Wednesday, June 3, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Region

اب تک دس لاکھ سے زیادہ لوگوں نے وکشت بھارت سنکلپ یاترا میں لیاحصہ

by Indian Times
10/12/2023
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

اب تک دس لاکھ سے زیادہ لوگوں نے وکشت بھارت سنکلپ یاترا میں لیاحصہ
جموںانفوچیف سیکرٹری مسٹر اتل ڈولو نے یو ٹی میں جاری ملک گیر وکشت بھارت سنکلپ یاترا ( وی بی ایس وائی ) میں لوگوں کی پیش رفت اور شرکت کے سلسلے میں ڈی سیز اور حکومت ہند نے مقرر کردہ ضلع پربھاریوں سے جائیزہ لیا ۔ میٹنگ میں ایڈیشنل سیکرٹری وزارت ٹیکسٹائل ( یو ٹی پربھاری ) ، ڈویژنل کمشنر کشمیر /جموں ، سیکرٹری کان کنی ، سیکرٹری منصوبہ بندی ، ڈی جی منصوبہ بندی اور دیگر متعلقین نے شرکت کی ۔ میٹنگ کے دوران چیف سیکرٹری نے اس یاترا کو اب تک کامیاب بنانے کیلئے ڈویژنل اور ضلعی انتظامیہ کی کوششوں کی تعریف کی ۔ انہوں نے ان پر زور دیا کہ وہ رفتار کو جاری رکھیں اور لوگوں کے جوش کو کم نہ ہونے دیں ۔ انہوں نے ان سے کہا کہ وہ مقامات پر متعدد سرگرمیاں منعقد کر کے اسے متحرک بنائیں ۔ مسٹر ڈولو نے متعلقہ افراد کو سماج کے تمام کمزور طبقوں تک پہنچنے اور استفادہ کنندگان پر مبنی تمام اسکیموں کو پورا کرنے کا ہدف بنانے کیلئے زور دیا ۔ انہوں نے ان سے تمام پنچائتوں کا احاطہ کرنے اور سرکاری اسکیموں اور پروگراموں کے بارے میں بیداری پیدا کرنے کیلئے عوام میں تشہیری مواد کی تقسیم سمیت لائیو ڈرون پریذنٹیشنز دکھانے کو کہا ۔ انہوں نے متعلقہ ضلعی انتظامیہ پر زور دیا کہ وہ پورٹل میں تفصیلات کی تازہ کاری کے ساتھ فوری طور پر کام کریں ۔ انہوں نے اس بات کو یقینی بنانے کی ہدایت دی کہ اس یاترا کے تحت تصور کی گئی ہر سرگرمی ہر گاو¿ں میں عمل میں لائی جائے اور پورٹل میں ڈیٹا فیڈ کیا جائے ۔ انہوں نے اسکول کے بچوں ، خواتین اور بوڑھوں سمیت تمام عمر کے گروپوں کیلئے یاترا کو دلچسپ بنانے کیلئے کہا ۔ مسٹر ڈولو نے متعلقہ ڈپٹی کمشنروں اور نامزد ضلع پربھاریوں سے اس قسم کی سرگرمیوں ، مظاہروں اور اس طرح کی سرگرمیوں میں لوگوں کی شرکت کے بارے میں بھی بصیرت طلب کی ۔ انہوں نے متعلقہ ایجنسی کو مشورہ دیا کہ وہ ڈرون پریذنٹیشنز کیلئے پائلٹوں کی تعداد میں اضافہ کرے اور ساتھ ہی ہر گاو¿ں میں مرکزی مقامات پر وی بی ایس وائی وینوں کو کھڑا کرے ۔ ایڈیشنل سیکرٹری وزارت ٹیکسٹائل حکومت ہند روہت کنسل ، جو جموں و کشمیر کیلئے یو ٹی پربھاری بھی ہیں ، نے جموں و کشمیر کی اب تک کی کارکردگی پر اپنا اطمینان ظاہر کیا ۔ اپنی پرذنٹیشن میں سیکرٹری منصوبہ بندی پیوش سنگلا نے 15 نومبر سے کی گئی مختلف سرگرمیوں پر روشنی ڈالی ، جب یہاں یو ٹی میں یاترا شروع ہوئی تھی ۔ اس موقع پر بتایا گیا کہ 2516 گرام پنچائتوں میں آج تک تقریباً 1047500 لوگوں نے حصہ لیا جن میں سے 842955 نے سنکلپ کا عہد لیا اور 1257625 ”میری کہانی میری زبانی “ کے مستفید تھے ۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

اب تک دس لاکھ سے زیادہ لوگوں نے وکشت بھارت سنکلپ یاترا میں لیاحصہ

Next Post

چھ مہینوں میں ہندوستان کی جی ڈی پی کی شرح نمو 7.7فیصد وزیر اعظم مودی

Indian Times

Indian Times

Related Posts

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
نائب وزیر اعلیٰ کا ڈِی ایچ پورہ کولگام کا دورہ
Politics

نائب وزیر اعلیٰ کا ڈِی ایچ پورہ کولگام کا دورہ

19/03/2026
جموں و کشمیر مالی طور پر خود کفیل نہیں ،ہم مالی وسائل کیلئے زیادہ تر مرکز پر منحصر /وزیر اعلیٰ عمر عبد اللہ
Politics

وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے چترانوراتری کے موقعہ پر لوگوں کو مبا رک باد پیش کی

19/03/2026
Next Post
ملک کی ترقی سے نفرت کرتی ہیں ترقی مخالف پارٹیاں/ وزیر اعظم مودی

چھ مہینوں میں ہندوستان کی جی ڈی پی کی شرح نمو 7.7فیصد وزیر اعظم مودی

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS