سرینگر14۔فروری ۔۔۔۔۔۔۔۔۔سی این آئی۔۔۔۔۔ لیتہ پورہ پلوامہ میں پانچ برس قبل ہلاک ہوئے سی آ ر پی ایف اہلکاروں کو وزیر داخلہ امت شاہ اور وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاہے کہ ان جوانوں کی قربانیاں دیش ہمیشہ یاد رکھے گا ۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر میں تعینات فوج اور فورسز جوانوں کی قربانیوں سے ہی وادی کشمیر میں آج امن کی فضاءلوٹ آئی ہے ۔ سی این آئی مانیٹرنگ کے مطابق لیتہ پورہ پلوامہ میں پانچ برس قبل 14فروری کو ہوئے ایک فدائین حملے میں سی آر پی ایف کے قریب 41اہلکار ہلاک ہوگئے تھے اور آج کے دن اس واقع کو یاد کرتے ہوئے حملے میں ازجاں ہونے والے اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے وزیر دفاع راجناتھ سنگھ اوروزیر داخلہ امت شاہ نے کہا ہے کہ کشمیر میں تعینات فورسز کی قربانیاں ہمارے لئے ایک اثاثہ سے کم نہیں ۔مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے کہا کہ ان 40 افسران کے نام ہمارے ملک کی دفاعی تاریخ میں سنہری حروف سے لکھے جائیں گے۔ میں پورے ملک کی طرف سے انہیں خراج عقیدت پیش کرتا ہوں۔ اور کہا کہ خودکش حملے میں جاں بحق ہوئے جوانوں کو خراج عقیدت دیتے ہوئے کہا کہ ملک ان کی عظیم قربانی کو ہمیشہ یاد رکھے گا۔ امیت شاہ نے ایکس پر لکھا ”ہندوستان اپنے ان بہادر فوجیوں اور گھروالوں کا ہمیشہ احسان مند رہے گا جنہوں نے ملک کی خود مختاری اور سالمیت کےلئے اپنی جانوں کی قربانی دی تھی۔“ ادھر وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے بھی ایکس پر لکھا ”فورسز کی ان قربانیوں کو دیش ہمیشہ یاد رکھے گا“۔ وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے لیتہ پورہ پلوامہ میں 2019 کے حملے میں مارے گئے سی آر پی ایف اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کیا اور کہا کہ پوری قوم ان کے خاندانوں کے ساتھ مضبوطی سے کھڑی ہے ۔ سنگھ نے کہا کہ ملک ان کی ہمت اور عظیم قربانی کو سلام کرتا ہے۔راجناتھ سنگھ نے لکھا ”میں ان بہادر فوجیوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں جنہوں نے سال 2019 میں پلوامہ میں حملے میں اپنی جانیں قربان کیں۔ یہ ملک ان فوجیوں کی ہمت اور قربانی کو سلام کرتا ہے جو شہید ہوئے تھے۔ پوری قوم ان کے خاندانوں کے ساتھ مضبوطی سے کھڑی ہے۔ ادھر وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے بھی ایکس پر مہلوک فوجیوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔انہوں نے لکھا ہمارے بہادر جوانوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں جنہوں نے 2019 میں پلوامہ میں آج کے دن اپنی جانیں دیں۔ ہم اپنی چوکسی برقرار رکھتے ہوئے اور سرحد پار ملی ٹنسی کا مقابلہ کرتے ہوئے خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔






