Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Edit

رشوت سے پاک جموں و کشمیر ہمارا مشن

رشوت کے کینسر کو ختم کرنے کیلئے تمام شراکت داروں کو اہم کردار اَدا کرنا ہوگا/لیفٹیننٹ گورنرمنوج سنہا

by Indian Times
31/10/2023
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

رشوت سے پاک جموں و کشمیر ہمارا مشن
رشوت کے کینسر کو ختم کرنے کیلئے تمام شراکت داروں کو اہم کردار اَدا کرنا ہوگا/لیفٹیننٹ گورنرمنوج سنہا

سری نگرانفو/ 30اکتوبر/ویجی لنس بیداری ہفتہ کے موقعہ پر سول سیکرٹریٹ میں اَفسروں ، ایس ایس ایف کے اہلکاروں اور راج بھون کے عملے اور اِنتظامی سیکرٹریوں اور ضلع ترقیاتی کمشنروں ( بذریعہ ورچیول موڈ) کو” دیانتداری کا عہد“دِلایا گیا۔لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا نے سا لمیت کا عہد پڑھ کر سنایا اور اَفسروں اور عملے کو حلف دِلایا۔لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ ہمیںرشوت سے نمٹنے کے لئے ایک مربوط اور اِجتماعی نقطہ نظر کی ضرورت ہے جو ترقی کی راہ میں رُکاوٹ ہے اور معاشرے کے اخلاقی تانے بانے کو کمزور کرتا ہے ۔اُنہوں نے کہا کہ رشوت کے کینسر کے خاتمے کے لئے تمام شراکت داروں کو اہم کردار اَدا کرنا ہوگا اور رشوت سے پاک جموںوکشمیر ہمارا ویژن اور مشن ہے ۔لیفٹیننٹ گورنر نے تمام اِداروں میں عوامی خدمات کی فراہمی کو بہتر بنانے اور اِس طرح جموںوکشمیر میں بہتر حکمرانی کی راہ ہموار کرنے کے لئے اُٹھائے گئے اَقدامات پر بھی روشنی ڈالی۔اُنہوںنے کہا کہ اِس موقعہ پر ہمیں بہتر مستقبل کے لئے عوامی زندگی میں کارکردگی، جوابدہی اور قابلیت کو فروغ دینے کے اہداف کو حاصل کرنے کے لئے اَپنے عزم کی تجدید کرنی چاہئے ۔حکومت جموں و کشمیر یوٹی 30 اکتوبر سے 5 نومبر تک ” ویجی لنس بیداری ہفتہ“ منا رہی ہے۔ اس برس ” ویجی لنس بیداری ہفتہ “ کا موضوع ”رشوت خوری سے احتراز کرو ۔قوم کی خدمت کرو“ہے۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

پسماندہ افراد کی ترقی جموں و کشمیر انتظامیہ کا مشن /ایل جی سنہا

Next Post

لیفٹیننٹ گورنر نے’ ایل جی ملاقات‘ پروگرام کے دورا ن لوگوں سے بات چیت کی سری نگرانفو لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا نے سول سیکرٹریٹ میں ”ایل جی ملاقات“براہِ راست عوامی شکایات کی سماعت پروگرام کے دوران لوگوں سے بات چیت کی اور ان کی شکایات سنیں۔لیفٹیننٹ گورنر نے اَفسروں کو ہدایت دی کہ شہریوں کی شکایات کا ازالہ کرتے ہوئے دیانتداری، ہر معاملے سے نمٹنے اور خدمات کی فراہمی میں غیر جانبداری کی اقدار کی عمل کریں۔اُنہوں نے کہا کہ ” ایل جی ملاقات“ کا پلیٹ فارم افسروں کو کمیونٹی کے ساتھ تعلق مضبوط کرنے کا موقعہ بھی فراہم کرتا ہے۔لیفٹیننٹ گورنر نے کہا ،” شہری اِنتظامیہ سے معیاری اور تیز رفتار خدمات کی توقع کرتے ہیں اور ہمیں شفافیت اور جوابدہی کے اعلیٰ ترین معیار کو برقرار رکھتے ہوئے بغیر کسی رُکاوٹ کے خدمات کی فراہمی کے کےت تیار رہنا چاہیے۔“اُنہوں نے ایک پرائیویٹ سکول کی طرف سے سکول فیس اور سالانہ چارجز میں غیر مجاز اضافے کے معاملے سے متعلق کولگام کے ایک رہائشی گورو مزمل کی شکایت کا جواب دیتے ہوئے پرنسپل سیکرٹری سکولی تعلیم کو ہدایت دی کہ ایسے سکولوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے اور سکول فیس میں اِضافے کا جائزہ لیں۔لیفٹیننٹ گورنر نے ضلع ہسپتال گاندربل میں رات کے اوقات میں اَلٹراساو¿نڈ سکین کی سہولیت کی دستیابی سے متعلق سجاد احمد وانی کی شکایت پر ڈائریکٹر ہیلتھ کشمیر کو ہدایت دی کہ وہ ایک مانیٹرنگ ٹیم تشکیل دیں تاکہ ہسپتالوں میں صحت کی سہولیات چوبیس گھنٹے مریضوں کو دستیاب ہوں۔اُنہوں نے محکمہ صحت کو جموںوکشمیر یوٹی بھر میں صحت کی افرادی قوت کو معقول بنانے اور اس بات کو یقینی بنانے کے لئے سخت ہدایات جاری کیںکہ ضلع ہسپتالوں سے کوئی غیر ضروری ریفرل نہ کیا جائے۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ غذائیت کے کلیدی پیرامیٹروں میں بہتری کے لئے مو¿ثر اقدامات کئے جائیں۔اُنہوں نے پی ایم ای جی پی کے تحت قرض پر سبسڈی کی رقم جاری کرنے کے لئے انسپکشن سرٹیفکیٹ دینے کے بارے میں اودھم پور کی محترمہ جیوتی دیوی کی شکایت کا جواب دیتے ہوئے متعلقہ محکمہ کو ہدایت دی کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ اِس طرح کے معاملوں کو جلد از جلد حل کیا جائے۔ضلع ترقیاتی کمشنر جموں کو ہدایت دی گئی کہ وہ اپنے گاو¿ں کوٹ مورہ جموں میں سولر لائٹس کے کام کرنے کے بارے میں گورو شرما کی شکایت کے مناسب ازالے کے لئے ذاتی طور پر معاملے کو دیکھیں۔لیفٹیننٹ گورنر نے پروگرام کے موقعہ پر ضلع کمشنروں کو ہدایت دی کہ وہ شرح خواندگی میں اِضافہ کرنے اور ضلعوں میں سکول چھوڑنے والے بچوں کی شرح کی نگرانی کے لئے ایک جامع منصوبہ تیار کریں۔اُنہوں نے شکایات ازالے کے معیار کی نگرانی کے لئے اننت ناگ ضلع اِنتظامیہ کے بہترین طریقوں کو نقل کرنے پر زور دیا۔ اُنہوں نے ضلع ترقیاتی کمشنروں ، ایس ایس پیز اور دیگر افسران کو ہدایت دی کہ وہ نی کشائے مترا بنیں اور ٹی بی کے مریض کواپنالیں۔سیکرٹری عوامی شکایات محترمہ ریحانہ بتول نے ایل جی ملاقات پروگرام کی نظامت کے فرائض اَنجام دی۔اِس موقعہ پر چیف سیکرٹری ڈاکٹر ارون کمار مہتا ، لیفٹیننٹ گورنر کے پرنسپل سیکرٹری ڈاکٹر مندیپ کمار بھنڈاری ، صوبائی کمشنران ، ایس ایس پیز ، سربراہان اور دیگر سینئر اَفسران ذاتی طور پر اور بذریعہ ورچیول موڈ موجود تھے۔

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

01/04/2026
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
Next Post

لیفٹیننٹ گورنر نے’ ایل جی ملاقات‘ پروگرام کے دورا ن لوگوں سے بات چیت کی سری نگرانفو لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا نے سول سیکرٹریٹ میں ”ایل جی ملاقات“براہِ راست عوامی شکایات کی سماعت پروگرام کے دوران لوگوں سے بات چیت کی اور ان کی شکایات سنیں۔لیفٹیننٹ گورنر نے اَفسروں کو ہدایت دی کہ شہریوں کی شکایات کا ازالہ کرتے ہوئے دیانتداری، ہر معاملے سے نمٹنے اور خدمات کی فراہمی میں غیر جانبداری کی اقدار کی عمل کریں۔اُنہوں نے کہا کہ ” ایل جی ملاقات“ کا پلیٹ فارم افسروں کو کمیونٹی کے ساتھ تعلق مضبوط کرنے کا موقعہ بھی فراہم کرتا ہے۔لیفٹیننٹ گورنر نے کہا ،” شہری اِنتظامیہ سے معیاری اور تیز رفتار خدمات کی توقع کرتے ہیں اور ہمیں شفافیت اور جوابدہی کے اعلیٰ ترین معیار کو برقرار رکھتے ہوئے بغیر کسی رُکاوٹ کے خدمات کی فراہمی کے کےت تیار رہنا چاہیے۔“اُنہوں نے ایک پرائیویٹ سکول کی طرف سے سکول فیس اور سالانہ چارجز میں غیر مجاز اضافے کے معاملے سے متعلق کولگام کے ایک رہائشی گورو مزمل کی شکایت کا جواب دیتے ہوئے پرنسپل سیکرٹری سکولی تعلیم کو ہدایت دی کہ ایسے سکولوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے اور سکول فیس میں اِضافے کا جائزہ لیں۔لیفٹیننٹ گورنر نے ضلع ہسپتال گاندربل میں رات کے اوقات میں اَلٹراساو¿نڈ سکین کی سہولیت کی دستیابی سے متعلق سجاد احمد وانی کی شکایت پر ڈائریکٹر ہیلتھ کشمیر کو ہدایت دی کہ وہ ایک مانیٹرنگ ٹیم تشکیل دیں تاکہ ہسپتالوں میں صحت کی سہولیات چوبیس گھنٹے مریضوں کو دستیاب ہوں۔اُنہوں نے محکمہ صحت کو جموںوکشمیر یوٹی بھر میں صحت کی افرادی قوت کو معقول بنانے اور اس بات کو یقینی بنانے کے لئے سخت ہدایات جاری کیںکہ ضلع ہسپتالوں سے کوئی غیر ضروری ریفرل نہ کیا جائے۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ غذائیت کے کلیدی پیرامیٹروں میں بہتری کے لئے مو¿ثر اقدامات کئے جائیں۔اُنہوں نے پی ایم ای جی پی کے تحت قرض پر سبسڈی کی رقم جاری کرنے کے لئے انسپکشن سرٹیفکیٹ دینے کے بارے میں اودھم پور کی محترمہ جیوتی دیوی کی شکایت کا جواب دیتے ہوئے متعلقہ محکمہ کو ہدایت دی کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ اِس طرح کے معاملوں کو جلد از جلد حل کیا جائے۔ضلع ترقیاتی کمشنر جموں کو ہدایت دی گئی کہ وہ اپنے گاو¿ں کوٹ مورہ جموں میں سولر لائٹس کے کام کرنے کے بارے میں گورو شرما کی شکایت کے مناسب ازالے کے لئے ذاتی طور پر معاملے کو دیکھیں۔لیفٹیننٹ گورنر نے پروگرام کے موقعہ پر ضلع کمشنروں کو ہدایت دی کہ وہ شرح خواندگی میں اِضافہ کرنے اور ضلعوں میں سکول چھوڑنے والے بچوں کی شرح کی نگرانی کے لئے ایک جامع منصوبہ تیار کریں۔اُنہوں نے شکایات ازالے کے معیار کی نگرانی کے لئے اننت ناگ ضلع اِنتظامیہ کے بہترین طریقوں کو نقل کرنے پر زور دیا۔ اُنہوں نے ضلع ترقیاتی کمشنروں ، ایس ایس پیز اور دیگر افسران کو ہدایت دی کہ وہ نی کشائے مترا بنیں اور ٹی بی کے مریض کواپنالیں۔سیکرٹری عوامی شکایات محترمہ ریحانہ بتول نے ایل جی ملاقات پروگرام کی نظامت کے فرائض اَنجام دی۔اِس موقعہ پر چیف سیکرٹری ڈاکٹر ارون کمار مہتا ، لیفٹیننٹ گورنر کے پرنسپل سیکرٹری ڈاکٹر مندیپ کمار بھنڈاری ، صوبائی کمشنران ، ایس ایس پیز ، سربراہان اور دیگر سینئر اَفسران ذاتی طور پر اور بذریعہ ورچیول موڈ موجود تھے۔

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS