Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Business

چیف سیکرٹری اَتل ڈولو کا سری نگر سیکرٹریٹ میں والہانہ اِستقبال

by Indian Times
21/12/2023
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

چیف سیکرٹری اَتل ڈولو کا سری نگر سیکرٹریٹ میں والہانہ اِستقبال
سری نگر /20 دسمبر/ چیف سیکرٹری اَتل ڈولو کا اِس ماہ کے اوائل میں عہد ہ سنبھالنے کے بعد پہلی بار سری نگر سول سیکرٹریٹ پہنچنے پر سینکڑوں ملازمین نے آج والہانہ اِستقبال کیا۔ سال 1989 ءبیچ کے آئی اے ایس آفیسر اَتل ڈولو نے اَپنی خدمات کا زیادہ حصہ جموںوکشمیر میں خدمات اَنجام دیں ۔ اِس سے قبل وہ جموں و کشمیر کے متعدد اَضلاع کے ضلع ترقیاتی کمشنر رہنے کے علاوہ صحت و طبی تعلیم ، خزانہ ، زراعت سمیت کئی اہم محکموں کے اِنتظامی سیکرٹری رہ چکے ہیں۔ چیف سیکرٹری کے عہدے پرفائز ہونے سے پہلے وہ جموںوکشمیر کے ایڈیشنل چیف سیکرٹری محکمہ زرعی پیداوار کے طور پر خدمات اَنجام دے رہے تھے اور کسانوں کی آمدنی میں کئی گنا اِضافے سے زرعی شعبے میں اِنقلاب لانے کے مقصد سے جامع زرعی ترقیاتی پروگرام ( ایچ اے ڈی پی) کو وضع کرنے میں اہم کردار اَدا کیا ہے۔آج سہ پہر سری نگر سیکرٹریٹ پہنچنے پر چیف سیکرٹری کا سیکرٹریٹ کے احاطے میں سینکڑوں ملازمین نے استقبال کیا جو ان کے ساتھ اُن کے دفتر کے چیمبرمیں اِجتماعی طور پر گئے ۔بعد ازاں ،اُنہوں نے سیکرٹریٹ کا دورہ بھی کیا اوراُنہوں نے وہاں مختلف محکموں میں کام کرنے والے ملازمین سے اِستفساری گفتگو کی۔ اُنہوں نے ان کے کاموں اور سرکاری کام کو بہتر طریقے سے چلانے کے لئے ان سے دستیاب دیگر سہولیات کے بارے میں جانکاری حاصل کی۔ دورے کے دوران چیف سیکرٹری کے ہمراہ کمشنر سیکرٹری سائنس اینڈ ٹیکنالوجی، کمشنر سیکرٹری خوراک، شہری رسدات اور امور صارفین،سیکرٹری امورِ نوجوان و کھیل کود ، سیکرٹری سیاحت و ثقافت،ڈائریکٹر اسٹیٹس کشمیر کے علاوہ دیگر سینئر سول اور پولیس افسران بھی تھے۔چیف سیکرٹری نے متعدد وفود کی شکایات بھی سنیں اور ان کے جلد از جلد حل کے لئے موقعہ پر ہدایات دیں۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

پرنسپل سیکرٹری پاور ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ نے کشتواڑ کے دراب شالہ بلاک میں’وِکست بھارت سنکلپ یاترا ‘کی قیادت کی

Next Post

سیکرٹری صحت و طبی تعلیم نے جموںوکشمیر میںکووِڈ۔19کی صورتحال اور صحت عامہ کے نظام کی تیاریوں کا جائزہ لیا

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
Next Post
سیکرٹری صحت و طبی تعلیم نے جموںوکشمیر میںکووِڈ۔19کی صورتحال اور صحت عامہ کے نظام کی تیاریوں کا جائزہ لیا

سیکرٹری صحت و طبی تعلیم نے جموںوکشمیر میںکووِڈ۔19کی صورتحال اور صحت عامہ کے نظام کی تیاریوں کا جائزہ لیا

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS