Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Region

منوج سنہا نے پہلی وستاڈوم ٹرین کا کیاافتتاح امسال 2.25 کروڑ سیاحوں کی آمد متوقع / لیفٹیننٹ گورنر

by Indian Times
20/10/2023
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

منوج سنہا نے پہلی وستاڈوم ٹرین کا کیاافتتاح
امسال 2.25 کروڑ سیاحوں کی آمد متوقع / لیفٹیننٹ گورنر
سر ی نگر…..19اکتوبر…..جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا جمعرات کو یونین ٹریٹری کی بڈگام سے بانہال تک چلنے والی پہلی شیشے کی چھت والی وستا ڈوم ٹرین کا افتتاح کیا۔منوج سنہا نے اس موقع پر کہا کہ جدید ترین وستا ڈوم ٹرین مقامی مسافروں اور سیاحوں کو وادی میں جدید دور کے سفر کے تجربے سے لطف اندوز ہونے کا موقع فراہم کرئے گی۔اطلاعات کے مطابق جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے جمعرات کے روز سری نگر ریلوے اسٹیشن پر بڈگام سے بانہال تک چلنے والی پہلی وستا ڈو م ٹرین کا افتتاح کیا۔ایل جی نے سری نگر ریلوے اسٹیشن پر وسٹاڈوم کوچ کا افتتاح کرنے کے بعد اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وسٹاڈم کوچ ایک جدید ترین ٹرین ہے جس میں تفریح اور بیٹھنے کی جدید خصوصیات ہیں۔ انہوں نے کہا کہ “اس ٹرین میں جدید سہولیات ، چارچنگ پوائنٹس ، شفاف شیشے سے بنی چھت اور کھڑکیاں، سینسرز کے ساتھ خود کار دروازے ہیں۔انہوں نے کہاکہ وسٹاڈوم ٹرین میں سفر کرنے والے مقامی مسافروں اور سیاحوں کو جدید دور کے سفر سے لطف اندوز ہونے کا موقع فراہم ہوگا۔منوج سنہا نے کہاکہ اس جدید ترین ٹرین میں لوگوں کو سفر کرنے میں نہ صرف آسانی ہوگی بلکہ وہ قدرتی نظاروں سے بھی لطف اندو زہونگے۔ایل جی نے کہاکہ نئی ٹرین بڈگام سے بانہال تک چلے گی جبکہ وہ وقت دور نہیں جب یہ ٹرین کشمیر کو کنیا کماری سے جوڑے گی۔انہوں نے مزید بتایا کہ وسٹا ڈوم کا تعارف جموں وکشمیر کے ترقیاتی سفر کی طرف ایک اور قدم ہے۔منوج سنہا نے کہاکہ جی ٹونٹی اجلاس کے بعد جموں وکشمیر میں غیر ملکی سیاحوں کی کی تعداد میں 350فیصد اضافہ ہوا ہے جبکہ گزشتہ سال 1.88کروڑ سیاحوں کی آمد کے مقابلے میں امسال تیس ستمبر تک 1.70کروڑ سیاح جموں وکشمیر وارد ہوئے ہیں۔دلچسپ بات یہ ہے کہ سال کے آخر تک 2.25کروڑ سیاحوں کی آمد کا امکان ہے۔ ایل جی نے کہا کہ نئی ٹرین نہ صرف مسافروں کو بڈگام سے بانہال لے جائے گی بلکہ بڈگام، قاضی گنڈ اور بانہال پوائنٹس پر نوجوانوں کو روزی روٹی کے مواقع بھی فراہم کرے گی۔واضح رہے کہ جموں و کشمیر میں ریلوے کی طرف سے پیش کی جانی والی اس سروس سے مسافروں کو 110 کلو میٹر کے سفر کے دوران دلکش و خوبصورت مناظر سے لطف اندوز ہونے کا موقع میسر ہوگا۔یہ ٹرین اس 110 کلو میٹر طویل مسافت کو صرف 90 منٹوں میں طے کرے گی۔اس مخصوص ائیر کنڈیشنڈ ٹرین میں شیشے کی بڑی کھڑکیاں، شیشے کی چھت، ایک مشاہداتی لا?نج اور گھومنے والی سیٹیں ہیں۔یہ ٹرین سری نگر، اونتی پورہ، اننت ناگ، قاضی گنڈ اور بانہال سمیت اہم مقامات پر رکے گی۔اس ٹرین میں پریمیم کلاس مسافروں کے سفر کے لئے ایئر کنڈیشنڈ چیئر کار کوچ بھی شامل ہے مزید بر آں اس میں مسافروں کے لئے کھانے پینے کی سہولیت کے لئے سیٹوں کے ساتھ ٹرائے بھی منسلک ہیں۔اس ٹرین میں بھی ہوائی جہاز کی طرح دوران سفر ہلکے کھانے کا آرڈر دیا جاسکتا ہے۔ شمالی ریلوے نے اعلیٰ حکام کی نگرانی میں اس ٹرین کا ٹرائل رن بڈگام سے بارہمولہ تک کیا تھا۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

بی جے پی اقتدار میں آئی توچھتیس گڑھ کو نکسل ازم سے مکمل طور پر آزاد کرایا جائے گا/وزیر داخلہ امیت شاہ

Next Post

لیفٹیننٹ گورنر کا کشمیر یونیورسٹی میں اِنٹر سپیس سینٹر کی تحریکی تقریب ” خوشی کی زندگی “سے خطاب

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
Next Post

لیفٹیننٹ گورنر کا کشمیر یونیورسٹی میں اِنٹر سپیس سینٹر کی تحریکی تقریب ” خوشی کی زندگی “سے خطاب

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS