Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Business

پوری قوم کو جموں کشمیر پر انتہائی فخر /ایل جی سنہا

by Indian Times
07/01/2024
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

پوری قوم کو جموں کشمیر پر انتہائی فخر /ایل جی سنہا
سرینگرانفو/6جنوری /لیفٹنٹ گورنر مسٹر منوج سنہا سرینگر میں وکشت بھارت سنکلپ یاترا میں شامل ہوئے ۔ لیفٹنٹ گورنر نے مرکز کے زیر انتظام علاقے میں وکشت بھارت سنکلپ یاترا پروگرام میں شہریوں کی بھر پور شرکت کیلئے ان کا شکریہ ادا کیا اور عزت مآب وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں تیز رفتار ترقی کو جامع ترقی اور ترقی یافتہ بھارت میں ترجمہ کرنے کی کوششوں کی ستائش کی ۔ لفٹینٹ گورنر نے کہا ” وکشت بھارت سنکلپ یاترا نے معاشرے کے غریب اور پسماندہ طبقات میں خود اعتمادی کا احساس پیدا کیا ہے ۔ جن بھاگیداری اس یاترا کی طاقت ہے اور لوگوں کی اجتماعی طاقت اسکیموں کی سنتر پتی اور معاشی بہتری میں کلیدی کردار ادا کرے گی “۔ مساوی اور جامع ترقی کو فروغ دینے کے حکومت کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے لفٹینٹ گورنر نے کہا کہ عزت مآب وزیر اعظم کی قیادت میں فلاحی اسکیموں اور تمام شعبوں میں تیز رفتار ترقی نے غریب سے غریب لوگوں کی زندگیوں کو بدل دیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ عزت مآب وزیر اعظم نریندر مودی جی نے پائیدار آمدنی اور معیاری زندگی کیلئے عام آدمی کو اپنے پاو¿ں پر کھڑا ہونے کیلئے بااختیار اور قابل بنایا ہے ۔ لفٹینٹ گورنر نے مزید کہا ”آج پوری قوم کو اس پر فخر ہے کہ جموں و کشمیر نے پچھلے چار برسوں میں جو کچھ حاصل کیا ہے ۔ ہماری مسلسل توجہ ترقی کیلئے خواتین ، کسانوں اور نوجوانوں کو معاشی طور پر بااختیار بنانے پر مرکوز ہے ۔ ہمیں اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ وہ جموں و کشمیر میں پیدا ہونے والے مواقع تک رسائی حاصل کریں اور ان کا مکمل استعمال کریں “۔ لفٹینٹ گورنر نے کہا کہ یو ٹی انتظامیہ ہمیشہ پوری لگن کے ساتھ لوگوں کی خدمت کرنے اور ان کے مسائل کو فوری طور پر حل کرنے کیلئے پُر عزم ہے ۔ انہوں نے سرینگر شہر کو شہری تبدیلی کی ایک بہترین مثال میں تبدیل کرنے کیلئے سرینگر سمارٹ سٹی لمٹیڈ اور میونسپل کارپوریشن کی کوششوں کی بھی تعریف کی ۔ انہوں نے کہا کہ سال 2024 کو خوش آمدید کہنے کیلئے لال چوک میں بڑے پیمانے پر اور اپنی نوعیت کا پہلا نئے سال کا جشن اور رات گئے تک تہوار لوگوں کی زندگیوں میں مثبت تبدیلی اور کشمیر کی قدیم شان کی بحالی کا اشارہ ہے ۔ لفٹینٹ گورنر نے عہدیداروں اور شہریوں سے ” ہمارا سنکلپ وکشت بھارت “ کا عہد کروایا ۔ انہوں نے مختلف محکموں کی طرف سے لگائے گئے سٹالز کا دورہ کیا اور مختلف اسکیموں کے تحت مستحقین کو منظوری لیٹر حوالے کئے ۔ اس موقع پر مستفید ہونے والوں نے اپنے تجربات اور کامیابی کی کہانیاں بھی سنائیں ۔ اس موقع پر آئی جی پی کشمیر ، ڈویژنل کمشنر کشمیر ، ڈی آئی جی سی کے آر سرینگر ، ڈپٹی کمشنر سرینگر ، سی ای او سرینگر سمارٹ سٹی لمٹیڈ ، پولیس اور سول انتظامیہ کے اعلیٰ افسران اور عوام کی بڑی تعداد موجود تھی ۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

چلہ کلان کے سخت تیور کے بیچ سردی کی لہر نے وادی کو اپنی لپیٹ میں لیا

Next Post

چیف سیکرٹری نے 2025 تک سرکاری عمارتوں کی مکمل سولرائزیشن کیلئے تیاریوں کا لیا جائیزہ

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
Next Post
چیف سیکرٹری نے 2025 تک سرکاری عمارتوں کی مکمل سولرائزیشن کیلئے تیاریوں کا لیا جائیزہ

چیف سیکرٹری نے 2025 تک سرکاری عمارتوں کی مکمل سولرائزیشن کیلئے تیاریوں کا لیا جائیزہ

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS