سرینگر، اپنی پارٹی صوبائی صدر کشمیر محمد اشرف میر نے بلاک کنزر میں پارٹی کے سرگرم ورکروں اور مقامی لوگوں کے ایک اجلاس سے خطاب کیا۔ انہوں نے پارٹی ورکرں سے کہاکہ وہ زمینی سطح پر کام کریں اور عام لوگوں کے مسائل حل کرنے میں مدد کریں جوکہ جموں وکشمیر میں روایتی سیاسی جماعتوں کی وجہ سے پیدا شدہ المناک حالات سے گذر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا” عام آدمی کو احساس ہوگیا ہے کہ ہوس ِ اقتدار کی خاطر سیاستدانوں نے ترقی اور بااختیاری کے نام پر اُن کا استحصال کیا ہے، البتہ اپنی پارٹی اِس صورتحال کو بدلنے جارہی ہے جس نے جموں وکشمیر کی تعمیر نو کیلئے نوجوانوں کی صلاحیتوں کو تسلیم کر لیا ہے۔
اپنی پارٹی جموں وکشمیر کے لوگوں کے مفادات کا تحفظ کرنے کے لئے ہرممکن لڑائی لڑے گی“انہوں نے مزید کہاکہ اپنی پارٹی ورکروں کی سیاست میں سرگرم شمولیت خطہ میں ترقی اور خوشحالی کے حصول کے لئے اہم ہے۔ انہوں نے ورکروں پرزور دیاکہ وہ عوام کی بہبود کیلئے تندہی، محنت ولگن اور دیانتدار سے کام کریں اور اُن کے مسائل ومشکلات کو اُجاگر کریں۔آنے والے اسمبلی انتخابات سے متعلق میر نے ورکروں سے گذارش کی کہ وہ اپنے اپنے علاقوں میں متحرک ہوجائیں اور پارٹی کیڈر کی مضبوطی کے لئے موثر طریقہ سے کام کریں۔
غلام حسن میر کے علاوہ سابقہ ایم ایل اے اور سنیئرلیڈر یاور دلاور میر، ڈی ڈی سی ممبر ٹنگمرگ اور یوتھ نائب صدر ایڈووکیٹ میر تجمل اشفاق، سنیئر پارٹی لیڈر خرشید خان، ضلع ترقیاتی کونسل ممبر کنزر شیخ نذیر،چیئرمین میونسپل کمیٹی کنزر عبدالکریم ڈار، ریاستی کارڈی نیٹر یوتھ آو ¿ٹ ریچ پروگرام طارق محی الدین، بلاک ڈولپمنٹ کونسل چیئرمین کنزر آفتاب بیگ، بی ڈی سی لال پورہ شاہین، یوتھ لیڈر جاوید اقبال وغیرہ اِس اجلاس میں موجود تھے






