں نے کہاکہ جس قدر یہاں لطف موسم گرما میں سیر کرنے کو آتا ہے سرما میں برف کے نظارے اس سے بھی زیادہ خوبصورت ہیں۔ان کا کہناتھا کہ ہر سال اس موسم میں یہاں آنے کی کوشش کروں گا۔ایک اور خاتون سیاح نے کہاکہ وادی صرف گرما میں ہی جنت نہیں ہے بلکہ سرما میں یہ جنت سے بھی بڑھ کر ہے۔انہوں نے کہا کہ زندگی میں پہلی برف دیکھی وہ بھی گلمرگ جیسے دنیا کے خوبصورت مقام پر اس سے اس جگہ کی خوبصورتی میں مزید چار چاند لگ گئے۔ان کا کہنا تھا کہ جس نے وادی کے برف پوش سیاحتی مقامات کا نظارہ نہیں دیکھا سمجھ لو کہ اس نے دیا میں کچھ بھی نہیں دیکھا۔موصوفہ نے کہاکہ ملک کے ہی نہیں بلکہ دنیا کے تمام سیاحوں کو چاہئے کہ وہ سرما میں وادی کی سیر کرنے لئے ضرور آئیں۔بتادیں کہ محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے عین مطابق وادی کشمیر میں پیر کی صبح سے پہاڑی علاقوں میں برفباری جبکہ میدانی علاقوں میں رک رک کر بارشوں کا سلسلہ جاری ہے۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

پہاڑی علاقوں میں تازہ برف باری، میدانی علاقوں میں بارشیں

Next Post

لیفٹیننٹ گورنر نے اننت ناگ میں ضلع ترقیاتی جائزہ میٹنگ کی صدارت کی

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
Next Post
لیفٹیننٹ گورنر نے اننت ناگ میں ضلع ترقیاتی جائزہ میٹنگ کی صدارت کی

لیفٹیننٹ گورنر نے اننت ناگ میں ضلع ترقیاتی جائزہ میٹنگ کی صدارت کی

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS