Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Region

جموں وکشمیر میں ’دسہرہ ‘ کا تہوار جوش وخروش کے ساتھ منایا گیا

by Indian Times
25/10/2023
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

جموں وکشمیر میں ’دسہرہ ‘ کا تہوار جوش وخروش کے ساتھ منایا گیا
سری نگر/24اکتوبر/یو این آئی/جموں وکشمیر میں منگل کے روز دسہرہ کا تہوار جو ش و خروش کے ساتھ منایا گیاجس دوران مندروں میں خصوصی پوجا پاٹ کا بھی اہتمام کیا گیا۔اطلاعات کے مطابق جموں وکشمیر یونین ٹریٹری میں منگل کے روز دسہرہ کا تہوار انتہائی جو ش و جذبے اور مذہبی عقیدے کے ساتھ منایا گیا۔سری نگر کے مندروں میں کشمیری پنڈتوں نے پوجا پاٹ کی تقریب میں شرکت کی، یہاں آنے والے بیرون ریاستوں کے عقیدتمندوں نے کہاکہ وہ بغیر کسی خوف کے اپنے مذہبی امور انجام دے رہے ہیں۔دریں اثنا سری نگر میں منگل کی شام کو راون اور ان کے بھائی کمبھ کرن کے طویل القامت پتلے جلائے گئے۔ پتلوں کے اندر پٹاخے رکھے گئے تھے جن کی آواز سے آس پاس کی بستیاں گونج اٹھیں۔بتادیں کہ اس تہوار کو نو راتری یعنی نو راتیں بھی کہا جاتا ہے، ان دنوں میں بہت سے ہندو برت یعنی روزہ رکھتے ہیں۔ اس دوران وہ صرف پھل کھاتے اور پانی پیتے ہیں، اناج نہیں کھاتے۔ پھر دسویں روز وہ اپنا برت توڑتے ہیں۔ یہ تہوار ہندو مذہب کے ایک دوسرے تہوار دیوالی کا پیش خیمہ ہے، اس کے بیس روز بعد دیوالی آتی ہے۔دسہرہ کو ملک کے مختلف علاقوں میں الگ الگ انداز میں منایا جاتا ہے، ہندو مذہب میں درگا اور کالی دیوی کو طاقت کی علامت مانا گیا ہے۔ لہذا بعض علاقوں میں دس روز تک درگا کی پوجاکی جاتی ہے۔ دسویں روز ان مورتی کو پانی کے سپرد کر دیا جاتا ہے۔دسہرہ کے موقع پر راون اور ان کے بھائی کمبھ کرن کے طویل ترین پتلے بنائے جاتے ہیں جن میں پٹاخے نصب ہوتے ہیں اور سورج غروب ہونے کے وقت ان پتلوں کو نذر آتش کیا جاتا ہے۔ نذر آتش کئے جانے کے منظر کو بڑی تعداد میں لوگ دیکھتے ہیں۔یو این آئی

ShareTweetSendSend
Previous Post

عرس شیخ عبدالقادر جیلانی ؒدرخشاں اندرابی نے انتظامات کا لیا جائزہ

Next Post

منوج سنہا کی وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
Next Post
منوج سنہا کی وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات

منوج سنہا کی وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS