Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Opinion

یشامدگل نے جامع زرعی ترقیاتی پروگرام( ایچ اے ڈی پی) پروجیکٹو ں کی طبعی اور مالی پیش رفت کا جائزہ لیا

by Indian Times
19/12/2023
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

یشامدگل نے جامع زرعی ترقیاتی پروگرام( ایچ اے ڈی پی) پروجیکٹو ں کی طبعی اور مالی پیش رفت کا جائزہ لیا

جموں /18 دسمبر….کمشنر سیکرٹری کوآپریٹیو، اے آر آئی اور ٹریننگ ڈیپارٹمنٹ، مشن ڈائریکٹرجامع زرعی ترقیاتی پروگرام (ایچ اے ڈی پی) یشا مدگل نے آج یہاں سول سیکرٹریٹ میں ایچ اے ڈی پی کی پروجیکٹ گراو¿نڈنگ اینڈ مانیٹرنگ کمیٹی (پی جی ایم سی) کے چیئرپرسنوں کی ایک میٹنگ کی صدارت کی جس میں اجزا¿ ،ضلع وار طبعی اور مالی پیش رفت کے علاوہ ان پر عمل آوری سے متعلق دیگر اَمور کا جائزہ لیا گیا۔ میٹنگ ڈائریکٹر ہارٹی کلچر کشمیر غلام رسول میر،منیجنگ ڈائریکٹرجے کے ایچ پی ایم سی امام الدین، ڈائریکٹر زراعت کشمیر چودھری محمد اقبال،سکاسٹ کشمیر کے سائنسدان اور اے پی ڈی کے ٹیکنیکل اَفسران نے سری نگر سے ذاتی طور پر اور بذریعہ ورچیول موڈ شرکت کی۔جامع زرعی ترقیاتی پروگرام (ایچ اے ڈی پی )کے تحت مختلف منصوبوں پر سیر حاصل بحث و تمحیص ہوئی جن میں بیج اور بیج کی افزائش کی زنجیر کی ترقی، جموںوکشمیر یوٹی میں مخصوص فصلوں کا فروغ، کھلی اور ہائی ٹیک ومحفوظ کاشت کاری کے تحت سبزیوں اورغیر ملکی سبزیوں کو فروغ دینا ، تجارتی بنیادوں پر ادویاتی اور خوشبودار پودوں کا فروغ ، فارم میکانزم اور آٹومیشن اور ایچ ڈی پودوں کے فروغ اور باغات کی بحالی کے لئے ڈیزائنر پودوں کی پیداوار شامل ہیں۔پی جی ایم سیز کے متعلقہ چیئرپرسنوں اور اے پی ڈی کے تکنیکی افسران نے جموں و کشمیر یوٹی میں ایچ اے ڈی پی پروجیکٹوں عمل آوری کے سلسلے میں اَب تک کی گئی کارروائی کے بارے میں میٹنگ کو آگاہ کیا۔مشن ڈائریکٹر نے پی جی ایم سیز کے چیئرپرسنوںکو ہدایت دی کہ وہ تمام منصوبوں میں شامل سرگرمیوںاور اجزا¿ کی تکمیل کے لئے مقررکردہ ٹائم لائنز پر عمل کریں۔مشن ڈائریکٹر نے اعلیٰ معیار کے بیجوں، جڑوں کے سٹاک اور پھلوں کے پودوں کی پیداوار میں خود کفالت حاصل کرنے کی اہمیت کا اعادہ کیا اوراُنہوں نے افسران پر زور دیا کہ وہ جموں و کشمیریوٹی میں کسانوں کی معاشی خوشحالی کے لئے ایچ اے ڈی پی میں تصور کردہ خود انحصاری کے مقصد کو حاصل کرنے کے لئے تمام مسائل کو حل کریں۔مشن ڈائریکٹر نے تمام شراکت داروں کی جانب سے جامع نقطہ نظر پر زور دیتے ہوئے کہا کہ منصوبوں کے لئے جامع اور سٹریٹجک روڈ میپ کو یقینی بنانے کے لئے قلیل اور طویل مدتی اہداف کی نشاندہی کی جانی چاہئے۔ اُنہوں نے مختلف منصوبوں کے اجزا¿ اور ٹیموں کے مابین بلا تعطل عمل در آمد اور کوآرڈی نیشن کو یقینی بنانے کے لئے شراکت داروں کے مابین ہم آہنگی کی اہمیت پر زور دیا۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

ملک کی حفاظت کرتے ہوئے اپنی جانیں نچھاور کرنے والے فوجیوں کو سلام / وزیر اعظم مودی

Next Post

شیتل نندانے کٹھوعہ میں جاری ’وِکست بھارت سنکلپ یاترا‘ کے حصے کے طور پر پنچایت بسنت پور کا دورہ کیا

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
Next Post
شیتل نندانے کٹھوعہ میں جاری ’وِکست بھارت سنکلپ یاترا‘ کے حصے کے طور پر پنچایت بسنت پور کا دورہ کیا

شیتل نندانے کٹھوعہ میں جاری ’وِکست بھارت سنکلپ یاترا‘ کے حصے کے طور پر پنچایت بسنت پور کا دورہ کیا

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS