Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Region

دوران شب ہلکی سے تیز بارشیں ہونے کے بعد کشمیرمیںموسم سہانا

اہلیان وادی کوملی گرمی کی شدت سے کافی راحت

by Indian Times
06/07/2022
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

سری نگر//پیر کے روزدن بھر شدید گرمی کے بعدرات دیر گئے سری نگرسمیت وادی کے بیشتر علاقوںمیں ہلکی تا درمیانہ درجے کی بارشوںکاسلسلہ شروع ہوگیا جو سری نگرمیں منگل کی صبح تک وقفے وقفے سے جاری رہا جبکہ کچھ علاقوںمیں دن کے وقت بھی بارشیں ہوتی رہیں ۔شبانہ بارشوں سے اہلیان وادی کوگرمی کی لہر سے کافی راحت ملی ،کیونکہ منگل کوپورے دن موسم سہانارہا۔اس دوران محکمہ موسمیات نے منگل کو کہاکہ جموں و کشمیر میں اگلے 24 گھنٹوں کے دوران ہلکی سے درمیانی بارش ہونے کاامکان ہے

۔جے کے این ایس کے مطابق پیر کے روز سری نگرمیں درجہ حرارت34ڈگری سینٹی گریڈ ،کپوارہ میں34.7ڈگری سینٹی گریڈ اوردیگر علاقوںمیں اوسطاً درجہ حرارت 31ڈگری سے زیادہ رہنے کے نتیجے میں پورے دن شدیدگرمی رہنے کے برعکس منگل کووادی میں عمومی درجہ حرارت30ڈگری سے کم رہا۔جبکہ رات کے وقت ہونے والی بارشوں کے نتیجے میں کشمیر کے بیشترعلاقوں بشمول سری نگرمیں شبانہ درجہ حرارت اسے پہلی والی رات کے مقابلے میں کئی کئی ڈگری سینٹی گریڈ کم رہا،تاہم گرمی کی شدت برقرار رہی ۔سری نگرسمیت کشمیر میں شمال وجنوب رات دیر گئے یادوران شب بارشوں کاسلسلہ شروع ہوگیا۔

بارشوںکی وجہ سے گرمی کی شدت میں کمی آئی ،اورجولوگ سخت گرمی کی وجہ سے سونہیں پارہے تھے ،بارشوںکی وجہ سے چلنے والی ٹھنڈی ہوائوں سے راحت پاکر گہری نیندسوگئے ۔پوری رات بالخصوص آخری پہر وادی بھر میں تیز بارشیں ہوتی رہیں ،تاہم صبح صادق کے بعداس میں قدرے کمی آئی ۔

سری نگرمیں رات کے آخر پہر شروع ہونے والی کبھی تیز کبھی دھیمی بارش منگل کوصبح تک جاری رہی ،جسکے بعدبوندا باندی ہوتی رہی ۔تاہم تازہ بارشیں ہونے سے گرمی کی شدت میںکافی کمی واقعہ ہوئی ،اورلوگوںنے راحت محسوس کی ۔شمالی ،جنوبی اوروسطی کشمیر کے سبھی اضلاع سے بھی دوران شب بارشیں ہونے کی اطلاعات موصول ہوئیں ۔لوگوںنے بتایاکہ رات کے وقت ہونے والی بارشوں سے گرمی کی شدت کازورکافی حدتک ٹوٹ گیا،اورمنگل کودرجہ حرارت قابو میں رہا جبکہ موسم بھی سہانارہا۔اس دوران محکمہ موسمیات نے منگل کو کہاکہ جموں و کشمیر میں اگلے 24 گھنٹوں کے دوران ہلکی سے درمیانی بارش کاامکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ اگلے 24 گھنٹوں کے دوران جموں و کشمیر میں وسیع پیمانے پر ہلکی سے درمیانی بارش ہونے کا امکان ہے جو گرمی کی موجودہ لہر کو توڑ دے گی۔انہوںنے کہاکہ رات کے وقت ہونے والی بارشوںکی وجہ سے شبانہ درجہ حرارت میں بھی کچھ کمی ریکارڈ کی گئی ۔انہوںنے کہاکہ پیراورمنگل کی درمیانی رات سری نگر میں درجہ حرارت20.8ڈگری سینٹی گریڈ،پہلگام میں 15.6 اور گلمرگ میں13 ڈگری سینٹی گریڈتھا۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

سری لنکا کا دورہ بہت اہم نوعیت کا حامل ہے

Next Post

سالانہ امرناتھ یاترا2022میں پہلی مرتبہ خراب موسم حائل

Indian Times

Indian Times

Related Posts

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
نائب وزیر اعلیٰ کا ڈِی ایچ پورہ کولگام کا دورہ
Politics

نائب وزیر اعلیٰ کا ڈِی ایچ پورہ کولگام کا دورہ

19/03/2026
جموں و کشمیر مالی طور پر خود کفیل نہیں ،ہم مالی وسائل کیلئے زیادہ تر مرکز پر منحصر /وزیر اعلیٰ عمر عبد اللہ
Politics

وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے چترانوراتری کے موقعہ پر لوگوں کو مبا رک باد پیش کی

19/03/2026
Next Post
سالانہ امرناتھ یاترا2022میں پہلی مرتبہ خراب موسم حائل

سالانہ امرناتھ یاترا2022میں پہلی مرتبہ خراب موسم حائل

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS