Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Politics

لیفٹیننٹ گورنر کا کشمیر یونیورسٹی میں اِنٹر سپیس سینٹر کی تحریکی تقریب ” خوشی کی زندگی “سے خطاب

by Indian Times
20/10/2023
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

لیفٹیننٹ گورنر کا کشمیر یونیورسٹی میں اِنٹر سپیس سینٹر کی تحریکی تقریب ” خوشی کی زندگی “سے خطاب
سری نگر/19اکتوبر/انفولیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے کشمیر یونیورسٹی میں اِنر سپیس سینٹر کے زیر اہتمام ایک موٹیویشنل تقریب’خوشی کی زندگی‘ سے خطاب کیا۔اُنہوں نے اَپنے خطاب میں اِنر سپیس سینٹرکو مُبارک باد دی۔ اُنہوں نے بین الاقوامی موٹیویشنل سپیکر سسٹر شیوانی کا جموں و کشمیر یوٹی میں خیرمقدم کیا۔لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ آج کی دنیا میں تناو¿ ایک سماجی مسئلہ بن چکاہے اور کئی بار لوگ اس صورتحال سے مغلوب ہو جاتے ہیں جس کی وجہ سے اضطراب پیدا ہوتا ہے۔اُنہوں نے کہا کہ اگر وہ بیرونی اور اندرونی سفر کے درمیان ٹھیک توازن پیدا کریں تو وہ بے حد خوش ہوسکتے ہیں۔اُنہوں نے کہا،”اگر تناو¿ حقیقی ہے، تو خوشی بھی ہے۔ ہم زندگی کی اندرونی چیزوں میں اِس قدر اُلجھ جاتے ہیں کہ ہم جینا اور زندگی سے لطف اندوز ہونا بھول جاتے ہیںجو زندگی ہمیں پیش کررہی ہے ۔ ہمیں اَپنے اَندر جھانکنا چاہئے اور اِس خوبصورت زندگی کی اَپنی صلاحیت اور اہمیت کو پہچاننا چاہیے جو اِمکانات سے بھری ہوئی ہے۔لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ ہماری عظیم ملک کے قدیم فلسفے نے ہمیشہ لوگوں کی رہنمائی کی ہے کہ وہ سب سے پہلے اپنے آپ کو جانیں، اَپنی اِنفرادیت کو فروغ دیں، تخلیقی صلاحیتوں پر توجہ دیں اور اپنے جذبے کی پیروی کریں۔اُنہوں نے کہا کہ اکثر اوقات جب کوئی بہت پریشان یا تناو¿ کا شکار ہوتا ہے تو دور سے کہیں موسیقی بجنے کی آواز ایک نیا ،لیکن لمحاتی جوش پیدا کرتی ہے۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ یہ ایک لمحہ 365 دن اور چوبیسوں گھنٹے خوشی میں تبدیل ہوسکتا ہے جب لوگ اپنی تخلیقی صلاحیتوںاورجذبے کی پیروی کرتے ہیں۔لیفٹیننٹ گورنر نے طلباء، اساتذہ اور پیشہ ور افراد پر زور دیا کہ وہ اپنے جذبے اور پوری لگن کے ساتھ ملک کی تعمیر میں اپنا حصہ اَدا کریں۔اُنہوں نے کہا،ہر شخص منفرد ہے۔ اسے پہچاننے کی ضرورت ہے۔ اِس سفر میں ہمارا ہر قدم دوسروں کی خدمت کے لئے وقف ہونا چاہیے۔ ہر آنکھ سے ہر آنسو پونچھنا اور عدم مساوات کو مٹانا ہمارا مشن ہونا چاہیے۔ زندگی کا وقار، فخر، دعائیں تب ہی معنی خیز ہو سکتی ہیں جب ہم کسی کے آنسو پونچھ سکیں اور اسے صحیح راستہ دکھا سکیں۔“اِس موقعہ پر اے ڈی جی پی کشمیر وِجے کمار، وائس چانسلر کشمیر یونیورسٹی پروفیسر نیلوفر خان،یوٹی اور پولیس اِنتظامیہ کے سینئر اَفسران ، اِنرسپیس سینٹر اور جاپیتا برہما کمار یہ ایشوریا وشوودھیالیہ کے ممبران اور نوجوانوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

منوج سنہا نے پہلی وستاڈوم ٹرین کا کیاافتتاح امسال 2.25 کروڑ سیاحوں کی آمد متوقع / لیفٹیننٹ گورنر

Next Post

لیفٹیننٹ گورنر نے سری نگر میں پشمینہ ایکسپورٹرز مینو فیکچر رز ایسو سی ایشن ایوارڈ ز حاصل کرنے والوں کو مبارک باد دی

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
Next Post
لیفٹیننٹ گورنر نے سری نگر میں پشمینہ ایکسپورٹرز مینو فیکچر رز ایسو سی ایشن ایوارڈ ز حاصل کرنے والوں کو مبارک باد دی

لیفٹیننٹ گورنر نے سری نگر میں پشمینہ ایکسپورٹرز مینو فیکچر رز ایسو سی ایشن ایوارڈ ز حاصل کرنے والوں کو مبارک باد دی

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS