Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Region

پاکستانی ہینڈلرز کے ساتھ کسی بھی طرح کے روابط یا سعی کو جرم تصور کیا جائےگا/ پولیس سربراہ

by Indian Times
15/11/2023
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

پاکستانی ہینڈلرز کے ساتھ کسی بھی طرح کے روابط یا سعی کو جرم تصور کیا جائےگا/ پولیس سربراہ
سری نگر/14نومبر/یواین آئی/ڈی جی پی آر آر سوئن نے منگل کے روزکہا کہ آنے والے دنوں میں دہشت گردوں کی صفوں میں شمولیت کو روکنے کے لئے پاکستانی ہینڈلرز کے ساتھ کسی بھی طرح کے روابط یا سعی کو جرم تصور کیا جائے گا۔ اس کے متعلق جانکاری حاصل کرنے کے لئے ایک میکانزم تشکیل دیا جائے گا اور ان کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔انہوں نے مزید بتایا کہ دہشت گردوں اور ان کے سہولیت کاروں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جارہی ہیں۔ان باتوں کا اظہار موصوف نے اننت ناگ میں نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران کیا۔پولیس سربراہ نے کہاکہ جموں وکشمیر میں دہشت گردی کو تباہ کرنے اور اس کامقابلہ کرنے کی خاطر پولیس کافی قابل ہے۔ان کے مطابق سرگرم ملی ٹینٹوں اور ان کے سہولیت کاروں کی جائیدادیں ضبط کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔ڈی جی پی نے مزید بتایا کہ دہشت گرد صفوں میں بھرتی عمل کو روکنے کی کوشش کی جارہی ہیں۔انہوں نے کہاکہ جن نوجوانوں نے ملی ٹینٹ صفوں میں شولیت اختیار کی ہے انہیں قومی دھارے میں واپس لانے کی کوشش کریں گے۔آر آر سوئن نے کہاکہ پاکستان کی جانب سے دہشت گردوں کو اس طرف دھکیلنے کی کوشش کی جارہی ہیں تاہم سیکورٹی ایجنسیاں ملی ٹینٹوں کے عزائم کو ناکام بنا رہی ہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ مقامی نوجوانوں کی جانیں بچانے کی خاطر جموں وکشمیر پولیس کوشاں ہے۔ انہوں نے کہاکہ جن نوجوانوں نے تہیہ کر کے رکھا ہوا ہے کہ وہ واپس نہیں آئیں گے تو ان کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائیں گی۔اس سے قبل پولیس سربراہ نے اننت ناگ میں سیکورٹی صورتحال کا ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ کے دوران جائزہ لیا۔ذرائع نے بتایا کہ میٹنگ کے دوران پولیس چیف کو سیکورٹی اور سراغ رساں ایجنسیوں کے مابین قریبی تال میل کے بارے میں آگاہی فراہم کی گئی۔معلوم ہوا ہے کہ پولیس سربراہ نے آفیسران پر زور دیا کہ وہ عوام دوست پولیسنگ کو اپنا نے پر توجہ مرکوز کریں۔انہوں نے ملی ٹینسی سے متعلق واقعات کو صفر تک لانے اور قانونی کی سربلندی کو برقرار رکھنے کے منصوبوں پر بھی تفصیلی غور وغوض کیا۔مزید براں میٹنگ کے دوران پولیس اسٹیشنوں کے کام کاج اور ان کی ضروریات کا بغور جائزہ لیا گیا۔ذرائع نے بتایا کہ جنوبی کشمیر میں سرگرم ملی ٹینٹوں اور ان کے مدد گاروں کے خلاف چلائے جا رہے آپریشنز کے بارے میں بھی پولیس چیف کو جانکاری فراہم کی گئی۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

نوجوانوں کو امن و سکون کےساتھ جینے دیں، سید محمد الطاف بخاری کی حکومت کو تلقین

Next Post

نانا، دادی، والد سب نے غریبوں کی جھونپڑی میں جا کر تصویریں کھنچوانے کا ڈرامہ کیا/ وزیر اعظم نریندر مودی

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
Next Post
ملک کی ترقی سے نفرت کرتی ہیں ترقی مخالف پارٹیاں/ وزیر اعظم مودی

نانا، دادی، والد سب نے غریبوں کی جھونپڑی میں جا کر تصویریں کھنچوانے کا ڈرامہ کیا/ وزیر اعظم نریندر مودی

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS