Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Region

چیف سیکرٹری نے جموں میں سیاحت کے فروغ اور ترقی کا لیا جائیزہ

by Indian Times
02/02/2024
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

چیف سیکرٹری نے جموں میں سیاحت کے فروغ اور ترقی کا لیا جائیزہ
جموں… یکم فروری /انفو/چیف سیکرٹری مسٹر اتل ڈولو نے جموں اور اس کے ارد گرد سیاحت اور ثقافت کی بڑے پیمانے پر ترقی اور فروغ کیلئے اٹھائے جانے والے اقدامات کا جائیزہ لیا ۔ میٹنگ میں پرنسپل سیکرٹری ثقافت ، کمشنر سیکرٹری سیاحت ، پی سی سی ایف کیمپا ، سیکرٹری پی ڈبلیو ڈی ، سابق ڈائریکٹر مبارک منڈی ہیرٹیج سوسائٹی ، ڈی سی ریاسی ، ڈائریکٹر ٹورازم جموں کے علاوہ دیگر متعلقہ فسران نے شرکت کی ۔ میٹنگ میں بات کرتے ہوئے چیف سیکرٹری نے سیاحتی مقامات کی ہمہ جہت ترقی پر زور دیا جس میں سڑکیں ، بجلی ، پانی اور تمام مقامات کی صفائی جیسی تمام سہولیات کی فراہمی ہے ۔ انہوں نے ہر سائٹ کی خوبیوں کو مدِ نظر رکھتے ہوئے ہر سائٹ کیلئے ایک منصوبہ بنانے پر زور دیا ۔ انہوں نے کہا کہ سیاحت ایک تفریحی سرگرمی ہے لہذا ہر منزل کو وہ چیز فراہم کرنی چاہئیے جو سیاحوں کو اس سے توقع ہوتی ہے ۔گھرانہ ویٹ لینڈ کیلئے چیف سیکرٹری نے ملک بھر میں پرندوں کو دیکھنے والی انجمنوں تک پہنچنے کے علاوہ وہاں کی سہولیات کو بہتر بنانے کیلئے اقدامات کرنے کیلئے کہا ۔ انہوں نے قریب کے مشہور مقام سوچیت گڑھ کو سڑک کے ذریعے جوڑنے پر بھی زور دیا تا کہ وہاں ٹورازم سرکٹ بنایا جا سکے ۔ انہوں نے ان سے کہا کہ وہ سیاحت کی اس شاخ میں بین الاقوامی اور قومی بہترین طریقوں کو تلاش کریں ۔ مسٹر ڈولو نے سوچیت گڑھ سرحد پر پریڈ کی فریکوئنسی شامل کرنے کیلئے بی ایس اید سے درخواست کرنے کیلئے بھی کہا ۔ انہوں نے کہا کہ اس کے علاوہ اس جگہ پر سیاحوں کیلئے سہولیات کو بہتر بنانا چاہئے ۔ کٹرا کے قریب ججر کوٹلی کیلئے چیف سیکرٹری نے محکمہ سیاحت پر زور دیا کہ وہ اپنی سابقہ شہرت کو بحال کرے ۔ انہوں نے جھونپڑیوں اور دیگر انفراسٹرکچر کو جلد از جلد آو¿ٹ سورس کر کے فعال بنانے پر زور دیا ۔ انہوں نے ان سے کہا کہ زائرین کے متنوع گروپ خاص طور پر اسکول کے بچوں کیلئے فہرست میں دیگر سرگرمیاں شامل کریں ۔ رنجیت ساگر ڈیم کی تشہیر کے سلسلے میں چیف سیکرٹری نے ان سے کہا کہ وہ وہاں متعدد واٹر سپورٹس اور ایڈوینچر سرگرمیاں شروع کریں ۔ انہوں نے وہاں آنے والوں کی حفاظت کیلئے تمام احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کے ساتھ ساتھ اس کی صلاحیتوں سے بھر پور استفادہ کرنے پر زور دیا ۔ انہوں نے مانتلائی کو یوگا کا روحانی مرکز بنانے کیلئے کئے جانے والے اقدامات کا بھی نوٹس لیا ۔ انہوں نے وہاں موجود سہولیات اور عالمی معیار کے بنیادی ڈھانچے کو ممکنہ سیاحوں کیلئے دستیاب کرنے پر زور دیا ۔ چیف سیکرٹری نے سروئیں سر اور مانسر اور یہاں کے دیگر مقامات پر موجودہ سہولیات کی دستیابی کا بھی نوٹس لیا ۔ انہوں نے کہا کہ ان تمام جگہوں کو عوام کیلئے پرکشش بنانے کیلئے ان کا مائیکرو پلان بنائیں ۔ جہاں تک یاتریوں کی سیاحت کا تعلق ہے چیف سیکرٹری نے ان سے امبھارن ، کامیشور مندر ، پورمنڈل ، اتر بینی اور شیو کھوڑی مذہبی مقامات کو تیار کرنے کو کہا ۔ انہوں نے وہاں زائرین اور سیاحوں کی آمدورفت کو آرام دہ بنانے کیلئے اقدامات کرنے کو کہا ۔ انہوں نے یہاں مبارک منڈی ہیر ٹیج کمپلیکس کی ترقی اور رگھوناتھ بازار تک پکڈنڈی کی ترقی کا بھی نوٹس لیا ۔ انہوں نے کہا کہ تیزی سے کام کریں کیونکہ سب کچھ کاغذ پر ہے اور زمینی طور پر اس پر عمل درآمد کی ضرورت ہے ۔ کمشنر سیکرٹری سیاحت یشا مدگل نے وہاں سہولیات کی صورتحال اور ہر مقام پر سیاحوں کی آمد کے بارے میں معلومات دیں ۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

گاڑی میں سوار 8افراد لقمہ اجل ، دیگر سات زخمی ، علاقے میں کہرام

Next Post

لیبر کمشنر نے جموںوکشمیر بھر کے مزدوروں کے ساتھ ویڈیو کانفرنس کا کیاانعقاد

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
Next Post
لیبر کمشنر نے جموںوکشمیر بھر کے مزدوروں کے ساتھ ویڈیو کانفرنس کا کیاانعقاد

لیبر کمشنر نے جموںوکشمیر بھر کے مزدوروں کے ساتھ ویڈیو کانفرنس کا کیاانعقاد

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS