Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Region

بھوپندر کمار نے جموں ۔ اکھنور سڑک فورلین پروجیکٹ کی پیش رفت کا کیامعائینہ

by Indian Times
18/01/2024
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

جموں…..انفو………سیکرٹری محکمہ تعمیراتِ عامہ (آر اینڈ بی) بھوپندر کمار نے اَپنے توسیع معائینے کے دوران جموں۔اَکھنور سڑک کو چوڑا کرنے کے پروجیکٹ میں جاری پیش رفت کا جائزہ لیا۔سیکرٹری کے ہمراہ جنرل منیجر این ایچ آئی ڈی سی ایل، ڈائریکٹر فائنانس پی ڈبلیو ڈی، ڈائریکٹر پلاننگ پی ڈبلیو ڈی، سائٹ اِنجینئر این ایچ آئی ڈی سی ایل، متعلقہ تحصیلدار اور این ایچ آئی ڈی سی ایل کے سائٹ اِنجینئران بھی تھے۔معائینے میں خصوصی طور پر 30 کلومیٹر 4 لین سڑک کو چوڑا کرنے کے پروجیکٹ کے پیکیج 1 اور 3 پر توجہ مرکوز کی گئی جس سے اکھنور ، راجوری اور پونچھ اَضلاع کے سفر میں آسانی ہوگی۔ سیکرٹری موصوف بھگوتی نگر، مٹھی، دومانہ، کنگریل، اکھنور اور سڑک پر دیگر اہم مقامات پر معائینے کے دوران رُکے۔سیکرٹری نے بھگوتی نگر فلائی اوور کا معائینہ کرتے ہوئے این ایچ آئی ڈی سی ایل حکام کو ہدایت دی کہ وہ 1.35 کلومیٹر طویل فلائی اوور پر کام میں تیزی لائیں اور جنوری 2025ءکی مقررہ مدت کے اندر پروجیکٹ کو مکمل کریں۔ یہ فلائی اوور شہر میں ٹریفک کو کافی حد تک کم کرے گا۔مٹھی اکھنور سیکشن پر این ایچ آئی ڈی سی ایل کے انجینئروں کو ہدایت دی گئی کہ وہ کام میں تیزی لائیں اور بقیہ حصوں اور نامکمل پُلوں کو مکمل کریں تاکہ مسافر سڑک پر محفوظ اور آرام دہ سفر کر سکیں۔اُنہوں نے چناب پر اکھنور کے مقام پر 450 میٹر لمبے زیر تعمیر پُل کا بھی معائینہ کیا۔ سیکرٹری کو منصوبے کی تفصیلات سے آگاہ کیا گیا اور یقین دلایا گیا کہ چناب پر پُل سمیت 7.42 کلومیٹر اکھنور بائی پاس مارچ 2025ءتک مکمل کیا جائے گا۔بھوپندر کمار نے این ایچ آئی ڈی سی ایل حکام کو ہدایت دی کہ وہ مسائل کے بروقت حل کے لئے ضلعی انتظامیہ کے ساتھ باقاعدگی سے رابطہ برقرار رکھیں۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

سیکرٹری ریونیو نے کشتواڑ میں اَنٹرپرینیور شپ کانفرنس اور عوامی دربار کی صدارت کی

Next Post

بھوپندر کمار نے جموں ۔ اکھنور سڑک فورلین پروجیکٹ کی پیش رفت کا کیامعائینہ

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
Next Post
بھوپندر کمار نے جموں ۔ اکھنور سڑک فورلین پروجیکٹ کی پیش رفت کا کیامعائینہ

بھوپندر کمار نے جموں ۔ اکھنور سڑک فورلین پروجیکٹ کی پیش رفت کا کیامعائینہ

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS