Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Edit

سابق اَراکین اسمبلی کے وفد کی لیفٹیننٹ گورنر سے ملاقات

by Indian Times
13/02/2024
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

جموں……انفو………..سابق قانون سازوں کے ایک وفد نے راج بھون میں شیڈول کاسٹ کمیونٹی کی نمائندگی کرتے ہوئے لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا سے ملاقات کی۔ سابق وزیر ڈاکٹر ڈی کے منیال کی قیادت میں وفد کے ارکان نے لیفٹیننٹ گورنر کے ساتھ شیڈول کاسٹ کمیونٹی کی ہمہ جہت ترقی کے لئے یوٹی اِنتظامیہ کی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا۔اُنہوں نے سماجی اِنصاف، خواتین، نوجوانوں کو بااِختیار بنانے اور کمیونٹی کی سماجی و اِقتصادی ترقی کو یقینی بنانے کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور لیفٹیننٹ گورنر کی قیادت والی جموں و کشمیر اِنتظامیہ کا شکریہ اَدا کیا۔وفد نے لیفٹیننٹ گورنر کو پروموشن میں ریزرویشن، جموں میں تعینات ایس سی ملازمین کے لئے جامع ٹرانسفر پالیسی ، ریزرویشن کوٹا میں اِضافہ اور جموںوکشمیر یوٹی میں ایس سی کمیونٹی کے لئے ایک لوک سبھا سیٹ کا ریزرویشن سمیت شیڈول کاسٹ کمیونٹی کے مختلف فلاحی مسائل سے آگاہ کیا۔ اُنہوں نے جموںوکشمیر یوٹی میں ہندوستان۔پاکستان سرحد پر دفاعی تار کے پار واقع زمین کے تمام مالکان کو معاوضے ، پی او جے کے پناہ گزینوں، بے گھر اَفراد اور مغربی پاکستان کے پناہ گزینوں کو زمین کے مالکانہ حقوق اور پی ایم کسان سمان ندھی کے فوائد میں توسیع کا مسئلہ بھی پیش کیا۔لیفٹیننٹ گورنر نے سابق اَراکین اسمبلی کو یقین دِلایا کہ بات چیت کے دوران ان کے ذریعے پیش کردہ مسائل اور مطالبات کے مناسب اَزالہ کریں گے ۔ اِس موقعہ پر ڈاکٹر کے ایل بھگت، پروفیسر جی آر بھگت، نیلم لنگے ، کلدیپ کمار اور ڈی ڈی سی ممبر دھرمیندر کمار بھی موجود تھے۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

مشیر بٹھناگر نے جموں و کشمیر میں جانوروں /بھیڑ پالنے ، ماہی پروری ، ڈیری شعبوں کی کارکردگی کا جائیزہ لیا

Next Post

لیفٹیننٹ گورنر نے راج بھون میں پہاڑی کمیونٹی کے 120 رُکنی وفد سے بات چیت کی

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
Next Post
لیفٹیننٹ گورنر نے راج بھون میں پہاڑی کمیونٹی کے 120 رُکنی وفد سے بات چیت کی

لیفٹیننٹ گورنر نے راج بھون میں پہاڑی کمیونٹی کے 120 رُکنی وفد سے بات چیت کی

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS