Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home National

نانا، دادی، والد سب نے غریبوں کی جھونپڑی میں جا کر تصویریں کھنچوانے کا ڈرامہ کیا/ وزیر اعظم نریندر مودی

by Indian Times
15/11/2023
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

نانا، دادی، والد سب نے غریبوں کی جھونپڑی میں جا کر تصویریں کھنچوانے کا ڈرامہ کیا/ وزیر اعظم نریندر مودی
جھابوا/ 14 نومبر /یو این آئی/وزیر اعظم نریندر مودی نے کسی کا نام لیے بغیر کانگریس کے گاندھی-نہرو خاندان پر حملہ بولتے ہوئے کہا کہ ‘نانا، دادی، والد’ سب نے صرف غریب کی جھونپڑی میں جاکر تصویرکھنچوانے کا ڈرامہ کیا اور جن بچوں کو مناسب غذائیت نہیں ملتی تھی، وہ کانگریس لیڈروں کی تصویریں سجانے کے کام آتے تھے۔مسٹر مودی مدھیہ پردیش کے قبائلی اکثریتی جھابوا ضلع میں بھارتیہ جنتا پارٹی کے امیدواروں کی حمایت میں ایک انتخابی ریلی سے خطاب کر رہے تھے۔ ریاست میں انتخابی مہم کا کل آخری دن ہے۔ ایسے میں مسٹر مودی کی اسمبلی انتخابات میں مہم چلانے کے لیے یہ آخری انتخابی میٹنگ تھی۔ اس سے پہلے آج انہوں نے ریاست کے بیتول اور شاجاپور میں انتخابی جلسوں سے بھی خطاب کیا۔وزیر اعظم نے کہا کہ کانگریس نے ہمیشہ قبائلی برادری کو ووٹ بینک کے طور پر دیکھا۔ مدھیہ پردیش، گجرات اور راجستھان کے سرحدی علاقے جھابوا کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہاں کے لوگ راجستھان بھی آتے ہیں اور دیکھتے ہیں کہ وہاں بھی قبائلی سماج کانگریس سے بھڑکا ہوا ہے۔ مدھیہ پردیش اور چھتیس گڑھ کے قبائلی بھی کانگریس سے ناراض ہیں اور بی جے پی میں بے مثال جوش دکھائی دے رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس پر قبائلیوں کے غصے اور بی جے پی پر اعتماد کی ٹھوس وجوہات ہیں۔ کانگریس کے دور میں قبائلی علاقوں سے صرف فاقہ کشی کی خبریں آتی تھیں۔ کانگریس لیڈر غریبوں کی جھونپڑیوں میں جا کر تصویریں کھنچواتے، ان کی غریبی دکھاتے اور ایک بار خود کی تصویرچمکنے پر اس خاندان کو بھول جاتے۔ اس سلسلے میں انہوں نے کہا کہ نانا، دادی، والد سب نے یہی ڈرامہ کیا۔ جن بچوں کو مناسب غذائیت نہیں ملتی تھی، وہ کانگریس لیڈروں کی تصویریں سجانے کے کام آتے تھے۔انہوں نے کہا کہ یہ سب بتاتے ہوئے تکلیف ہوتی ہے لیکن سچ بتانا ضروری ہے۔ کیا غربت اس کی تصویر کے لیے ہے؟ اس سوچ کی وجہ سے قبائلی دہائیوں تک حاشئے پر رہے۔ اگر یہ ناانصافی جاری رہتی تو ہندوستان کبھی ترقی نہیں کرسکتا تھا۔وزیراعظم نے کہا کہ اس خطے کے لوگوں کا گجرات میں اتنا آنا جانا ہے، وہاں چند ماہ قبل انتخابات ہوئے ہیں۔ امباجی سے لے کر عمرگام تک پوری قبائلی پٹی میں کانگریس کا صفایا ہو چکا ہے۔ قبائلی سماج نے کانگریس کو یکسر مسترد کر دیا ہے۔کڑکناتھ مرغے کے لیے ملک بھر میں مشہور اس علاقے میں مسٹر مودی نے اپنی بات کی تائید میں مرغی اور انڈے کی مثال بھی دی۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس والے کہتے تھے کہ سرکاری اسکیم کے تحت اتنا لون ملے گا۔ اتنی مرغیاں آئیں گی، اتنے انڈے ہوں گے۔ قبائلی سوچتا تھا کہ لون مل رہا ہے، اب وہ انڈوں اور مرغیوں سے پیسے کما سکے گا۔ کانگریس والوں کے بھروسے پروہ قرض لیتا تھا۔ شام کو مرغی گھر نہیں پہنچ پاتی تھی، اتنے میں ’لال لائٹ‘ والی گاڑی آ جاتی تھی۔ گاڑی والا کہتا مرغی توبہت اچھی ہے اور اسی رات وہ صاف ہو جاتی تھی۔ ایک ہفتے بعد کوئی اور لیڈر یا بابو آتا اورمزید دو مرغیاں چلی جاتیں۔ اس طرح قبائلی مقروض ہو گئے۔انہوں نے کہا کہ جھابوا ہینڈلوم کے لیے بھی جانا جاتا ہے۔ جب بی جے پی حکومت پدم شری دیتی ہے تو وہ یہاں کے لوگوں کو بھی تلاش کرتی ہے۔ یہاں کی بہنیں دلکش اشیائ بناتی ہیں۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے سوال کیا کہ یہ کام مودی کے آنے سے پہلے نہیں ہوتاتھا کیا۔ پہلے بھی، آپ کے آباو¿ اجداد کانگریس کے دور میں ایسا کرتے تھے، لیکن مودی نے پہلی بار پی ایم وشوکرما یوجنا دی۔ اس میں قبائلیوں کو ٹریننگ دی جائے گی، اس پر 13 ہزار کروڑ روپے خرچ ہونے والے ہیں۔ کانگریس عوام کی امنگوں کونہیں،چند خاندانوں کے لالچ کو پورا کرنے والی پارٹی ہے۔ انہیں صرف ایک ہی فکر ہے کہ 3 دسمبر کے بعد کس کا بیٹا مدھیہ پردیش کانگریس کی باگ ڈور سنبھالے گا۔انہوں نے کہا کہ جھابوا-علیراج پور مدھیہ پردیش، گجرات اور راجستھان کا سنگم ہے۔ یہاں کی زبان، بولی، رہن سہن، سب کچھ ایک جیسا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تنظیم کے کام کے دوران وہ یہاں کے کئی خاندانوں سے کئی سالوں تک جڑے رہے، اس لیے یہ علاقہ انہیں اپنا گھر لگتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریاست میں انتخابی مہم کل ختم ہو جائے گی، لیکن کل وہ جھارکھنڈ میں ہوں گے اور اس لیے ان کے گھر پر یہ ان کی آخری میٹنگ ہے۔ انہوں نے کہا کہ انہیں پورا یقین ہے کہ ان کی آخری میٹنگ انتخابی نتائج میں نمبر ون بن جائے گی۔یو این آئی

ShareTweetSendSend
Previous Post

پاکستانی ہینڈلرز کے ساتھ کسی بھی طرح کے روابط یا سعی کو جرم تصور کیا جائےگا/ پولیس سربراہ

Next Post

حد بندی کے بعد ہوں گے بلدیاتی انتخابات /لیفٹنٹ گورنر

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
جموں و کشمیر مالی طور پر خود کفیل نہیں ،ہم مالی وسائل کیلئے زیادہ تر مرکز پر منحصر /وزیر اعلیٰ عمر عبد اللہ
Politics

وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے چترانوراتری کے موقعہ پر لوگوں کو مبا رک باد پیش کی

19/03/2026
Next Post
حد بندی کے بعد ہوں گے بلدیاتی انتخابات /لیفٹنٹ گورنر

حد بندی کے بعد ہوں گے بلدیاتی انتخابات /لیفٹنٹ گورنر

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS