Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home National

شیتل نندانے کٹھوعہ میں جاری ’وِکست بھارت سنکلپ یاترا‘ کے حصے کے طور پر پنچایت بسنت پور کا دورہ کیا

by Indian Times
19/12/2023
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

شیتل نندانے کٹھوعہ میں جاری ’وِکست بھارت سنکلپ یاترا‘ کے حصے کے طور پر پنچایت بسنت پور کا دورہ کیا

کٹھوعہ…انفو… کمشنر سیکرٹری سماجی بہبودمحکمہ شیتل نندا نے ترقی اور پیش رفت کے لئے سکیموں کے بارے میں بیداری پیدا کرنے کی خاطر وقف ایک جاری اَقدام کے ایک حصے کے طور پر پنچایت بسنت پور کا دورہ کیا۔ اِس دورے کا مقصد مقامی کمیونٹیوںکو بہتر مستقبل کی طرف تبدیلی کی قیادت کرنے کی ترغیب اور حوصلہ اَفزائی کرنا ہے۔’ وِکست بھارت سنکلپ یاترا ‘ (وِی بی ایس آئی )کا اِنعقادگورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول بسنت پور میں کیا گیا جس کی صدارت کمشنر سیکرٹری نے کی جس میں اُنہوں نے طلبا¿ ، اَساتذہ اور مقامی لوگوں سے اِستفساری گفتگو کی۔ یہ دورہ کمیونٹی کو درپیش چیلنجوں کو سمجھنے اور ان پر قابو پانے کے لئے بات چیت میں مشغول ہونے کا موقع تھا۔اِس اَقدام کا مقصد بسنت پور پنچایت کے رہائشیوں کو سرکاری سکیموں اور ان سے حاصل ہونے والے فوائد سے آگاہ کرنے کی ترغیب دینا ہے۔ کمشنر سیکرٹری موصوفہ نے حکومت کی جانب سے شروع کی گئی مختلف سکیموں پر روشنی ڈالی اوراُنہوں نے مقامی لوگوں پر زور دیا کہ وہ ان سے فائدہ اُٹھائیں اور اَپنے ذریعہ معاش کو فروغ دیں۔شیتل نندا نے کہا،” میں کٹھوعہ ضلع میں ’وِکست بھارت سنکلپ یاترا ‘کی پیش رفت کا مشاہدہ کر کے خوش ہوں۔ ہمیں اس بات کو یقینی بنانے کے لئے مل کر کام کرنا چاہیے کہ نچلی سطح پر ترقی اور بااِختیار بنانے کے لئے ہر ممکن کوشش کی جائے۔“کمشنر سیکرٹری موصوفہ نے ترقی کے محرک کے طور پر تعلیم اور ہنرمندی کی ترقی کی اہمیت پر زور دیا۔ اُنہوں نے ضلع میں دیرپا اور جامع ترقی کو ممکن بنانے کے لئے حکومت،پی آر آئیز اور کمیونٹی پر مبنی آرگنائزیشنوںکے مابین درمیان تعاون کی ضرورت پر زور دیا۔’ وِکست بھارت سنکلپ یاترا ‘ (وِی بی ایس آئی )کی پہل پورے جموں و کشمیر میں تعلیم تک رسائی فراہم کرنے، صحت بنیادی ڈھانچے کو بہتر بنانے اور اَنٹرپرینیورشپ اور سکل ڈیولپمنٹ کو فروغ دینے میں اہم کردار اَدا کرتی ہے۔ضلع ترقیاتی کمشنر کٹھوعہ راکیش منہاس نے بتایا کہ اَب تک ضلع کی 120 پنچایتوں کو’وِکست بھارت سنکلپ یاترا‘(وِی بی ایس وائی ) کے تحت آئی اِی سی وین کے ذریعے کور کیا گیا ہے جس سے حکومت کی مختلف فلیگ شپ سکیموں کے بارے میں بیداری پیدا کرکے تقریباً 1.15 لاکھ اَفراد مستفید ہوئے ہیں۔اِس موقعہ پر کمشنر سیکرٹری موصوفہ نے اِستفادہ کنندگان کو 9 موٹرائزڈ ٹرائی سائیکلیں، بے بی کِٹس، آیوشمان کارڈ دئیے جبکہ شرکا¿ کو ’ وکست بھارت سنکلپ کا عہد بھی دیا گیا۔اِس موقعہ پر وائس چیئرمین ڈی ڈی سی کٹھوعہ رگھونادن سنگھ، اے سی ڈی کٹھوعہ کے علاوہ دیگر ضلعی اور سیکٹورل اَفسران بھی موجود تھے۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

یشامدگل نے جامع زرعی ترقیاتی پروگرام( ایچ اے ڈی پی) پروجیکٹو ں کی طبعی اور مالی پیش رفت کا جائزہ لیا

Next Post

چیئرپرسن ضلع ترقیاتی کونسل کولگام نے سپورٹس کِٹس تقسیم کیں

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
Next Post
چیئرپرسن ضلع ترقیاتی کونسل کولگام نے سپورٹس کِٹس تقسیم کیں

چیئرپرسن ضلع ترقیاتی کونسل کولگام نے سپورٹس کِٹس تقسیم کیں

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS