لیفٹیننٹ گورنر نے ڈاکٹر اَرچنا جہا چودھری کی مشہور پینٹنگ ایگزبشن ’ سنگم ’ کا اِفتتاح کیا
سری نگر…انفو ….لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا نے سری نگر میں ڈاکٹر ارچنا جہا چودھری کی پینٹنگ کی ایک شاندارایگزبشن ’سنگم‘ کا اِفتتاح کیا۔لیفٹیننٹ گورنر نے ڈاکٹر ارچنا جہا چودھری کو ان کے ناقابل یقین فن پارے کے لئے سراہا۔ اُنہوں نے کہا کہ یہ ایگزبشن بسوہلی منی ایچر اور مدھو بنی پینٹنگ کا سنگم ہے جو کینواس پر ہندوستانی آرٹ کی گہرائی ، خوشحالی او رتنوع کو ظاہر کرتی ہے۔ اِس موقعہ پر چیف سیکرٹری ڈاکٹر ارون کمار مہتا،ایڈیشنل چیف سیکرٹری محکمہ داخلہ آر کے گوئل،سپیشل ڈی جی کرائم اے کے چودھری ، پولیس اور سول اِنتظامیہ کے اعلیٰ افسران موجود تھے۔






