Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Region

چلہ کلان کے سخت تیور کے بیچ سردی کی لہر نے وادی کو اپنی لپیٹ میں لیا

by Indian Times
07/01/2024
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

چلہ کلان کے سخت تیور کے بیچ سردی کی لہر نے وادی کو اپنی لپیٹ میں لیا
سرینگر……….06جنوری…….. ایس این این …….چلہ کلان کے سخت تیور کے بیچ سردی کی لہر نے وادی کو اپنی لپیٹ میں لے لیا جبکہ سرینگر میں مسلسل درجہ حرارت نقطہ انجماد سے نیچے گر گیا ہے۔ دن میں کھلی دھوپ نکلنے کے باعث وادی کشمیر میں شبانہ سردیوں کا زور جاری ہے ۔ شبانہ سردیوں میںاضافہ کے بیچ پہلگام میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 6.3 ڈگری سینٹی گریڈ تک گر گیاجبکہ سرینگر میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 5.4ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔ ادھر محکمہ موسمیات نے اگلے دو دنوں تک موسمی صورتحال مجموعی طور پر بہتر رہنے کی پیشگوئی کرتے ہوئے بتایا کہ موسمی صورتحال میں 9جنوری کو معمولی تبدیلی دیکھنے کو مل سکتی ہے تاہم 14جنوری تک موسم مجموعی طو رپر خشک ہی رہے گا ۔ سٹار نیوز نیٹ ورک کے مطابق شدید سردی کی لہر نے وادی کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے اور اس دوران صبح و شام یخ بستہ ہواو¿ں کی وجہ سے عام زندگی معطل ہو کر رہ گئی ہے۔اگرچہ رات بھر آسمان کھلا رہتا ہے تاہم اس دوران کھلے آسمان کی وجہ سے سردی میں بے پناہ اضافہ ہو رہا ہے جبکہ رات کے وقت ہڑیوں کو گلا دینے والی اس سردی کی وجہ سے بیشتر لوگ گھروں سے باہر نہیں آتے۔دن بھر اگر چہ کبھی کبھی فضاءمیں سورج بھی جلوا ہ افروز ہوتا تاہم اس دوران بھی سرد ہواو¿ں کی لہر سورج کی تمازت کو کھا جاتی ہے۔شہر سرینگر سمیت وادی کے جنوب و شمال میں سردیو ں کی وجہ سے صبح دیر سے دن شروع ہوتا ہے اور شام کو جلد ہی رات ہونے کی وجہ سے اوقات کار میں بھی کمی آئی ہے۔ موسم سرماکی آمد کے ساتھ ہی وادی میں عام زندگی اگر چہ متاثر ہوتی ہے تاہم سخت ترین سردیوں اور یخ بستہ ہواو¿ں کی وجہ سے اس میں اضافہ ہوتا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق سرینگر میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 5.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق سرینگر میں شبانہ درجہ حررات منفی 5.4 ڈگری سینٹی گریڈ اس سال 13 دسمبر کے برابر ہے جو شہر سرینگر میں اس موسم کی اب تک کی سرد ترین رات تھی۔انہوں نے کہا کہ قاضی گنڈ میں گزشتہ رات منفی 3.0 ڈگری سینٹی گریڈ کے مقابلے میں کم از کم منفی 4.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق مشہور سیاحتی مقام پہلگام میں گزشتہ رات منفی 4.5 ڈگری سینٹی گریڈ کے مقابلے میں کم سے کم 6.3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ شہرہ آفاق گلمرگ میں گزشتہ رات منفی 3.5 ڈگری سینٹی گریڈ کے مقابلے میں کم سے کم 4.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔عہدیدار نے بتایا کہ جنوبی کشمیر میں بھی کوکرناگ میں گزشتہ رات منفی 2.0 ڈگری سینٹی گریڈ کے مقابلے میں کم از کم منفی 2.9 ڈگری سیلشس ریکارڈ کیا گیا اور اس کے ساتھ ساتھ کپواڑہ قصبے میں گزشتہ رات منفی 2.6 ڈگری سینٹی گریڈ کے مقابلے منفی 5.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔ انہوں نے کہا کہ جموں میں گزشتہ رات 5.1 ڈگری سینٹی گریڈ کے مقابلے میں کم از کم 4.1 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا تھا ۔ادھر محکمہ موسمیات نے پہلے ہی پیشگوئی کی ہے کہ 8جنوری تک موسم صاف رہنے کی توقع ہے۔ تاہم 9جنوری کو موسم ابر آلوداورکہیں کہیں ہلکی بارشوں اور برفباری کا امکان ہے ۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

”جموں و کشمیر میں بجلی کی کوئی کمی نہیں /منوج سنہا

Next Post

پوری قوم کو جموں کشمیر پر انتہائی فخر /ایل جی سنہا

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
Next Post
پوری قوم کو جموں کشمیر پر انتہائی فخر /ایل جی سنہا

پوری قوم کو جموں کشمیر پر انتہائی فخر /ایل جی سنہا

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS