Wednesday, June 3, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Edit

لیفٹنٹ گورنر نے جے اینڈ کے یو ٹی وائلڈ لائف بورڈ کی 5 ویں میٹنگ کی صدارت کی

by Indian Times
10/02/2024
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

جموں……انفو………لفٹینٹ گورنر مسٹر منوج سنہا نے سول سیکرٹریٹ میں جموں و کشمیر کے یو ٹی کیلئے وائلڈ لائف بورڈ کی 5 ویں میٹنگ کی صدارت کی ۔ میٹنگ میں چیف سیکرٹری مسٹر اتل ڈولو ، ایڈیشنل چیف سیکرٹری محکمہ جنگلات اور ماحولیات مسٹر دھیرج گپتا ، سپیشل ڈی جی کرائم اے کے چودھری ، پرنسپل سیکرٹری محکمہ زراعت کی پیداوار مسٹر شلیندر کمار ، پرنسپل چیف کنزرویٹر آف فاریسٹ اینڈ ایچ او ایف ایف اور پی سی سی ایف /چیف وائلڈ لائف وارڈن جے اینڈ کے مسٹر سرویش رائے نے شرکت کی ۔ میٹنگ میں بھر پور حیاتیاتی تنوع کے پائیدار انتظام اور جنگلی حیات کی رہائش گاہوں کی مربوط ترقی کیلئے مختلف کلیدی مداخلتوں پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ جنگلی حیات کے ماحولیاتی نظام کو مزید مضبوط بنانے کیلئے کئی ایجنڈا نکات کی منظوری دی گئی ۔ لفٹینٹ گورنر نے متعلقہ حکام کو جنگلی حیات کے قیمتی وسائل کے تحفظ کیلئے بیداری بڑھانے کی ہدایت دی ۔ انہوں نے تمام بڑے عوامی مقامات پر جمبو چڑیا گھر جیسے میگا پروجیکٹس کی نمائش کو بڑھانے کیلئے پروموشنل سرگرمیوں کا ایک سلسلہ منعقد کرنے کی ہدایت دی ۔ لفٹینٹ گورنر نے جمبو چڑیا گھر کی توسیع کی تجویز کا جائیزہ لیا ۔ انہوں نے گذشتہ بورڈ میٹنگ میں دی گئی ہدایات پر کارروائی کی رپورٹ بھی طلب کی ۔ میٹنگ کے دوران پیش کئے گئے ایجنڈا کے مختلف نکات میں گلمرگ وائلڈ لائف سینکچری میں کنڈوری سکی لفٹ ، یاتری نواس کی تعمیر اور بہو کنزرویشن ریزرو ، جموں میں شری امر ناتھ جی شرائین بورڈ کی طرف سے ڈیزاسٹر منیجمنٹ سینٹر ، چھت زوراور آپریشنل ٹریک ، انسانوں اور جانوروں کے تنازعہ کے انتظام ، پانی کی فراہمی کی مختلف اسکیموں اور سڑکوں کے منصوبوں کیلئے گاڑیوں کی خریداری شامل ہے ۔ اس موقع پر لفٹینٹ گورنر نے راج باغ سرینگر میں وائلڈ لائف آفس کمپلیکس کا افتتاح کیا اور جمبو چڑیا گھر پر ایک کافی ٹیبل بک اور ایک مختصر فلم کا اجراءکیا ۔ لفٹینٹ گورنر نے جسروٹا وائلڈ لائف سینکچری کٹھوعہ جموں و کشمیر میں جنگلی حیوانات ( ممالیہ ، پرندے اور تتلیوں ) اور نباتات کے حیاتیاتی تنوع کے بارے میں ایک رپورٹ اور کشمیر کے ویٹ لینڈ کنزرویشن ریزرو پر ایک کتابچہ بعنوان Conseryation Triumph -2024 بھی جاری کیا ۔ لفٹینٹ گورنر کے پرنسپل سیکرٹری ڈاکٹر مندیپ کمار بھنڈاری ، سیکرٹری قبائلی امور مسٹر شیو اننت طائل ، نامور کنزرویشنسٹ ، ماہرین ماحولیات ، آرمی کے نمائندے ، بوٹنیکل سروے آف انڈیا ، نیشنل سوسائٹی آن واٹر ریسورسز ، ویٹ لینڈز اینڈ فاریسٹ اور بورڈ کے دیگر ممبران نے بھی میٹنگ میں شرکت کی ۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

جموں و کشمیر سے متعلق تین بلوں کو راجیہ سبھا نے منظوری دے دی

Next Post

مشیر بٹھناگر نے جموں و کشمیر میں جانوروں /بھیڑ پالنے ، ماہی پروری ، ڈیری شعبوں کی کارکردگی کا جائیزہ لیا

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
Next Post
مشیر بٹھناگر نے جموں و کشمیر میں جانوروں /بھیڑ پالنے ، ماہی پروری ، ڈیری شعبوں کی کارکردگی کا جائیزہ لیا

مشیر بٹھناگر نے جموں و کشمیر میں جانوروں /بھیڑ پالنے ، ماہی پروری ، ڈیری شعبوں کی کارکردگی کا جائیزہ لیا

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS