Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Business

پسماندہ افراد کی ترقی جموں و کشمیر انتظامیہ کا مشن /ایل جی سنہا

by Indian Times
29/10/2023
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

پسماندہ افراد کی ترقی جموں و کشمیر انتظامیہ کا مشن /ایل جی سنہا
سرینگر۔۔۔۔۔انفو۔۔۔لفٹینٹ گورنر مسٹر منوج سنہا نے سرینگر میں انڈین مینارٹی فاو¿نڈیشن ( آئی ایم ایف ) کے زیر اہتمام ’ سدبھاونا‘ تقریب میں شرکت کی ۔ گورنر نے کہا کہ اقلیتوں کو بااختیار بنانے ، تصوف کو فروغ دینے اور بھائی چارے ، امن اور ہم آہنگی کو فروغ دینے میں انڈین مینارٹیز فاو¿نڈیشن کے اہم کردار کی تعریف کی جیسا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی جی نے تصور کیا تھا ۔ لفٹینٹ گورنر نے کہا ” وزیر اعظم جی نے ہمیں سب کا ساتھ ، سب کا وکاس کا وژن دیا ۔ حکومت کے پاس صرف ایک ہی مذہب ہے ۔ ہندوستان پہلے ، ایک مقدس کتاب آئین اور ایک ہی رسم سب کی بھلائی ۔ یہ ہماری قدیم تہذیب ، تمام مذہبی عقائد اور طریقوں کا احترام اور جامع ترقی کے ہمارے عزم کی وضاحت کرتا ہے “۔ انہوں نے خوشامد کی پالیسی کو ختم کرنے اور بلا تفریق مذہب ، ذات پات اور برادری کے تمام افراد کو بااختیار بنانے کو یقینی بنانے پر وزیر اعظم کا شکریہ ادا کیا ۔ لفٹینٹ گورنر نے کہا کہ کئی دہائیوں سے کئی موقع پرستوں نے اقلیتوں کو مذہب کے نام پر دھوکہ دیا اور انہیں صرف ووٹ بینک کے طور پر استعمال کیا ۔ انہوں نے کہا کہ آج عزت مآب وزیر اعظم کے سب کا ساتھ سب کا وکاس کے منتر پر عمل کرتے ہوئے بے مثال رفتار اور بڑے پیمانے پر اقلیتوں کی ہمہ جہت ترقی پوری دنیا کیلئے تحریک کا باعث ہے ۔ لفٹینٹ گورنر نے لوگوں پر زور دیا کہ وہ سماجی مساوات کی حوصلہ افزائی کریں اور ووٹ بینک کی سیاست کی حوصلہ شکنی کریں اور انہیں ترقی پر توجہ مرکوز کرنے کی ضرورت ہے ، ان کی خواہشات کو پورا کرنے اور نوجوان نسل کیلئے بہتر مستقبل تیار کرنے کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے منصفانہ اور جامع ترقی کے تئیں یو ٹی حکومت کے عزم کا اعادہ کیا اور اس بات کو یقینی بنایا کہ سماج کا کوئی بھی طبقہ پیچھے نہ رہے ۔ لفٹینٹ گورنر نے کہا ” پسماندہ افراد کی ترقی جموں و کشمیر انتظامیہ کا مشن ہے ۔ آج ترقی کے فوائد ذات یا برادری کی بنیاد پر نہیں بلکہ شمولیت کے اصول پر فراہم کئے جاتے ہیں ۔ “ انہوں نے مزید کہا کہ سب کیلئے یکساں مواقع ، خاص طور پر محروم طبقہ ہمارا مقصد ہے تا کہ وہ بااختیار ہوں اور وکشت بھارت کے سفر میں اپنا حصہ ڈالیں ۔ انہوں نے معاشرے کے ہر طبقے پر زور دیا کہ وہ تفرقہ انگیز عناصر کی نشاندہی کریں اور انہیں الگ تھلگ کریں جو امن اور ہم آہنگی کیلئے خطرہ ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ صحت مند معاشرے کی تعمیر اسی وقت ممکن ہے جب ہر گھر مضبوط اور خوشحال ہو اور یہ ایک حقیقت بن سکتا ہے جب عوام ان عناصر کا بائیکاٹ کرنا شروع کر دیں جو عوامی جذبات کو بھڑکاتے ہیں اور معاشرے کو تقسیم کرتے ہیں اور ہمارے سماجی تانے بانے کو نقصان پہنچاتے ہیں ۔ لفٹینٹ گورنر نے مزید کہا کہ قومی یکجہتی اور امن معاشرے کی ترقی اور پیش رفت کیلئے ایک اہم شرط ہے اور تنوع میں اتحاد کے جذبے کو فروغ دینا ہماری اجتماعی ذمہ داری ہے ۔ ملک کے مختلف حصوں سے آئے ہوئے صوفی اسکالرس اور مذہبی رہنماو¿ں نے بھی اس موقع پر خطاب کیا اور ترقی پسند سماج کی تعمیر اور ترقی یافتہ ہندوستان کے وژن کو عملی جامہ پہنانے میں ہر کمیونٹی کے اجتماعی کردار پر اپنے خیالات کا اظہار کیا ۔ انڈین مینارٹی فاو¿نڈیشن کے صدر ستنام سنگھ سندھو نے کشمیر کے طلباءکیلئے وظائف کا اعلان کیا ۔ اس موقع پر لفٹینٹ گورنر نے صوفی اسکالرز اور مذہبی رہنماو¿ں بشمول سید کلب رشید رضوی ، حاجی سید سلمان چشتی ، عبدالرحمان خادم اور این جی اوز کے نمائندوں ، وی دی ہیلپنگ ہینڈ فاو¿نڈیشن ، ساو¿تھ ایشیا سینٹر فار پیس اینڈ پیپل ایمپاورمنٹ اور کشمیر سپیکس کو مبارکباد دی ۔ اس موقع پر صوفی اسلامک بورڈ کے نمائندے ، این جی اوز ، سرکردہ شہریوں اور لوگوں کی بڑی تعداد بھی موجود تھی ۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

چیف سیکرٹری نے آنے والے ’ ویجی لینس بیداری ہفتہ‘ کی تیاریوں کا لیا جائزہ

Next Post

رشوت سے پاک جموں و کشمیر ہمارا مشن

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
Next Post

رشوت سے پاک جموں و کشمیر ہمارا مشن

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS