Wednesday, June 3, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Opinion

ڈاکٹر شاہد اِقبال چودھری نے بانڈی پورہ میں عوامی دربار اور شکایات اَزالے کیمپ کی صدارت کی

by Indian Times
31/10/2023
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

ڈاکٹر شاہد اِقبال چودھری نے بانڈی پورہ میں عوامی دربار اور شکایات اَزالے کیمپ کی صدارت کی
بانڈی پورہ….انفو…….سیکرٹری قبائلی امور ڈاکٹر شاہد اقبال چودھری نے منی سیکرٹریٹ میں عوامی دربار اور شکایات ازالے کیمپ کی صدارت کی اور لوگوں کی شکایات اور مطالبات کا جائزہ لیا۔تقریب کا آغاز رشوت کے خلاف ویجی لنس ویک 2023ءکے آغاز کے موقعہ پر ’دیانیت داری کے عہد‘کی تقریب سے ہوا جس میں تمام شرکا¿ نے اِس عزم کا اِظہار کیا کہ وہ زندگی کے تمام شعبوں میں قانون کی حکمرانی پر عمل کریں گے اور عوامی مفادات میں ایمانداری سے کام انجام دینے کے لئے نہ تو رشوت لیں گے اور نہ ہی پیش کریں گے۔اِس موقعہ پر ضلع ترقیاتی کمشنر ڈاکٹر اویس احمد نے چیئرمین کو ضلع کی مجموعی ترقیاتی صورتحال کے بارے میں جانکاری دی۔اِس موقعہ پرچیئرمین ضلع ترقیاتی کونسل کٹھوعہ عبدالغنی بٹ، وائس چیئرپرسن ڈی ڈی سی کوثر شفیق، ضلع ترقیاتی کمشنر بانڈی پورہ ڈاکٹر اویس احمد، ایس ایس پی بانڈی پورہ لکشے شرما،صدر میونسپل کونسل بانڈی پورہ بشارت نجار، نوڈل آفیسر کوآرڈی نیشن محمد اشرف حکاک کے علاوہ مختلف وفود موجود تھے۔عوامی دربار کو معاشرے کے تمام طبقات کی جانب سے زبردست ردِ عمل دیکھنے میں آیا جہاں لوگوں نے ڈاکٹر شاہد اقبال کو مقامی لوگوں کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا اور ان کے ازالے میں مداخلت کی درخواست کی ۔ چیئر مین ڈی ڈی سی نے مطالبات کی ایک یادداشت پیش کی جس میں دیہی اِنجینئرنگ وِنگ اورآر ڈی ڈی میں افرادی قوت کی ضرورت ، آفات سماوی کی وجہ سے پیدا ہونے والے ہنگامی حالات سے نمٹنے کیلئے کیپیکس سے بچ جانے والے فنڈز کا اِستعمال وغیرہ شامل ہیں ۔ ڈی ڈی سی وفد نے بانڈی پورہ کے مختلف علاقوں بشمول کیٹسن ، اراگام، سریندر کے علاوہ دیگر علاقوں کو سیاحت کے نقشے پر لانے کا بھی مطالبہ کیا ۔ ڈی ڈی سی اور بی ڈی سی کے ممبران نے اپنے اپنے علاقوں سے متعلق مسائل جیسے کہ تباہ شدہ فصلوں کا معاوضہ ، اونچی جگہوں پر سڑکوں کا رابطہ ، پانی کے ذخائیر کے قریب سیلاب زدہ اور متاثرہ علاقوں کیلئے مضبوط طریقہ کار وضع کرنا ، بے زمین خاندانوں کیلئے زمین ، خالی آسامیوں کو پُر کرنا ، سی ایچ سی سنبل میں بلڈ بینک کا مطالبہ ، حاجن میں کالج کی عمارت کی جلد تعمیر جیسے مطالبات پیش کئے ۔ ڈاکٹر شاہد اقبال نے ڈی ڈی سی ڈاکٹر غلام مصطفی کی قیادت میں قبائلی وفد کی شکایات پر بھی توجہ دی جس نے ضلع کے بالائی علاقوں میں انفرسدٹرکچر کی ترقی کیلئے محکمہ جنگلات سے این او سی جیسے مسائل پیش کئے تھے ۔ اس موقع پر ضلع میں قبائلی اسکول اور قبائلی گیسٹ ہاوس کا مطالبہ بھی اٹھایا گیا ۔ محکمہ جنگلات کی طرف سے این او سی سے متعلق قبائلیوں کے مسئلہ پر جواب دیتے ہوئے سیکرٹری نے اس معاملے کے جلد ازالے کی یقین دہانی کرائی ۔ نے موقع پر ہی ضلع میں قبائلی گیسٹ ہاوس کے قیام کا اعلان کیا ۔ اس موقع پر کئی دیگر وفود اور افراد نے بھی اپنے مطالبات پیش کئے ۔قبل ازیں سیکرٹری موصوف نے مختلف محکموں کی جانب سے لگائے اسٹالز کا بھی معائینہ کیا ۔ اس موقع پر ڈاکٹر شاہد اقبال نے کاروبار اور دیگر آمدنی والے یونٹس سے متعلق مختلف استفادہ کنندگان کو اتھارٹی اور منظوری کے خطوط دئیے ۔ سیکرٹری موصوف نے ممکن اسکیم سے مستفید ہونے والوں کو گاڑیوں کی چابیاں بھی دیں ۔ ڈاکٹر شاہد اقبال نے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ان کے مطالبات کو متعلقہ محکموں کے نوٹس میں لایا جائے گا اور ان کی شکایات کے بروقت ازالے کی یقین دہانی کرائی ۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

لیفٹیننٹ گورنر نے’ ایل جی ملاقات‘ پروگرام کے دورا ن لوگوں سے بات چیت کی سری نگرانفو لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا نے سول سیکرٹریٹ میں ”ایل جی ملاقات“براہِ راست عوامی شکایات کی سماعت پروگرام کے دوران لوگوں سے بات چیت کی اور ان کی شکایات سنیں۔لیفٹیننٹ گورنر نے اَفسروں کو ہدایت دی کہ شہریوں کی شکایات کا ازالہ کرتے ہوئے دیانتداری، ہر معاملے سے نمٹنے اور خدمات کی فراہمی میں غیر جانبداری کی اقدار کی عمل کریں۔اُنہوں نے کہا کہ ” ایل جی ملاقات“ کا پلیٹ فارم افسروں کو کمیونٹی کے ساتھ تعلق مضبوط کرنے کا موقعہ بھی فراہم کرتا ہے۔لیفٹیننٹ گورنر نے کہا ،” شہری اِنتظامیہ سے معیاری اور تیز رفتار خدمات کی توقع کرتے ہیں اور ہمیں شفافیت اور جوابدہی کے اعلیٰ ترین معیار کو برقرار رکھتے ہوئے بغیر کسی رُکاوٹ کے خدمات کی فراہمی کے کےت تیار رہنا چاہیے۔“اُنہوں نے ایک پرائیویٹ سکول کی طرف سے سکول فیس اور سالانہ چارجز میں غیر مجاز اضافے کے معاملے سے متعلق کولگام کے ایک رہائشی گورو مزمل کی شکایت کا جواب دیتے ہوئے پرنسپل سیکرٹری سکولی تعلیم کو ہدایت دی کہ ایسے سکولوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے اور سکول فیس میں اِضافے کا جائزہ لیں۔لیفٹیننٹ گورنر نے ضلع ہسپتال گاندربل میں رات کے اوقات میں اَلٹراساو¿نڈ سکین کی سہولیت کی دستیابی سے متعلق سجاد احمد وانی کی شکایت پر ڈائریکٹر ہیلتھ کشمیر کو ہدایت دی کہ وہ ایک مانیٹرنگ ٹیم تشکیل دیں تاکہ ہسپتالوں میں صحت کی سہولیات چوبیس گھنٹے مریضوں کو دستیاب ہوں۔اُنہوں نے محکمہ صحت کو جموںوکشمیر یوٹی بھر میں صحت کی افرادی قوت کو معقول بنانے اور اس بات کو یقینی بنانے کے لئے سخت ہدایات جاری کیںکہ ضلع ہسپتالوں سے کوئی غیر ضروری ریفرل نہ کیا جائے۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ غذائیت کے کلیدی پیرامیٹروں میں بہتری کے لئے مو¿ثر اقدامات کئے جائیں۔اُنہوں نے پی ایم ای جی پی کے تحت قرض پر سبسڈی کی رقم جاری کرنے کے لئے انسپکشن سرٹیفکیٹ دینے کے بارے میں اودھم پور کی محترمہ جیوتی دیوی کی شکایت کا جواب دیتے ہوئے متعلقہ محکمہ کو ہدایت دی کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ اِس طرح کے معاملوں کو جلد از جلد حل کیا جائے۔ضلع ترقیاتی کمشنر جموں کو ہدایت دی گئی کہ وہ اپنے گاو¿ں کوٹ مورہ جموں میں سولر لائٹس کے کام کرنے کے بارے میں گورو شرما کی شکایت کے مناسب ازالے کے لئے ذاتی طور پر معاملے کو دیکھیں۔لیفٹیننٹ گورنر نے پروگرام کے موقعہ پر ضلع کمشنروں کو ہدایت دی کہ وہ شرح خواندگی میں اِضافہ کرنے اور ضلعوں میں سکول چھوڑنے والے بچوں کی شرح کی نگرانی کے لئے ایک جامع منصوبہ تیار کریں۔اُنہوں نے شکایات ازالے کے معیار کی نگرانی کے لئے اننت ناگ ضلع اِنتظامیہ کے بہترین طریقوں کو نقل کرنے پر زور دیا۔ اُنہوں نے ضلع ترقیاتی کمشنروں ، ایس ایس پیز اور دیگر افسران کو ہدایت دی کہ وہ نی کشائے مترا بنیں اور ٹی بی کے مریض کواپنالیں۔سیکرٹری عوامی شکایات محترمہ ریحانہ بتول نے ایل جی ملاقات پروگرام کی نظامت کے فرائض اَنجام دی۔اِس موقعہ پر چیف سیکرٹری ڈاکٹر ارون کمار مہتا ، لیفٹیننٹ گورنر کے پرنسپل سیکرٹری ڈاکٹر مندیپ کمار بھنڈاری ، صوبائی کمشنران ، ایس ایس پیز ، سربراہان اور دیگر سینئر اَفسران ذاتی طور پر اور بذریعہ ورچیول موڈ موجود تھے۔

Next Post

شیلندر کمار نے راجوری میں عوامی دربار منعقد کیا

Indian Times

Indian Times

Related Posts

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
نائب وزیر اعلیٰ کا ڈِی ایچ پورہ کولگام کا دورہ
Politics

نائب وزیر اعلیٰ کا ڈِی ایچ پورہ کولگام کا دورہ

19/03/2026
جموں و کشمیر مالی طور پر خود کفیل نہیں ،ہم مالی وسائل کیلئے زیادہ تر مرکز پر منحصر /وزیر اعلیٰ عمر عبد اللہ
Politics

وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے چترانوراتری کے موقعہ پر لوگوں کو مبا رک باد پیش کی

19/03/2026
Next Post
شیلندر کمار نے راجوری میں عوامی دربار منعقد کیا

شیلندر کمار نے راجوری میں عوامی دربار منعقد کیا

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS