Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Opinion

یشا مدگل نے درب شالہ کشتواڑ میں عوامی دربار کی صدارت کی

by Indian Times
28/01/2024
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

یشا مدگل نے درب شالہ کشتواڑ میں عوامی دربار کی صدارت کی
کشتواڑ….انفو….کمشنر سیکرٹری سیاحت یشا مدگل نے ضلع کشتواڑ کے درب شالہ بلاک میں ایک بڑے عوامی دربار کی صدارت کی ۔ کمیونٹی کے خدشات کو دور کرتے ہوئے کمشنر مدگل نے عوام کے ساتھ بات چیت کی جبکہ سیاحت کے شعبے کے اندر ترقیاتی اقدامات کی پیش رفت اور ہولیسٹک ایگریکلچر ڈیولپمنٹ پروگرام ( ایچ اے ڈی پی ) کے تحت جاری اسکیموں کا بھی جائیزہ لیا ۔ اس تقریب میں ڈپٹی کمشنر کشتواڑ ، ڈی ڈی سی ممبر درب شالہ اے اشوک کمار ، اور مختلف دیگر ضلعی اور سیکٹورل افسران نے شرکت کی ۔ ملحقہ علاقوں کے مقامی لوگوں کی تعداد عوامی دربار میں جمع ہوئی جس میں ڈی ڈی سی ممبران سمیت نمائندوں نے بمل ناگ میں بنیادی ڈھانچے اور سیاحتی سہولیات سے لے کر زیر التوا سڑکوں کے معاوضوں اور ٹریکنگ روٹ کی ترقی، درب شالہ میں کرکٹ اسٹیڈیم /گراو¿نڈ کا قیام ، اتلی ایچ ای پی میں روز گار ، کنٹوارہ اور کلچندا سے بمل ناگ جیسی سڑکوں کی تیزی سے تعمیر شامل ہے ، تک ضروری مسائل اور مطالبات پیش کئے ۔ اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کمشنر سیکرٹری نے عوامی دربار کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اس کا بنیادی مقصد اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ ہر فرد فلاحی اور ترقیاتی اسکیموں سے فائدہ اٹھا سکے ۔ مسائل کے فوری حل کی یقین دہانی کراتے ہوئے یشا مدگل نے کہا کہ دربار کے دوران اٹھائے گئے خدشات کی جانچ پڑتال کی جائے گی اور انہیں حل کیا جائے گا ۔ ہولیسٹک ایگریکلچر ڈیولپمنٹ پروگرام ( ایچ اے ڈی پی ) پر بحث کرتے ہوئے یشا مدگل نے سامعین کو 110 اسکیموں کے بارے میں بتایا جو کسانوں کیلئے بھاری سبسڈی والے کریڈٹ سے منسلک اختیارات پیش کرتے ہیں ۔ انہوں نے ضلعی انتظامیہ کو آگاہی کیمپوں کو تیز کرنے کی ہدایت دی اور کسانوں کی حوصلہ افزائی کی کہ وہ ہائی ٹیک فارمنگ اور متعلقہ شعبے کے طریقوں کیلئے ایچ اے ڈی پی اسکیموں سے فائدہ اٹھائیں ۔ تقریب کے دوران ڈپٹی کمشنر نے سیاحتی پروفائل کے بارے میں بصیرت فراہم کی اور سیاحوں کی تعداد میں اضافے کے لئے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے کئے گئے اقدامات کا خاکہ پیش کیا ۔ دریں اثنا کمشنر سیکرٹری نے معززین کے ساتھ محکمہ کے اسٹالوں کا معائینہ کیا جس کے نتیجے میں سیلف ہیلپ گروپ کے منظوری کے خطوط ، مختلف یونٹوں کیلئے منظوری کے خطوط اور ایچ اے ڈی پی اسکیم کے تحت غذائی اجزاءکی تقسیم کی گئی ۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

پہلا ڈوگری کوی سمیلن جلد ہی جموں و کشمیر میں منعقد ہو گا / ایل جی سنہا

Next Post

پرنسپل سیکرٹری فائنانس نے ڈنسال میں بلاک دیوس کی صدارت کی

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
Next Post
پرنسپل سیکرٹری فائنانس نے ڈنسال میں بلاک دیوس کی صدارت کی

پرنسپل سیکرٹری فائنانس نے ڈنسال میں بلاک دیوس کی صدارت کی

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS