Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Edit

ڈی سی گاندربل نے زیڈ موراور زوجیلا ٹنل پروجیکٹ کیلئے حصول اَراضی کے معاملات کا جائزہ لیا

by Indian Times
07/11/2023
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

ڈی سی گاندربل نے زیڈ موراور زوجیلا ٹنل پروجیکٹ کیلئے حصول اَراضی کے معاملات کا جائزہ لیا
گاندربل…  ضلع ترقیاتی کمشنر گاندربل شیامبیر نے زیڈ مور اورزوجیلا ٹنل پروجیکٹوں کی تعمیر کے لئے حصول اراضی کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لئے ایک میٹنگ طلب کی۔ابتداً، ضلع ترقیاتی کمشنرنے زیڈ مور اور زوجیلا ٹنل پروجیکٹوں کی تعمیر کے تحت آنے والے تمام زیراِلتوا¿ حصول اَراضی کے معاملات اورکرائے کے معاہدوں کی تفصیلات طلب کیں۔اُنہوں نے حصول اراضی کی صورتحال کا جائزہ لیتے ہوئے این ایچ آئی ڈی سی ایل کے اَفسران کو ہدایت دی کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ حصولِ اراضی کے لئے زمین کے مالکان سے رضامندی لی جائے اور زمین کے مالکان کے ساتھ ہونے والے تمام معاہدوں کو سب رجسٹرار آفس میں نوٹرائز کیا جائے ۔اُنہوں نے متعلقہ حکام کو ان معاملات میں معاوضے کی رقم ادا کرنے کی بھی ہدایت دی جن میں حتمی فیصلے جاری کئے گئے ہیںاورحصولِ اراضی کے سلسلے میں زیر اِلتوا¿ کو کم سے کم وقت میںحل کرنے کی ہدایت دی۔عمل آوری ایجنسیوں سے کہا گیا کہ وہ ایس ڈی ایم کنگن اور تحصیل دار گنڈ کے ساتھ مل کر کام کریں تاکہ محصولات کے معاملات سے متعلق مسائل کو حل کیا جاسکے۔دریں اثنا،ضلع ترقیاتی کمشنر نے سردیوں کے لئے زیڈ مور ٹنل کی تیاری اور رابطہ سڑکوں کی مرمت کا بھی جائزہ لیا۔ اُنہوں نے کہا کہ ضلعی اِنتظامیہ نے موسم سرما کے دوران سونہ مرگ کو سیاحوں کی خاطر کھلا رکھنے کے لئے تمام تیاریاں مکمل کی ہیں اورعمل آوری ایجنسی کو ہدایت دی ہے کہ موسم سرما کے دوران ہنگامی مقاصد کے لئے 10 دسمبر سے ٹنل کی ایک ٹیوب کو فعال کرنے کو یقینی بنایا جائے۔اِس سے قبل ضلع ترقیاتی کمشنر نے ریزان کلاں کے ان کنبوں میں 1.07 کروڑ روپے کی رقم تقسیم کی جن کے مکانات اور دکانیں برفانی تودے کی وجہ سے تباہ ہو گئی تھیں۔میٹنگ میں ایس ڈی ایم کنگن جاوید احمد راتھر ، تحصیلدار گنڈ، ایگزیکٹو ڈائریکٹر این ایچ آئی ڈی سی ایل اور عمل آور ی ایجنسیو کے اہلکار نے شرکت کی۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

ڈی سی بانڈی پورہ نے محکمہ ریونیو کی مجموعی کارکردگی کا لیاجائزہ

Next Post

ضمانت پر رہائی پانے والے ملزمان پر جی پی ایس ٹریکٹر نصب کرنےکا معاملہ

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
Next Post
ضمانت پر رہائی پانے والے ملزمان پر جی پی ایس ٹریکٹر نصب کرنےکا معاملہ

ضمانت پر رہائی پانے والے ملزمان پر جی پی ایس ٹریکٹر نصب کرنےکا معاملہ

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS