Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Region

عام آدمی اور کمزور طبقے کو بااختیار بنانے کیلئے انتظامیہ سنجیدہ / لیفٹیننٹ گورنر

by Indian Times
02/12/2023
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

عام آدمی اور کمزور طبقے کو بااختیار بنانے کیلئے انتظامیہ سنجیدہ / لیفٹیننٹ گورنر
سری نگر…..انفو……لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا نے نگروٹہ کے پنچایت ڈھوک وزیراں میں ’وِکست بھارت سنکلپ یاترا‘ میں شرکت کی۔لیفٹیننٹ گورنر نے پی آر آئی کے نمائندوں اور لوگوں کو ان کی شرکت پر مُبار ک باد دی۔ اُنہوں نے اُن پر زور دیا کہ وہ زیادہ سے زیادہ کنبوں تک پہنچیں، سرکاری سکیموں کے بارے میں بیداری پیدا کریں اور ممکنہ اِستفادہ کنندگان کے اِندراج کی حوصلہ افزائی کریں۔اُنہوں نے پنچایت ڈھوک وزیراں کے بہترین طریقوں کواَپنانے کی ضرورت پر زور دیا تاکہ بہتر ذریعہ معاش کے مواقع ، معیارِ زندگی میں بہتری ، خوشحال اور پُرامن پنچایت کے لئے عمل پر مبنی جن بھاگیداری کے لئے ماڈل وِلیج کو مجموعی طور پر تیار کیا جاسکے۔لیفٹیننٹ گورنر نے کہا،”وزیر اعظم نریندر مودی سرکاری سکیموں کو صد فیصد مکمل کرنے اور ان تک رسائی حاصل کرنے کے لئے پُرعزم ہیں۔ یہ دیہی اور شہری علاقوں کو عام آدمی اور کمزور طبقے کو بااِختیار بنانے کے لئے ایک اہم موقع فراہم کرتا ہے۔اُنہوں نے لوگوں پر زور دیا کہ وہ ’وِکست بھارت سنکلپ یاترا‘ میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں، موقعہ پر فراہم کی جانے والی خدمات کا فائدہ اُٹھائیں اور سکیموں کے بارے میں معلومات کو پھیلائیں۔لیفٹیننٹ گورنرنے کہا کہ اِنفرادی کامیابی کی داستانوںکو جموںوکشمیر یوٹی کے ہر کونے کونے تک پہنچنا چاہئے تاکہ ان کی زندگی میں حکومت کی فلیگ شپ سکیموں سے لائی گئی تبدیلی کو اُجاگر کیا جا سکے۔اُنہوں نے کہا،” مربوط کارروائی اور ہر فرد کی شمولیت سے ہم گاو¿ں کو قابل عمل، دیرپا اِقتصادی مراکز میں تبدیل کر سکتے ہیں اور نوجوانوں، خواتین، کسانوں اور کمزور طبقے کے لئے وِکست بھارت کے ویژن کو پورا کرنے کے مواقع پیدا کر سکتے ہیں۔“لیفٹیننٹ گورنر نے فلاحی اَقدامات کے ثمرات معاشرے کے غریب اور کمزور طبقوں تک پہنچنے کو یقینی بنانے کے لئے جموں و کشمیر حکومت کی کوششوں پر روشنی ڈالی۔اُنہوں نے کہا کہ یوٹی اِنتظامیہ پی ایم اے وائی ( جی) کے تحت غریب بے زمین اِستفادہ کنندگان کو 5 مرلہ زمین فراہم کر رہی ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ یہ غریب، کمزور بے زمین کنبوں کا معیارِ زندگی بلند کرے گا، موجودہ معاشرتی عدم توازن کو دور کیا جائے گا اور ان کی معاشی اور سماجی خوشحالی آئے گی۔سرپنچ پنچایت ڈھوک وزیراں رَمن وزیر اور پنچایت کے مستفیدین نے بھی اِپنے تجربات کا اِشتراک کیا اور مختلف سرکاری سکیموں کے تحت فوائد میں توسیع کے لئے اِنتظامیہ کا شکریہ اَدا کیا۔لیفٹیننٹ گورنر نے مختلف محکموں کی طرف سے لگائے گئے سٹالوں کا دورہ کیا، ڈرون کا مظاہرے کا مشاہدہ کیا اور نئی تشکیل شدہ فارمر پروڈیوسرز آرگنائزیشنوں کے ممبروں کو رجسٹریشن کے سر ٹیفکیٹ دئیے ۔اس موقعہ پر ’ہمارا سنکلپ وِکست بھارت‘ کا حلف بھی لیا گیا۔اِس موقعہ پر چیئرمین ضلع ترقیاتی کونسل جموں بھارت بھوشن، صوبائی کمشنر جموں رمیش کمار، سیکرٹری ریونیو ڈاکٹر پیوش سنگلا ، ضلع ترقیاتی کمشنر جموں سچن کمار واشیا ، ڈی آئی جی جموں سانبہ کٹھوعہ رینج شکتی پاٹھک ، سینئر اَفسران ، پی آر آئی ممبران اور بڑی تعداد میں لوگ موجود تھے۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

سینئر آئی اے ایس افسر اتل ڈولو نے نئے چیف سیکریٹری کا عہدہ سنبھالا

Next Post

جموں و کشمیر میں دہشت گردی کیلئے کوئی جگہ نہیں ہے/لیفٹنٹ گورنر

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
Next Post
جموں و کشمیر میں دہشت گردی کیلئے کوئی جگہ نہیں ہے/لیفٹنٹ گورنر

جموں و کشمیر میں دہشت گردی کیلئے کوئی جگہ نہیں ہے/لیفٹنٹ گورنر

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS