Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Business

سیکرٹری آر ڈی ڈی نے کشمیر میںمالی سال 2024-25 کیلئے منریگا کے سالانہ ایکشن پلان پر تبادلہ خیال کیا

by Indian Times
30/01/2024
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

سرینگر 29 جنوری /محکمہ دیہی ترقی ( آر ڈی ڈی ) اور پنچائتی راج کے سیکرٹری ڈاکٹر شاہد اقبال چودھری نے مالی سال 2024-25 کیلئے منریگا کے سالانہ ایکشن پلان اورلیبر بجٹ کا ایک وسیع جائیزہ لیا جس میں سرینگر ، اننت ناگ ،کولگام ، پلوامہ اور شوپیاں اضلاع پر توجہ مرکوز کی گئی ۔ سیکرٹری موصوف نے حقیقت پسندانہ منصوبہ بندی اور معیاری کام کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے تمام متعلقہ کاموں میں ہم آہنگی کو ترجیح دینے کی اہمیت پر زور دیا ۔ میٹنگ میں اہم پہلوو¿ں پر غور کیا گیا جس میں کمیونٹی کے اثاثوں کی تخلیق ، معاشرے کے کمزور طبقات کیلئے امداد اور ایسے منصوبوں کی ترجیحات پر زور دیا گیا جو کمیونٹی کی فلاح و بہبود میں براہ راست تعاون کرتے ہیں ۔ ڈاکٹر شاہد نے ان چیلنجوں پر قابو پانے کیلئے باہمی رابطے ، اعتماد اور عزم پر زور دیا ۔ انہوں نے مختلف محکموں کے موثر تعاون کی راہ میں حائل مسائل کو حل کرنے کیلئے مشترکہ کوشش پر زور دیا ۔ آئیندہ سال کیلئے ایک روڈ میپ پیش کیا گیا اور مشن موڈ اپروچ کی ضرورت پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ ڈاکٹر شاہد نے تکنیکی ہم آہنگی کی ضرورت پر زور دیا اور خاص طور پر زراعت جیسے اہم محکموں سے فنڈز کی ناکافی دستیابی پر تشویش کا اظہار کیا ۔ ڈاکٹر شاہد نے 60 فیصد اخراجات زراعت اور اس سے متعلقہ سرگرمیوں کیلئے مختص کرنے کی ضرورت پر زور دیا اور اس بات پر زور دیا کہ یہ زرعی شعبے کو جامع کمیونٹی کی ترقی کیلئے آگے بڑھانے میں اہم کردار ادا کرتا ہے ۔ مزید براں سیکرٹری موصوف نے آدھار پر مبنی ادائیگی کے نظام کے ذریعے اجرت کی فوری ادائیگی کو یقینی بنانے کی اہمیت پر زور دیا جس کا مقصد شفافیت اور جوابدہی کو بڑھانا ہے ۔ میٹنگ میں ڈائریکٹر آر ڈی ڈی کشمیر ، ایڈیشنل سیکرٹری آر ڈی ڈی اور کشمیر ڈویژن کے مختلف اضلاع سے اسسٹنٹ کمشنر ڈیولپمنٹ ( اے سی ڈیز ) نے بھی شرکت کی ۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

ڈی سی بارہمولہ نے خراب موسمی صورتحال کے پیش نظر موسم سرما کے اِنتظامات کا جائزہ لیا

Next Post

والدین بچوں کی کامیابیوں کو اپنا وزیٹنگ کارڈ نہ بنائیںمودی

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
Next Post
فوجیوں نے ہمیشہ ہماری قوم کو محفوظ رکھا ، ہر ہندوستانی کو ہماری فوج پر فخر /وزیراعظم نریندر مودی

والدین بچوں کی کامیابیوں کو اپنا وزیٹنگ کارڈ نہ بنائیںمودی

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS