Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Business

حد بندی کے بعد ہوں گے بلدیاتی انتخابات /لیفٹنٹ گورنر

by Indian Times
15/11/2023
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

حد بندی کے بعد ہوں گے بلدیاتی انتخابات /لیفٹنٹ گورنر
سری نگرانفو14نومبرلیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہانے جموں میونسپل کارپوریشن کے کونسلروں کو مُبارک باد پیش کی جن کی معیاد آج ختم ہو رہی ہے ۔لیفٹیننٹ گورنر نے تمام کونسلروںکی لوگوں کی بے لوث خدمت کرنے، کووڈ وبائی بیماری سے لڑنے اور متعلقہ علاقوں میں میونسپل خدمات کو یقینی بنانے کے لئے سراہا۔اُنہوں نے کہا کہ شہری بلدیاتی اِداروں (یو ایل بی) کے انتخابات وارڈوں کی حد بندی اور دیگر پسماندہ طبقات کے لئے وارڈوں کے ریزرویشن کی مشق مکمل ہونے کے بعد ہوں گے۔ اُنہوں نے کونسلروں کو ان کی مستقبل کی کوششوں کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔لیفٹیننٹ گورنر نے وزیر اعظم کی رہنمائی میں جموں کشمیر میں نچلی سطح پر جمہوری نظام کو بااِختیار بنانے کے لئے حکومت کی کوششوں کا اشتراک کیا۔اُنہوں نے کہاکہ جموں و کشمیر میں 73 ویں اور 74 ویں ترمیم کی عمل آوری میں تاخیر کے باوجود یوٹی اِنتظامیہ نے اگست 2019 ءکے بعد منتخب نمائندوں کو مزید محکموں اور کاموں کو منتقل کرکے فیصلہ سازی اور ترقی کی مرکوزیت کے بنیادی اصولوں کو یقینی بنایا ہے۔لیفٹیننٹ گورنرنے کہا کہ میونسپل کارپوریشن 21ویں صدی میں شہریوں کی اُمنگوں کی علامت ہے۔اُنہوں نے کہا کہ نے مزید کہاکہ وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میںجموں و کشمیر کے شہری بلدیاتی اداروں کو مضبوط اور جوابدہ خودحکومت بنانے اور خدمات تک رسائی کے لئے مجموعی ماحولیاتی نظام کو یقینی بنانے کے لئے زیادہ سے زیادہ مالی وسائل فراہم کئے جاتے ہیں۔لیفٹیننٹ گورنر نے عوام الناس اور منتخب نمائندوں پر زور دیا کہ وہ ہم آہنگی سے کام کریں اور وسائل پیدا کرنے پر توجہ مرکوز کریں۔اُنہوں نے مزید کہا کہ شہری منصوبہ بندی کو بہتر بنانے، سبز بنیادی ڈھانچے کو مضبوط بنانے اور زندگی کی آسانی کو بڑھانے کے لیے کوششیں کی گئی ہیں۔اِس موقعہ پر میئر جے ایم سی راجندر شرما، چیف سیکرٹری ڈاکٹر ارون کمار مہتا،صوبائی کمشنر جموں رمیش کمار ، آئی جی پی جموں آنند جین،کمشنر جے ایم سی راہل یادو، ڈپٹی میئر بلدیو بلوریا،کونسلروں ، سابق میئر وں اور جموں میونسپل کارپوریشن کی مختلف کمیٹیوں کے چیئر پرسن موجود تھے۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

نانا، دادی، والد سب نے غریبوں کی جھونپڑی میں جا کر تصویریں کھنچوانے کا ڈرامہ کیا/ وزیر اعظم نریندر مودی

Next Post

موومنٹ میں نوجوانوں کی زیادہ سے زیادہ شمولیت بنیادی مقصد /منوج سنہا

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
Next Post
موومنٹ میں نوجوانوں کی زیادہ سے زیادہ شمولیت بنیادی مقصد /منوج سنہا

موومنٹ میں نوجوانوں کی زیادہ سے زیادہ شمولیت بنیادی مقصد /منوج سنہا

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS