Wednesday, June 3, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Business

لیفٹیننٹ گورنر نے نئی دہلی میں ” جموں وکشمیر سمبھا و اُتسو۔2024 کا کیاآغاز

by Indian Times
14/02/2024
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

نئی دہلی۔۔۔۔۔۔۔۔۔انفو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا نے بسنت پنچمی کے موقعہ پر جے اینڈ کے ہاو¿س نئی دہلی میں ریذیڈنٹ کمیشن جموں کشمیرکے زیر اہتمام”جے اینڈ کے سمبھاو اُتسو۔2024“کا آغاز کیا۔اُنہوں نے اِنفارمیشن کم فیسلٹیشن ہب ’ہیلو جے اینڈ کے ‘اِفتتاح اور”جموں کشمیر کو جانیں“کے تھیم پر نوجوانوں کے لئے ڈیجیٹل فوٹوگرافی، مصوری اور گائیکی مقابلے کا آغاز کیا ۔ اِس کے علاوہ جموں و کشمیر کے ریذیڈنٹ کمیشن کے ذریعے شروع کئے گئے مختلف نئے پروجیکٹوں کا اِفتتاح کیا۔لیفٹیننٹ گورنر نے ریذیڈنٹ کمیشن جموں کشمیر کے اَفسروں اور حکومت جموں و کشمیر کے تمام متعلقہ محکموں کو مُبارک باد پیش کی۔اُنہوں نے کہا کہ سات روزہ نمائش جموں و کشمیر یوٹی کے ثقافتی فنکارانہ ورثے، ضیافتوں، زراعت اور دستکاری مصنوعات کی بہترین نمائندگی کرے گی۔لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا نے” سمبھاو اُتسو “ اورجموں و کشمیر کے مستقبل پر بھی روشنی ڈالی جو وِکست بھارت میں اَپنا حصہ اَدا کرنے کے لئے تیار ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ یہ قدیم ورثے کو بحال کرنے اور آنے والی نسلوں کے لئے اسے محفوظ رکھنے کے ہمارے عزم کا اعادہ کرنے کا بہترین موقعہ ہے۔اُنہوں نے کہا کہ ”ہیلو جے اینڈ کے“اقدام آج شروع کیا گیا ہے جو جموں کشمیر کے نوجوانوں کو آن لائن او رآف لائن دونوں شعبوں کے ڈومین ماہرین سے منسلک کرے گا جس سے علم، معلومات اور مواقع کے وسیع تبادلے میں مدد ملے گی۔لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ یہ جموںوکشمیر یوٹی باہر رہنے والے جموں وکشمیر کے شہریوں کی تعلیم، اَنٹرپرینیور شپ، معاش، ہیلتھ اینڈ ویلنس، ٹور اور سفری رہنمائی، حفاظت اور سلامتی کے لئے وَن سٹاپ سینٹر ہوگا۔اُنہوں نے اِفتتاحی تقریب میں وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں جموں کشمیر کی تبدیلی کے بارے میں بتایا ۔گزشتہ چند برسوں میںجموںوکشمیر یوٹی میں ترقیاتی منظر نامے میں مکمل تبدیلی دیکھنے میں آئی ہے۔ جموں و کشمیر میں آبادی کا ایک بڑا حصہ جسے پہلے نظر انداز کیا گیا تھا، کو بااِختیار بنایا گیا ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ لوگوں کی شرکت سے جموںوکشمیر ترقی کی راہ پر گامزن ہے ۔ لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ آج جموں و کشمیر کو شہری تبدیلی، اِختراع، سٹارٹ اَپ، زراعت، صنعتی ترقی میں ایک ماڈل کے طور پر دیکھا جاتا ہے اور اس نے سیاحت میں ایک مقام حاصل کیا ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر کے نوجوانوں، خواتین اور کسانوں کی کامیابیاں ملک کے لئے متاثر کن ہیں۔اُنہوں نے کہا کہ اَ ب جموں کشمیر یوٹی کو دہشت گردی کے ہاٹ سپاٹ کے بجائے سیاحتی ہاٹ سپاٹ کے طورپر دیکھا جاتا ہے ۔گزشتہ برس 2.11 کروڑ سیاح وارد جموںوکشمیر ہوئے۔ جموںوکشمیر یوٹی میں غیر ملکی سیاحوں کی آمد میں بھی کئی گنا اضافہ ہوا ہے۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ گزشتہ دو برسوں میں گریز اور وادی¿ لولاب کو ملک کے سب سے خوبصورت آف بیٹ مقامات کے طور پر منتخب کیا گیا ہے۔لیفٹیننٹ گورنر نے یوٹی اِنتظامیہ کے اہم اَقدامات پر بھی روشنی ڈالی جس میں جامع زرعی ترقیاتی پروگرام (ایچ اے ڈی پی)، مخصوص مصنوعات کے لئے جی آی ٹیگنگ، بہتر مارکیٹ روابط، کسانوں کی استعداد کار میں اِضافہ اور مقامی مصنوعات کو فروغ دینا شامل ہیں۔ اُنہوں نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ اَگلے چار برسوں میں جموں و کشمیر ملک میں کسانوں کی آمدنی کے معاملے میں پہلے نمبر پر ہوگا۔نمائش کے دوران سیاحت، جے کے ٹی پی او، زراعت، باغبانی، اِنفارمیشن اینڈ ٹیکنالوجی سمیت متعدد محکمے مختلف طریقوں سے مختلف شراکت داروں کے سامنے اَپنی سرگرمیاں پیش کر رہے ہیں۔مختلف مصنوعات جن میں او ڈی او پی آئٹمز، ہاتھ سے بنے جی آئی ٹیگڈ قالین، جی آئی ٹیگ والی پشمینہ شال، ریشمی ساڑھیاں، چین سٹیچ، مستند کشمیری سوٹ، پیپر ماشی، کریول ، ووڈ کارونگ وغیرہ شامل ہیں، مہمانوں اور ممکنہ خریداروں کے لئے نمائش کے لئے رکھا گیا ہے ۔اِس موقعہ پر محکمہ اطلاعات و تعلقات عامہ جموں و کشمیر کی جانب سے نیا جموں کشمیر شارٹ فلم سازی مقابلے کا بھی آغاز کیا گیا ۔محکمہ اطلاعات نے فلم سازوں اور جموں و کشمیر کے شہریوں کو مقابلے میں حصہ لینے اور جموں کشمیر میں گزشتہ چار برسوں کی ترقی کو اُجاگر کرنے والی اَپنی مختصر فلمیں پیش کرنے کی دعوت دی۔ جیتنے والوں کو ممبئی میں معروف فلم سازوں کے ساتھ بات چیت کرنے کا موقعہ ملے گا۔ مقابلہ 28 فروری 2024 ءتک کھلا رہے گا۔لیفٹیننٹ گورنر منو ج سِنہانے آج جن سہولیات کا افتتاح کیا ان میں راجا جی مارگ پر افسران کی ٹرانزٹ رہائش، جموں و کشمیر ہاو¿س میں آفس کم یوٹیلیٹی ائیریاچانکیہ پوری اور جموں و کشمیر ہاو¿س میں فٹنس سینٹر5 پرتھوی راج روڈ شامل ہیں۔اِس موقعہ پرلیفٹیننٹ گورنر کے مشیر راجیو رائے بھٹناگر م چیئرمین آر اِی آر اے ستیش چندرا، پرنسپل ریذیڈنٹ کمشنر ڈاکٹر رشمی سنگھ،جموں و کشمیر حکومت کے سینئر اَفسران ، بزنس اینڈ ٹریڈ ایسوسی ایشنوںکے ممبران، ایس آئی ڈی بی آئی، پی ایچ ڈی چیمبر، ایسوچیم، ایف آئی سی سی آئی، انویسٹ انڈیا، این جی اوز کے نمائندے، قومی راجدھانی اور ملک کے دیگر حصوں میں رہنے والے جموں و کشمیر کے کاریگر، کاروباری افراد، فنکار اور شہری موجود تھے۔

 

ShareTweetSendSend
Previous Post

سیکرٹری منصوبہ بندی نے بی اے ڈی پی کے نفاذ کا جائیزہ لیا

Next Post

لیتہ پورہ پلوامہ پانچویں برسی ، وزیر اعظم کا شہید اہلکاروں کو خراج

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
Next Post
ہندوستان میں جمہوریت کے مستقبل پر شک کرنے والے حقیقت سے دور ہیں: وزیر اعظم مودی

لیتہ پورہ پلوامہ پانچویں برسی ، وزیر اعظم کا شہید اہلکاروں کو خراج

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS