Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Business

انتظامیہ کو موثر سروس فراہم کنندہ کے طور پر بھی کام کرنا چاہئیے /لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا

by Indian Times
19/12/2023
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

انتظامیہ کو موثر سروس فراہم کنندہ کے طور پر بھی کام کرنا چاہئیے /لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا
نئی دہلی۔۔۔۔۔لفٹینٹ گورنر مسٹر منوج سنہا نے آج دہلی یونیورسٹی میں’ گُڈ گورننس ‘پر جی 20 کنیکٹ لیکچر سیریز میں شرکت کی ۔ اپنے کلیدی خطاب میں لفٹینٹ گورنر نے شفافیت اور جوابدہی کو بڑھانے کیلئے گورننس میں لوگوں خاص طور پر نوجوانوں کی شراکت داری اور پائیدار ترقی کیلئے فیصلہ سازی میں پسماندہ طبقے کی شمولیت پر زور دیا ۔ لفٹینٹ گورنر نے کہا ” مختلف ذرایع سے عوامی شرکت وسائل کی منصفانہ تقسیم ، ذمہ دار ، موثر ، مساوی اور جامع طرز حکمرانی پر مثبت اثر ڈالتی ہے ۔ بہتر خدمات شہریوں کا حق ہے اور انتظامیہ کو ایک موثر سروس فراہم کنندہ کے طور پر بھی کام کرنا چاہئیے “۔ لفٹینٹ گورنر نے یونیورسٹیوں اور اعلیٰ تعلیمی اداروں پر زور دیا کہ وہ نوجوانوں میں اختراع کی حوصلہ افزائی کریں اور تکنیکی طور پر بااختیار بنائیں ۔ لفٹینٹ گورنر نے کہا ” تبدیلی واحد مستقل ہے اور ہر ایک کو گورننس میں ٹیکنالوجی کے بڑھتے ہوئے کردار کو ذہن میں رکھتے ہوئے اپنا حصہ ڈالنا ہو گا ۔ ہمارے نوجوانوں کو ہر نئے موقع کو ترقی میں بدلنے کیلئے مہارت ، اعتماد اور امید سے لیس ہونا چاہئیے ۔ “ مصنوعی ذہانت اور نئے ڈیجٹل ٹولز کو تمام شعبوں میں مربوط کیا جا رہا ہے اور یہ پالیسی سازی اور نفاذ دونوں میں پرانے تصورات کو تبدیل کر رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہماری توجہ ڈیٹا اور ڈائیلاگ اور رفتار اور پیمانے پر ہونی چاہئیے جو لوگوں کو بااختیار بنانے ، اختراعات ، پائیدار معیشت اور اچھی حکمرانی میں اہم کردار ادا کرے گی ۔ دہلی یونیورسٹی میں لفٹینٹ گورنر نے جے اینڈ کے ویژن 2030 کا اشتراک کیا ۔ انہوں نے گذشتہ چند برسوں میں جموں و کشمیر انتظامیہ کی طرف سے متعارف کرائی گئی اصلاحات پر بھی روشنی ڈالی ، جس کے نتیجے میں نچلی سطح پر انتظامی سیٹ اپ میں زیادہ شفافیت ، جوابدہی پیدا ہوئی ۔ انہوں نے کہا کہ مشن موڈ میں ڈیجٹل جموں کشمیر پروگرام کے آغاز سے 1000 سے زیادہ آن لائن عوامی خدمات ، شہریوں کے تاثرات اور خدمات کو پبلک سروسز گارنٹی ایکٹ کے ساتھ منسلک کرنے سے خدمات کی فراہمی کو یقینی بنایا گیا ہے جس سے شفافیت کا باعث بنی ہے ۔ لفٹینٹ گورنر نے کہا کہ پالیسیوں میں عوام کی آواز اور پراجیکٹس کی منصوبہ بندی میں عوام کی بڑھتی ہوئی شرکت یو ٹی میں ترقی کے نئے سنگ میل کو حاصل کرنے میں اہم کردار ادا کرتی ہے ۔ اس تقریب میں وائس چانسلر دہلی یونیورسٹی پروفیسر یوگیش سنگھ ، چئیر پرسن بین الاقوامی تعلقات دہلی یونیورسٹی پروفیسر چندر شیکھر ، یونیورسٹی کے شعبہ جات کے سربراہان ، فیکلٹی ممبران اور طلبا نے شرکت کی ۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

ڈائریکٹر سیر ی کلچر نے بانڈی پورہ کا دورہ کیا

Next Post

پولیس سربراہ نے ریلوے ہیڈ کوارٹر جموں کا کیادورہ

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
Next Post

پولیس سربراہ نے ریلوے ہیڈ کوارٹر جموں کا کیادورہ

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS