Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Region

آلوک کمار نے ریاسی میں عوامی شکایات کے ازالے کے بڑے کیمپ کی صدارت کی

by Indian Times
11/01/2024
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

آلوک کمار نے ریاسی میں عوامی شکایات کے ازالے کے بڑے کیمپ کی صدارت کی
ریاسی….انفوہ…..ائیر ایجوکیشن کے پرنسپل سیکرٹری مسٹر آلوک کمار نے منی سیکرٹریٹ کانفرنس ہال ریاسی میں عوامی شکایات کے ازالے کے کیمپ کی صدارت کی ۔ اس موقع پر ضلع ترقیاتی کمشنر ریاسی ، ایس ایس پی ، اے ڈی ڈی سی ، اے ڈی سی ، جوائینٹ ڈائریکٹر پلاننگ ، پی او آئی سی ڈی ایس ، ایس ڈی ایم کٹڑا ، سی ای او ، پرنسپل جی ڈی سی ریاسی ، آر اینڈ بی ، پی ایم جی ایس ایچ ای کے سپرنٹنڈنٹ انجینئرز اور ضلعی انتظامیہ کے دیگر اعلیٰ افسران موجود تھے ۔ چئیر مین ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کونسل ریاسی صراف سنگھ ناگ ، پی آر آئی ممبران اور مختلف وفود میگا آو¿ٹ ریچ کیمپ کا حصہ تھے ۔ عوامی شکایات کے ازالے کے کیمپ میں لوگوں کی جانب سے زبردست ردِ عمل دیکھنے میں آیا ۔ پی آر آئی اور پرنسپل سیکرٹری کو ان کے ترقیاتی مسائل اور مطالبات سے آگاہ کیا اور ان کے ازالے کیلئے ان کی مداخلت کی درخواست کی ۔ سماجی کارکن کے ایک وفد نے جی ڈی سی ریاسی میں ہوسٹل کی سہولت ، ویٹر نری اسپتال کی منتقلی اور ریاسی میں مدر اینڈ چائلڈ اسپتال کے اپریشنلائیزیشن سے متعلق مسئلہ اٹھایا اور ہوٹل ایسوسی ایشن کٹرا کے وفد نے اہم خدشات اور مجوزہ اقدامات پر روشنی ڈالی جن کا مقصد ضلع کے بنیادی ڈھانچے کو بڑھانا ہے ۔ شکایات کے جواب میں پرنسپل سیکرٹری نے جی ڈی سی ریاسی میں ہاسٹل کی سہولیات کی فوری ضرورت پر زور دیا اور پرنسپل جی ڈی سی کو ہدایت دی کہ وہ طلباءکی مکمل تفصیل فراہم کریں تا کہ ہوسٹل کی ضرورت کا حقیقی اندازہ لگایا جا سکے ۔ مزید براں انہوں نے افسران کو ویٹر نری ہسپتال کے قیام کیلئے متبادل اراضی مختص کرنے کی ہدایت دی ۔ پرنسپل سیکرٹری نے متعلقہ اتھارٹی کو ہدایت دی کہ وہ ضلع میں تمام مذہبی مقامات اور سیاحتی مقامات کی خوبصورتی کیلئے ایک جامع تجویز پیش کریں ۔ ایس ایس پی کو ٹریفک ، کان کنی اور منشیات کی لعنت کو ریگولیٹ کرنے کی ہدایت دی گئی اور ہدایت دی گئی کہ وہ ان ہدایات پر مکمل عملدرآمد کو یقینی بنائیں ۔ الوک کمار نے متعلقہ افسران کو موقع پر ہی ہدایات بھی جاری کیں کہ وہ مختلف وفود اور افراد کے ذریعہ پیش کردہ اپنے متعلقہ محکموں سے متعلق تمام مسائل کو دیکھیں اور ان کے جلد از جلد ازالے کیلئے کارروائی شروع کریں ۔ پرنسپل سیکرٹری نے تمام افراد اور وفود کو یقین دلایا کہ ان کے پیش کردہ تمام مسائل اور حقیقی مطالبات کو میرٹ کی بنیاد پر حل کیا جائے گا ۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

جتن کشور نے ڈائریکٹر انفارمیشن کا چارج سنبھالا

Next Post

ڈاکٹر عابد رشید نے جی ایم سی جموں کا دورہ کیا ، طبی سہولیات کا لیا جائیزہ

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
Next Post
ڈاکٹر عابد رشید نے جی ایم سی جموں کا دورہ کیا ، طبی سہولیات کا لیا جائیزہ

ڈاکٹر عابد رشید نے جی ایم سی جموں کا دورہ کیا ، طبی سہولیات کا لیا جائیزہ

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS