Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Business

سیکرٹری ریونیو نے کشتواڑ میں اَنٹرپرینیور شپ کانفرنس اور عوامی دربار کی صدارت کی

by Indian Times
18/01/2024
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

کشتواڑ   …    انفو    ..   سیکرٹری ریونیو پرسنا راما سوامی جی نے کشتواڑ کے دورے کے دوران ڈی سی آفس کمپلیکس کشتواڑ کے کانفرنس ہال میں ضلع اِنتظامیہ کشتواڑ کے زیر اہتمام اَنٹرپرینیورشپ کانفرنس کی صدارت کی۔کانفرنس کا مقصد ضلع میں کاروباری ماحول میں چیلنجوں اور مواقع کو سمجھنے کے لئے کاروباری خواہش مندوں اورشراکت داروںکے ساتھ مکالمے اور تبادلہ خیال کی سہولیت فراہم کرنا تھا۔اَنٹرپرینیورشپ کانفرنس میں اہم سرکاری اَفسران، ضلعی اَفسران، عوامی وفود، کارکنوں اور شراکت داروں کو اِکٹھا کیاگیا۔سیشن میں ضلع ترقیاتی کمشنر ڈاکٹر دیونش یادو، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر اِندرجیت سنگھ پریہار، جوائنٹ ڈائریکٹر پلاننگ محمد اِقبال، اے سی آر کشتواڑ ورونجیت سنگھ چاڈک، سی ای او کشتواڑ ڈیولپمنٹ اَتھارٹی ڈاکٹر ریشی کمار شرما کے علاوہ دیگر ضلعی اور سیکٹورل افسران موجود تھے۔اِس کے علاوہ دیگر شرکا¿ میں ٹریڈرس ایسوسی ایشن کے نمائندے، وومن سیلف ہیلپ گروپ کے اراکین، طلبا¿ اور کاروباری شامل تھے۔اَنٹرپرینیورشپ کانفرنس کے دوران اِستفساری سیشن میں مقامی مسائل کی نشاندہی، کاروباری ترقی، روزگار اور ضلع کے لئے مخصوص اِقتصادی ترقی سے متعلق خدشات کو دور کرنے پر توجہ مرکوز کی گئی۔سیکرٹری ریونیو نے اَپنے خطاب میں ضلعی اِنتظامیہ کی جانب سے مداخلتی اَقدامات اور محکمہ روزگار، مشن یوتھ اور ضلعی سطح کے اداروں کے ساتھ مل کر نئے کاروباری افراد کی حوصلہ افزائی اور مددکرنے کے اَقدامات پر روشنی ڈالی ۔اُنہوں نے اُبھرتے ہوئے کاروباری اَفراد اور نوجوانوں کو مالی مدد فراہم کرنے میں مختلف اِداروں کے ساتھ مل کر ضلعی اِنتظامیہ کے کردار پر زور دیتے ہوئے سیکٹر کے لئے مخصوص اَقدامات کی حوصلہ افزائی کی، کاروباری ترقی کے لئے ممکنہ شعبے جیسے سیاحت اور اقدامات کو عملانے کے لئے حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا اور ان علاقوں میں انٹرپرینیورشپ کی سپورٹ کے اقدامات پر عمل درآمد کیا۔پرسنا راما سوامی نے کہا کہ اَنٹرپرینیورشپ کانفرنس کا مقصد معاشی سرگرمیوں کو فروغ دینا ، روزگار کے مواقع پیدا کرنا اور ضلع کی مجموعی ترقی میں حصہ اَدا کرناہے۔اِس موقعہ پرضلع ترقیاتی کمشنر کشتواڑ نے ضلع کے انٹرپرینیورل پروفائل اور مداخلتوں کے بارے میںمعلومات فراہم کی جس میں کشتواڑ ہاٹ کا قیام اور مشن یوتھ اَقدامات اور ضلع میں نوجوانوں کے لئے اَنٹرپرینیور شپ کو فروغ دینے والی ایوسار سکیم کی عمل آوری شامل ہیں۔ضلع ترقیاتی کمشنر نے سیاحتی شعبوں کی بحالی اور حال ہی میں کشتواڑ کے نوجوانوں کو کوہ پیمائی، موسم سرما اور آبی کھیلوں میں کشتواڑ تربیت فراہم کرنے پر زور دیتے ہوئے سیاحتی اقدامات کی بھی تفصیلی وضاحت کی۔اِس کے علاوہ سیکرٹری ریونیو نے عوامی دربار کی صدارت بھی کی اور وفود کے مسائل اور شکایات کو بغور سُنا۔اُنہوں نے جوابدہی اور شفافیت کے لئے حکومت کے عزم پر زور دیتے ہوئے کہا کہ شکایات کیمپ ان نظریات کے حصول کی طرف ایک قدم ہیں۔ اُنہوں نے متعلقہ افسران کو مسائل کے حل کے لئے ضروری اقدامات کرنے کی ہدایت دی۔سیکرٹری نے ڈسٹرکٹ ہسپتالوں کی نشے کے علاج کی سہولیت کے کام کاج کا بھی جائزہ لیا اور اے ٹی ایف میڈیکل افسران، ضلعی اِنتظامیہ، محکمہ پولیس اورشراکت داروں کے مابین تعاون پر زور دیا تاکہ نشے کی روک تھام کو موثر انداز میں روکا جاسکے۔ انہوں نے اس مسئلے سے نمٹنے میں معاشرے اور کنبے کے افراد کے کردار پر روشنی ڈالی۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر حج کمیٹی کی کافی ٹیبل بُک ”روحانی سفر حج“ جاری کی

Next Post

بھوپندر کمار نے جموں ۔ اکھنور سڑک فورلین پروجیکٹ کی پیش رفت کا کیامعائینہ

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
Next Post

بھوپندر کمار نے جموں ۔ اکھنور سڑک فورلین پروجیکٹ کی پیش رفت کا کیامعائینہ

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS