Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Region

شیلندر کمار نے راجوری میں عوامی دربار منعقد کیا

by Indian Times
31/10/2023
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

شیلندر کمار نے راجوری میں عوامی دربار منعقد کیا
راجوری……انفو…پرنسپل سیکرٹری پبلک ورکس ( آر اینڈ بی ) محکمہ شیلندر کمار نے عوامی مسائل کو حل کرنے کی ایک قابل ستائش کوشش میں راجوری میں ایک عوامی دربار کا اِنعقاد کیا۔اس سیشن کے دوران بہت سے اہم مسائل کو سامنے لایا گیا۔ ان مطالبات میں میں سڑکوں کی تعمیر، صحت کے بنیادی ڈھانچے کو بہتر بنانا، عملے کی کمی کو دور کرنا، پانی کی قلت کو حل کرنا، ڈونگی، بدھال او ردرہال میں سرکاری ڈگری کالجوں پر کام شروع کرنا، راجوری کے لئے خواتین کے کالج کی منظوری، سڑکوں کی ابتر حالت کو دور کرنا، سڑکوں کو بلیک ٹاپ کرنا، ہری چوما اور تریو اپر بی میں نئی سڑکوں کی تعمیر اور بہت سے مطالبات شامل تھے۔مزید برآں، حاضرین نے اضافی بنکروں کی ضرورت، بنکروں کی ادائیگیوں، ترقیاتی منصوبوں کے لئے جنگلات کی کلیئرنس، درہال میں منصف کورٹ کے قیام، تھانہ منڈی میں سب ڈسٹرکٹ ہسپتال اور ٹراما سینٹر کے قیام کے بارے میں مسائل پرنسپل سیکرٹری کو گوش گزار کئے۔اِس کے علاوہ ایچ ایس چودھری نار کو ایچ ایس ایس سطح تک اَپ گریڈ کرنے، ہینڈ پمپوں کی مرمت کرنے، راجوری کے لئے منی سیکرٹریٹ کی عمارت تعمیر کرنے، بادلا منگ برج پروجیکٹ کو مکمل کرنے،سکولوں میں ڈاکٹروں اور اساتذہ کی کمی کوپورا کرنے، منریگا کے تحت زیر اِلتواءادائیگیوں میں تیزی لانے، کالاکوٹ سے سیوٹ روڈ کو ڈبل لین کرنے ، چوک تعمیر کرنے ، زرعی کالج کی منظوری دینے اور اے این ایس کنال منصوبے پر کام مکمل کرنے مطالبات پیش کئے گئے۔پرنسپل سیکرٹری نے مقامی کمیونٹی کی طرف سے پیش کئے گئے اہم مسائل کو حل کرنے کے لئے دلی عزم کا اظہار کیا۔ اُنہوں نے اس بات پر زور دیا کہ حکومت کی اوّلین ترجیح اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ عوام الناس کو بنیادی سہولیات اور خدمات کی مو¿ثر اور بروقت فراہمی یقینی بنائی جائے۔ اُنہوں نے حاضرین کو یقین دلایا کہ ان کے تحفظات پر توجہ نہیں دی جائے گی۔شیلندر کمار نے حکومت اور عوام کے درمیان تعاون کی اہمیت پر بھی زور دیا۔ اُنہوں نے تسلیم کیا کہ ترقیاتی عمل صرف اسی صورت میں کامیاب ہوسکتا ہے جب حکومت اور عوام دونوں مل کر کام کریں۔ اُنہوں نے کمیونٹی کی حوصلہ افزائی کی کہ وہ ہر ایک کے لئے بہتر معیارِ زندگی کی طرف سفر میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔ اُنہوں نے کہا کہ حکومت کا کردار ترقی کو آسان بنانا ہے لیکن حقیقی ترقی کے لئے ان لوگوں کی فعال شمولیت اور سپوٹ کی ضرورت ہوتی ہے جن کی وہ خدمت کرتی ہے۔پرنسپل سیکرٹری نے راجوری کے شہریوں کی زندگی کو بہتر بنانے کے لئے اَپنے عزم کا اعادہ کیا۔ اُنہوں نے کہاکہ حکومت اُٹھائے گئے مسائل کو حل کرنے کے لئے ٹھوس اقدامات کرے گی اور کمیونٹی کے مطالبات کو پورا کرنے کے لئے کام کرے گی۔اِس تقریب میں چیئرمین ڈی ڈی سی ایڈوکیٹ نسین لیاقت ، وائس چیئرمین ڈی ڈی سی شبیر خان، ڈی ڈی سی راجوری وِکاس کنڈل،چیف اِنجینئر پی ڈبلیو ڈی (آر اینڈ بی) پی سی تنوچ، اے ڈی ڈی سی پون کمار، ڈی ایف او راجوری اَرشدیپ سنگھ، ایس ایس پی امرت پال سنگھ، اے ڈی سی راجوری راجیو کمار کھجوریا،اے ڈی سی کوترنکا سریندر موہن شرما، اے ڈی سی نوشہرہکرتار سنگھ، اے ڈی سی سندربنی وِنود کمار بہنال،سی پی او محمد خورشید،پی او آئی سی ڈی ایس شوکت محمود ملک، اے سی آر عمران رشید کٹاریہ، اے سی ڈی وجے کمار، اے سی پی شیراز چوہان،سی ایم او ڈاکٹر راجندر شرما، ڈی ڈی سی کے اراکین،بی ڈی سیز، پی آر آئی اور دیگر افسران نے شرکت کی۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

ڈاکٹر شاہد اِقبال چودھری نے بانڈی پورہ میں عوامی دربار اور شکایات اَزالے کیمپ کی صدارت کی

Next Post

سیکرٹری امور نوجوان و کھیل کود نے کولگام کا دورہ کیا اور عوامی دربار کا اِنعقاد کیا

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
Next Post
سیکرٹری امور نوجوان و کھیل کود نے کولگام کا دورہ کیا اور عوامی دربار کا اِنعقاد کیا

سیکرٹری امور نوجوان و کھیل کود نے کولگام کا دورہ کیا اور عوامی دربار کا اِنعقاد کیا

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS